Tag: افغانستان کے دارالحکومت

  • چین کا اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    چین کا اپنے شہریوں کو فوری افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک چینی ہوٹل پر  عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد چین نے اپنے شہریوں کو جلد از جلد افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق چین کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری افغانستان طالبان حکمرانوں کے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ اس سے افغان کی معیشت روک سکتی ہے۔

    طالبان کے اہم حریف شدت پسند گروپ داعش نے پیر کی سہ پہر کابل لونگان ہوٹل پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    کابل کی چینی ہوٹل میں تین حملہ آور ہلاک اور ہوٹل کے کم از کم دو مہمان اس وقت زخمی ہو گئے تھے جب وہ کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: کابل میں ہوٹل پر نامعلوم افراد کا حملہ، 3 دہشت گرد مارے گئے

    طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ تین حملہ آور اور دو غیر ملکی مہمان زخمی ہوئے ہیں، تاہم کابل کے مقامی ایمرجنسی اسپتال نے بتایا کہ 3 لاش جبکہ 21 زخمی افراد کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حملے کو سنگین نوعیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے چین کو سخت صدمہ پہنچا ہے۔

    چین نے حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدام کرے۔

  • کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل میں طالبان کا حملہ، دو افغان اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور طالبان نے حالیہ حملے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق منگل کی صبح کیے گئے حملے کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کر لی ہے۔ جیسے جیسے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا وقت قریب آتا جا رہا ہے غیر ملکی افواج اور افغان حکومت پر حملوں میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

    کابل پولیس کے سربراہ جنرل محمد ظاہر کے مطابق منگل کو مشرقی کابل کے ضلع پل چرخی میں غیر ملکی افواج کے اڈے کو نشانہ بنایا جس میں دو افغان سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہو گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا خیز مواد فوجی اڈے پر مٹی لے کر آنے والے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

    طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے ای میل میں بھیجے گئے بیان میں کہا کہ ٹرک بم کا مقصد غیر ملکی افواج کے انٹیلی جنس سینٹر کو نشانہ بنانا تھا۔