Tag: افغانستان کرکٹ ٹیم

  • آئی سی سی سے افغانستان مینز کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ

    آئی سی سی سے افغانستان مینز کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے افغانستان کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو معطل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے اس سلسلے میں آئی سی سی کو ایک ای میل کی ہے جس میں کرکٹ کی عالمی تنظیم سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ افغانستان کرکٹ ٹیم کی رکنیت معطل کرے اور طالبان کے زیرانتظام اس ملک پر بین الاقوامی کرکٹ کے مقابلوں پر پابندی عائد کرے۔

    ہیومن رائٹس واچ کا اپنے مطالبہ کی تائید میں مزید کہنا ہے کہ افغانستان حکومت خواتین کرکٹ کیخلاف ہے جو آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جب کہ افغان حکومت خواتین اور لڑکیوں ایک بار پھر ملک میں تعلیم اور کھیل میں آزادانہ حصہ نہ لینے کی اجازت دے، تب تک آئی سی سی اس کی افغانستان کی مینز کرکٹ ٹیم پر بھی پابندی عائد کرے۔

    ای میل میں یہ دلیل بھی دی گئی کہ جب کہ 2021 میں افغانستان کی خواتین ٹیم کو ادائیگیاں معطل کر دی گئی تھیں، ملک کی مینز ٹیم کو مالی اور لاجسٹک مدد مل رہی ہے، بظاہر آئی سی سی کے اپنے انسداد امتیازی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے آئی سی سی سے افغانستان کی جلا وطن خواتین کرکٹرز کو مدد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ طالبان کے 2022 میں افغانستان کا اقتدار دوبارہ سنبھالنے کے بعد قدامت پسند حکومت کی جانب سے خواتین کی کرکٹ ٹیم سمیت ان پر صنفی بنیاد پر کئی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

    افغانستان میں خواتین کے اعلیٰ تعلیم کے حصول، پارکوں میں تفریح کے لیے جانے، ہوٹلوں میں کھانا کھانے، بیوٹی پارلرز حتیٰ کہ گھروں میں کھڑکیاں لگانے تک پر بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/afghanistan-women-cricketers-write-to-icc/

  • راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    راشد خان کو لانے میں کس پاکستانی کرکٹر کا اہم کردار ہے؟

    افغانستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور ورلڈکپ کلاس لیگ اسپنر راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں پاکستان کے سابق کرکٹر کا اہم ترین کردار ہے۔

    اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ راشد خان کو افغانستان ٹیم میں لانے میں انضام الحق کا بڑا ہاتھ ہے، جب وہ 2015 میں افغانستان ٹیم کے کوچ تھے تو انھوں نے کہا کہ مجھے ایک لیگ اسپنر چاہیے۔

    انھوں نے بتایا کہ راشد کو اس وقت کے افغان ٹیم کے کوچ انضام افغان ٹیم میں لے کر آئے، اس کے علاوہ فاسٹ بولنگ میں جو بہتری آئی ہے وہ عمر گل کے بطور کوچ جانے کی وجہ سے آئی ہے۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر گل ایک عرصے تک افغانستان ٹیم کا بولنگ کوچ رہا ہے، اس ٹیم کے پہلے اسپنرز زیادہ وکٹیں لیتے تھے، تاہم اس کے بعد جتنا عرصہ عمر گل افغان ٹیم کے کوچ رہے فاسٹ بولرز نے سب سے زیادہ آؤٹ کیے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ایک اچھا سائن ہے کہ کوئی بھی آتا ہے تو افغانستان کے کرکٹرز اس سے سیکھتے ہیں اور عمل کرتے ہیں۔

    وہ لوگ ہماری کرکٹرز کی طرح نہیں ہیں کہ ایک کان سے سنا اور دوسرے کان سے نکال دیا، اس کے علاوہ سن رائزر حیدرآباد نے بھی راشد خان کو پک کیا اور انھیں پالش کیا۔

  • عرفان پٹھان کا اپنی رہائش گاہ پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے عشائیہ

    عرفان پٹھان کا اپنی رہائش گاہ پر افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے عشائیہ

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے ورلڈکپ کے دوران افغان کرکٹ ٹیم کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کرلیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف افغان ٹیم کے اہم میچ سے قبل موجودہ کمنٹیٹر اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان نے افغان ٹیم کو رات کے کھانے پر مدعو کیا۔ ممبئی میں موجود افغان کرکٹرز نے ان کی دعوت میں شرکت کی۔

    انھوں نے لیگ اسپنر راشد خان اور فاسٹ بولر نوین الحق جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اپنے بڑے بھائی یوسف پٹھان اور ہربھجن سنگھ کو بھی اپنے گھر کھانے پر خوش آمدید کہا۔

    اس کے علاوہ بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع اور بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی جیسی اہم شخصیات بھی عرفان پٹھان کے گھر موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ سابق بھارتی فاسٹ بولر نے افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر راشد خان کے ساتھ ملک کر ڈانس بھی کیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • لانس کلوزنر افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    لانس کلوزنر افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    کابل: سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر لانس کلوزنر کو افغان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، ان کے عہدے کی معیاد 2020 کے آخر تک ہوگی۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس پوزیشن کے لیے 50 سے زائد افراد نے درخواست دی تھی، مشاورت کے بعد لانس کلوزنر کو ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ لانس کلوزنر کا پہلا امتحان نومبر میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ہوگی۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کے فل سیمنس کی بطور ہیڈ کوچ مدت پوری ہونے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کی اسامی کے لیے درخواستیں طلب کی تھیں۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے سی ای او لطف اللہ کا کہنا ہے کہ بولنگ اور بیٹنگ کا وسیع تجربہ رکھنے والے کلوزنر ہماری ٹیم کے لیے دونوں شعبوں میں فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

    خیال رہے کہ لانس کلوزنر 49 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

  • ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی افغانستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی افغانستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    کابل: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے افغانستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان نے ورلڈ کپ 2019 کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغانستان ٹیم کی قیادت گلبدین خان کریں گے، افغان ٹیم دوسری بار ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے۔

    افغانستان کرکٹ ٹیم میں کپتان گلبدین خان، محمد شہزاد، نور علی زردان، حضرت اللہ، محمد نبی، حشمت اللہ، نجیب اللہ، دولت زردان، سمیع اللہ شنواری، آفتاب عالم، حامد حسن، نجیب الرحمان، راشد خان، اصغر افغان اور رحمت شاہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا آغاز 30 مئی کو جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

    افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان اور آل راؤنڈر محمد نبی متعدد لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے علاوہ تمام ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

  • یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    یونس خان افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے‘عاطف مشال

    کابل:افغان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین عاطف مشال کا کہناہےکہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کےبعد افغان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال کاکہناہے کہ یونس خان افغانستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کےلیےرضامند ہوگئے ہیں تاہم اس سلسلے میں ان سےمعاملات طےکرنےکےلیےبات چیت جاری ہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ 23اپریل کو یونس خان نے ویسٹ انڈیز کےخلاف ٹیسٹ کیریئر کے 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیاتھا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والےپاکستان کے پہلے اوردنیا کے 13 بیٹسمین ہیں۔


    یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


    پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کے حوالے سے افغان بورڈ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پاکستان کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اس لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتے اور نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کی خواہش ہے۔۔


    عمران خان کی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں10ہزاررنزکرنےپرمبارکباد


    یاد رہےکہ 24اپریل کو تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں 10ہزاررنزبنانےپرمبارکباد دی تھی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان پاک ویسٹ انڈیز سیریز کےبعد ریٹائر ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں