Tag: افغانستان کیخلاف میچ

  • افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شعیب اختر نے گرین شرٹس کو خبردار کردیا

    افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شعیب اختر نے گرین شرٹس کو خبردار کردیا

    ورلڈکپ کے اگلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو افغانستان سے نبرد آزما ہونا ہے، ایسے میں شعیب اختر کی جانب سے گرین شرٹس کو خبردار کیا ہے۔

    سابق اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا جہاں پاکستانی بیٹرز کو مشکلات پیش آسکتی ہیں اس لیے قومی ٹیم کو افغان ٹیم کو کافی سنجیدگی سے لینا پڑے گا۔

    شعیب اختر نے یوٹیوب پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں پاکستان ٹیم کو ہوشیار کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم مضبوط حریف ہے اور ٹریک کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز افغانستان کے حق میں ہوں گی۔

    ساتھ ہی راولپنڈی ایکسپریس کا گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہماری ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔

    انھوں نے اس دوران آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم پر تنقید کی کہ بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بالنگ کا فیصلہ کیوں کیا۔

    شعیب کے مطابق کپتان کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنا تھا اور 320 یا اس سے زائد کا اسکور کھڑا کرکے بالرز کو موقع دینا تھا، بطور کپتان آپ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم نہ کرکے بڑے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔

    آئی سی سی عالمی کپ میں کل پاکستان کی ٹیم افغانستان کے خلاف صف آرا ہوگی۔ گرین شرٹس نے اب تک 4 میچز میں سے 2 میں کامیابی حاصل کی ہے اور آخری 2 مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کون؟ فیصلہ آج ہوگا

    سیمی فائنل کی دوڑ سڈنی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے جنگ جاری ہے۔

    آج سڈنی کے گراؤنڈ میں گروپ ون سے انگلینڈ اپنا ڈو اینڈ ڈائی میچ سری لنکا  سے کھیلے گی، جس کے بعد گروپ ون میں دوسرے سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

    آج کے اس اہم میچز میں انگلینڈ ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے لیے سری لنکا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

    گروپ ون کے کل دو میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے کمزور حریف آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کی ٹکٹ کنفرم کرلی ہے۔

    جب کہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 4 رنز ست شکست دی تھی۔

    آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے افغانستان کیخلاف میچ اچھے مارجن سے جیتنا تھا جس میں وہ ناکام رہا۔ اب صورتحال یہ ہے کہ انگلینڈ اگر سری لنکا سے جیت گیا تو بہتر رن ریٹ کی وجہ سے آسٹریلیا سے پوائنٹس برابر ہونے کے باوجود سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

    اور اگر آج کا میچ سری لنکا جیت جاتی ہے تو دونوں ٹیموں کی اپنے وطن واپسی کا ٹکٹ کنفرم ہوگا ہوجائے گا۔

    گروپ ون سے نیوزی لینڈ پانچ میچز میں 7 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، آسٹریلیا اس وقت منفی رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

    گروپ ون سے سری لنکا، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کیلئے ایونٹ ختم ہو گیا۔