Tag: افغانستان

  • کابل:امریکی فضائی حملہ، 7بچے1 سمیت 1خاتون جاں بحق، کرزئی برہم

    کابل:امریکی فضائی حملہ، 7بچے1 سمیت 1خاتون جاں بحق، کرزئی برہم

    افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں سات بچوں سمیت آٹھ افراد کی ہلاکت پر صدر حامد کرزئی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغان حقوق کے معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

    افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت سات بچے جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوا، صدر حامد کرزئی نے مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے افغان شہریوں کی زندگی کے تحفظ کا احترام نہیں کیا گیا، جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے، افغانستان اور امریکہ میں باہمی سیکیورٹی معاہدہ نہ ہونے کے باعث تعلقات کشیدہ ہیں، حالیہ واقعے سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
       

  • پاک افغان تجارت17مارچ سے روپے کے بجائے ڈالر میں ہوگی

    پاک افغان تجارت17مارچ سے روپے کے بجائے ڈالر میں ہوگی

    رواں سال سترہ مارچ کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت کیلئے روپے کے بجائے ڈالر استعمال کیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس فیصلے کے بعد افغانستان پاکستانی مصنوعات کی ادائیگیاں ڈالرز میں کرے گا۔

    اجلاس میں تمام برآمد اور درآمد کنندگان کو دو ماہ کی مہلت اس لئے دی گئی ہے کہ انہوں نے افغان تاجروں کے ساتھ جو معاہدے کر رکھے ہیں، وہ پورے کئے جائیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک میں ٹرانزکشن کے لئے نارمل بینکنگ چینل موجود ہیں، اس لئے ڈالرز میں تجارت کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوگا، اس کے علاوہ سیمنٹ سیمت تمام اشیاء کی غلام خان روٹ سے افغانستان برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

    اس فیصلے سے افغانستان کو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ایک ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

  • امریکہ نے افغانستان پر سیکیورٹی معاہدہ جلد طے کرنے پر دباؤ بڑھا دیا

    امریکہ نے افغانستان پر سیکیورٹی معاہدہ جلد طے کرنے پر دباؤ بڑھا دیا

    امریکہ نے افغانستان پر سیکورٹی معاہدہ طے کرنے پر ڈباؤ بڑھا دیا، وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا ہے کہ معاہدے کو مہینوں نہیں ہفتے میں حتمی شکل دی جائے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سیکیورٹی معاہدے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو امریکہ دو ہزار چودہ کے بعد اپنی مرضی کے مطابق منصوبہ بندی پر مجبور ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں طویل وقت صرف کرنے سے منفی نتائج مرتب ہونگے، امریکہ اور افغانستان میں سیکیورٹی معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کے باوجود اتفاق رائے پیدا نہیں ہوسکا ہے۔

    معاہدے کے تحت آٹھ ہزار امریکی فوجی کو رواں سال افغانستان میں تعینات رہیں گے۔

  • افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کا پاکستانی تاجروں کیلئے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان

    افغانستان کی حکومت نے پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سفارش پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کو 6ماہ کے ملٹی پل ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے

    جبکہ افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی نے پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے کو چیئرمین محمد زبیر موتی والا کی تجویز پرافغانستان میں پاکستانی ایکسپورٹ پر ڈیوٹی کی شرح میں اضافے  کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس کو ایکسپورٹ پر فی کنٹینر 100ڈالر اور روڈ کے استعمال پر 110 فیصد ڈیوٹی سمیت پاکستانی بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات اکنامک کمیٹی آف افغانستان کی سطح پر اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور افغانستان انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ۔

    پاکستانی وفد نے افغانستان میں اپنے قیام کے دوران افغان وزراء ، تجارتی تنظیموں اور حکام سے ملاقاتیں کرکے باہمی تجارت کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

     

  • افغانستان میں تحریکِ طالبان کا کمانڈر گرفتار

    افغانستان میں تحریکِ طالبان کا کمانڈر گرفتار

    مہمند ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر اکرام اللہ عرف ترابی کو افغانستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے

    انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق کمانڈر ترابی کو ایساف حکام نے صوبہ ننگرہار سے گرفتارکیا، اکرام اللہ ترابی افغان انٹیلی جنس ایجسنی حکام سے ملاقات کیلئے افغانستان گیا تھا، ذرائع کے مطابق اس واقع سے تحریک طالبان کے افغان خفیہ ایجنسی سے روابط کا واضح ثبوت ملتا ہے۔

     اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہورہی ہے اور افغان خفیہ ایجنسی تحریک طالبان کی حمایت بھی کررہی ہے جبکہ افغان صدر کرزئی نے یقین دلایا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

  • کابل:اتحادی افواج کے قافلے پرخودکش حملہ، 3فوجی ہلاک

    کابل:اتحادی افواج کے قافلے پرخودکش حملہ، 3فوجی ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو کے قافلے پر خودکش حملے میں تین فوجی ہلاک ہوگئے، افغان طالبان نے نیٹو کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کابل کےعلاقے پل چرخی کے مقام پر نیٹو کے قافلے سے ٹکرادی، بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے میڈیا کو فون کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور دعوی کیا کہ مجاہدین نے نیٹو کو بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے۔

  • پاکستان،افغانستان،بھارت کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،نوازشریف

    پاکستان،افغانستان،بھارت کے پاس دوستی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،نوازشریف

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان اور انڈیا کے پاس اچھا دوست بننے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں ہے، پڑوسی تبدیل نہیں ہو سکتے ہم سب نے اکٹھے ہی رہنا ہے۔

    ترک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان کے افغانستان سمیت پڑوسی ملکوں سے تعلقات پر کہا ہے کہ وہ اور حامد کرزئی اس بات پر متفق ہیں ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہوگی۔

    نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمسائے تبدیل نہیں ہوسکتے، انھوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کے پاس ایک ہی آپشن ہے کہ وہ اچھے دوست بن جائیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ خطے میں امن اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان افغانستان اور انڈیا تعلقات بہتر کریں اور ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دیں۔

    نوازشریف نے کہا کہ افغان صدراس پر متفق ہیں کہ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاک افغان تعلقات معمول پر آنا اور دہشت گردوں کو مشترکہ دشمن تصور کیا جانے ضروری ہے۔
           

  • پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاک افغان تجارت سے روابط مزید مستحکم ہونگے،زبیر موتی والا

    پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا چوتھا تجارتی وفد کابل میں ہونیوالی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے 23 سے 26 دسمبر 2013ء تک افغانستان کا دورہ کریگا ، تجارتی وفد کی قیادت پی اے جے سی سی آئی پاکستان چیپٹر کے شریک صدر محمد زبیر موتی والا کریں گے۔-

    پی اے جے سی سی آئی کا تجارتی وفد افغانستان کی وزارت تجارت انوسٹمنٹ سپورٹ ایجنسی  وزارت خزانہ اور کابل میں پاکستان کے سفیر سمیت افغانستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریگا، پاک افغان جائنٹ چیمبر کے زیر اہتمام حال ہی میں کرائے جانیوالے دوسرے ٹریڈ سروے کی بنیاد پر باہمی تجارت کے مواقعوں کے حوالے سے افغانستان کے شہر کابل میں دوسری سالانہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

    محمد زبیر موتی والا نے توقع ظاہر کی کہ پی اے جے سی سی آئی کے زیر اہتمام اس دورے سے دونوں ممالک کی تاجر برادری کے درمیان قریبی روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی مل کر مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرسکے گی۔