Tag: افغانستان
-
بھارت کو افغان صدارتی انتخابی عمل سبوتاژ ہونے کا خدشہ
بھارت نے کہا ہے کہ طالبان افغانستان میں صدارتی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
نئی دہلی میں بھارتی خارجہ سیکریٹری سوجات سنگھ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال افغانستان میں صدارتی انتخابی عمل خون ریز ہوسکتا ہے کیونکہ طالبان صدارتی انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد افغان حکومت انتہا پسندوں کے سامنے بے بس ہوسکتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے پڑوسی ملک کو انتہا پسندوں کی پشت پناہی دستبردار ہونا پڑیگا۔
-
جلد افغانستان پر دوبارہ فتح حاصل کرلیں گے،ترجمان افغان طالبان
افغان طالبان نے عنقریب افغانستان پر دوبارہ فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ غیرملکی افواج وہاں پسپائی کا شکار ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے انٹرویو کے دوران افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کو یقین ہے کہ وہ افغانستان میں غیر ملکی افواج پرفتح حاصل کرلیں گے۔
طالبان پہلے ہی ملک کے زیادہ تر حصے کو کنٹرول کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق ملک کے دور دراز علاقوں میں طالبان ہرجگہ نظر آتے ہیں جبکہ غیر ملکی فوجی اہلکار اپنے اڈوں سے باہر نکلنے سے ڈرتے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق صوبہ ہلمند جہاں برطانوی فوجی تعینات ہیں، وہاں صوبے کے ایک بڑے حصے پر طالبان کا کنٹرول ہے، انہوں نے اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کو جعلی قرار دیتے ہوئے امیدواروں سے رابطے کی بھی تردید کردی ہے۔