Tag: افغانستان کا دورہ

  • ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی، انکا مشکور ہوں، فضل الرحمان

    ملا ہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی، انکا مشکور ہوں، فضل الرحمان

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملاہیبت اللہ کی زبردست حمایت حاصل ہوئی جس پر ان کا مشکور ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے کا مقصد باہمی افہام و تفہیم سے مسائل حل کرنا تھا، ملاہیبت اللہ کے ساتھ ملاقات بڑی مثبت ہوئی۔ میں اس تاثر کی تردید کرتا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کےخلاف ہیں۔

    فضل الرحمان نے کا کہ ہمارے دورے کا مقصد ہی یہی ہے کہ دونوں ممالک مل کر چلیں۔ دورے کے مقاصد میں کامیابی ہوئی ہے۔ امارت اسلامی کے قیام کے بعد افغانستان کا پہلاسفر ہے۔

    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ امارت اسلامی کے قیام کے بعد دونوں ممالک میں کچھ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔ میرے دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنا ہے۔ دورے کے باعث دونوں ممالک کے درمیان راہ ہموار ہوگئی۔

    انھوں نے کہا کہ اب دونوں ممالک مل بیٹھ کر تمام مسائل کا حل نکالیں گے۔ دونوں ممالک کی بنیادی ضرورت تجارت ہے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ ممالک پاکستان افغانستان میں دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تاریخی دورے میں امارت اسلامی کے تمام ذمہ داران سے ملاقاتیں کرچکا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے محبت کا پیغام لے کر افغانستان گیا ہوں۔ پرانی ناراضگیاں ختم کرکے اب ہم نے آگے بڑھنا ہے۔ میرے دورے کے بعد اب دونوں ممالک میں نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

    مولانا نے کہا کہ افغان مہاجرین کے خیرخواہ ہیں، جس طریقے سے نکالا گیا اس پر تحفظات تھے۔ افغان مہاجرین کو پاکستان میں قوم کا مہمان قرار دیا۔

    انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی قدر اور عزت کریں گے۔ ہم نے مہاجرین سے متعلق اپنی ہرممکن کوشش کی۔ ٹی ٹی پی کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک اس پر بڑے سنجیدہ ہیں۔ خواہش ہے سفارتی سطح پر تمام اسلامی و دیگر ممالک امارت اسلامی کی حمایت کریں۔

    فضل الرحمان نے کہا کہ ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کریں گے۔ میں اپنا نقصان برداشت کرسکتا ہوں مگر ہمسائے دوست کا کبھی نہیں۔ دورے کی دعوت پر امارت اسلامی حکومت کا مشکور ہوں۔

  • افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    کابل: تین ماہ بعد بالآخر افغان صدر اشرف غنی نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا،وزارت خارجہ کیلئے سابق افغان صدر برھان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں شامل پچیس وزرا کے ناموں کا اعلان افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی نے کیا جبکہ تقریب میں شریک افغان صدرنے اس موقع پرکوئی بات نہیں کی۔

     افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کی جانب سے وزرا کیلئے جن ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں افغانستان کے انتہائی اہم منصب وزارت داخلہ کیلئے نور الحق علومی،وزارت دفاع کیلئے شیر محمد کریمی جبکہ وزارتے تجارت کیلئے غلام جیلانی پوپل کے نام شامل ہیں

    اس موقع پرافغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ان ناموں پر اتفاق کیلئے پارلیمان سے رجوع کرے گی۔

  • افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    افغان صدراشرف غنی کی صدر ممنون حسین اور آرمی چیف سے ملاقات

    اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی، اشرف غنی کا کہناہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخ کو واپس موڑنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    صدر ممنون حسین سے ملاقات میں دونوں رہنمائوں کے درمیان اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس سے قبل پاک افغان تجارت و سرمایہ کاری فورم سے خطاب میں افغان صدر نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان خطے کو اقتصادی طور پر دنیا کی بہترین معیشت کھڑی کر سکتے ہیں ، دونوں ملکوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ ا نکے باہمی تعلقات خطے پر خوشگوار اثر ڈالیں۔

    ان کا کہنا تھا دوہزار سترہ تک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کا حجم پانچ ارب ڈالر تک لے جانےکا ارادہ ہے انہوںنے کہاکہ ان کے جتنے دوست پاکستان مین ہیں اتنے پوری دنیا میں نہیں،افغان صدراشرف غنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دو طرفہ تعلقات کےحوالےسےبات چیت کی گئی، افغان صدر اشرف غنی کو جی ایچ کیو پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، افغان صدر نے جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

  • افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    افغان صدراشرف غنی احمدزئی کل سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

    کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی احمد زئی جمعہ کو دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچیں گے، گزشتہ ماہ اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

    افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے دی تھی اور ان کا یہ دعوت نامہ وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نے ان تک پہنچایا تھا، جمعرات کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران افغان صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے، جہاں پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور بارڈر سیکورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔