Tag: افغانستان

  • افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    افغانستان سے پاکستان لائے گئے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظر عام پر

    پاکستان میں افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں افغانستان سے آنے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظر عام پر آگئے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو بہت نقصان پہنچایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق چار مارچ کو بنوں کنٹونمنٹ حملہ میں ہلاک 16 خوارجیوں سے برآمد اسلحہ میں فورٹی ایم ایم ووگ، پچیس پروجیکٹڈ گرینیڈ اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

    28 فروری کو شمالی وزیر ستان میں ہلاک 6 خوارج سے ایم ٹوئنٹی رائفل، ایم سکسٹین، اے فور اور ایم فور سمیت گولہ بارود برآمد ہوا، 15 فروری کو خیبرپختونخوا میں دو الگ جھڑپوں میں پندرہ خوارج انجام کو پہنچے، ان دہشت گردوں سے ایم سکسٹین، اے ٹو اور ایم فور کاربائن اور دیگر اسلحہ، بارودی مواد برآمد ہوا۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور یکم فروری کی شب منگوچر میں بارہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان سے ایم ٹوئنٹی فور اسنائپر رائفل، ایم سکسٹین اے فور بمعہ نائٹ وژن برآمد ہوئے۔

    11 جنوری کو شمالی وزیر ستان میں 6 خوارج ہلاک اور دو گرفتار ہوئے، ان دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود سمیت اےکے فورٹی سیون، ایم فور اور ڈرینگنو برآمد ہوئے۔

    گزشتہ سال دسمبر میں ڈی آئی خان میں ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے ایم فور، اے کے فورٹی سیون اور ایم سکسٹین اے ٹو برآمد ہوئے۔

  • شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی

    شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا، ڈائریکٹر ایف بی آئی

    واشنگٹن: ڈائریکٹر ایف بی آئی کیش پٹیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف اللہ، افغانستان میں امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث تھا۔

    ڈائریکٹرایف بی آئی کیش پٹیل نے امریکیوں کے خلاف دہشتگرانہ کارروائی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے بعد ایکس پر اپنے پیغام میں کہا گرفتاردہشت گرد شریف اللہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہے، شریف اللہ کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی صدر ٹرمپ سے جوابی اظہار تشکر

    کیش پٹیل نے کہا کہ امریکی انصاف کا سامنا کرنے کیلئے ملزم پہنچ چکا ہے، ہمارے شراکت داروں اور ایجنسی کے بہادر اہلکاروں کا شکریہ۔

    گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا، شریف اللہ کو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔

    اس سے قبل امریکی صدرٹرمپ نے کانگریس سے خطاب میں پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں 13 امریکیوں کو ہلاک کرنیوالے داعش کے دہشت گرد کو ہم نے پکڑلیا ہے مدد دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکا لایا جارہا ہے، امریکیوں کو یقین دلاتا ہوں، دہشتگرد امریکی نظام انصاف کی تلوار کا سامنا کرے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/trump-thanks-pakistan-for-help-in-arrest-of-terrorist-involved-in-us-troops-killing-in-afghanistan/

  • ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک طرف خوشی ایک طرف ناراضی ہے، رانا ثنااللہ

    ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک طرف خوشی ایک طرف ناراضی ہے، رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہےٹرمپ کی جانب سے تعریف پر ایک خوش ایک ناراض ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی ایک آزاد ملک کے طور پرخود کو کھڑا کرنا چاہیے، پہلے کچھ لوگ کہتے تھےکہ ٹرمپ آئیں گےتو بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، افغانستان میں صورتحال سے پاکستان نبردآزما ہے یہ ہماری پیداکردہ نہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک ہیں، امریکا اور مغربی ممالک کو پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیے

    ادراک ہونا چاہیے کہ افغانستان سے دہشت گردی پوری دنیا میں پھیلے گی، پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف کوئی ابہام نہیں ہے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف ایسی جنگ لڑرہا ہے جو اس کی بقا کی جنگ ہے۔

    مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کیخلاف روز جانوں کے نذرانے پیش کررہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیساتھ کوئی سیاسی مذاکرات نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائےگا اور ملک کو ان سے صاف کیا جائیگا، ملک دشمن عناصر معاشرے کو تقسیم کرنے کی باتیں کرتے ہیں، کلبھوشن کے سرپرست جیسےعناصرملک دشمنی میں ملوث ہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت نے کب گرینڈ ڈائیلاگ کرنے سے انکار کیا ہے؟ ہم تو سب کو کہتے ہیں کسی کو مسائل ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں اور وہ ہمارے ساتھ ہیں، ہم اسی تنخواہ پر کام کرینگے، خدا خدا کرکے ملک استحکام کی طرف جارہا ہے، ملک کو بڑی مشکل سے ڈیفالٹ سے باہر نکالا ہے، 1991 کے ریکارڈ کے مطابق ہرصوبے کا پانی مقرر ہے، کسی جگہ پر کوئی کوتاہی ہے تو اسے دور کرنا چاہیے۔

    پنجاب اپنے حصے کے علاوہ ایک قطرہ پانی سندھ کا نہیں لیتا، پیپلزپارٹی کیساتھ معاملات کو سلجھائیں گے۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک کی بہتری یہ ہی ہے کہ معاملات اسی انداز سے چلیں، اتحادی جماعتیں اور دوسرے ادارے ملک کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، مولانافضل الرحمان آئین و قانون کے دائرے میں اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے۔

  • چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا کا آج میچ بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا؟

    چیمپئنز ٹرافی: افغانستان اور آسٹریلیا کا آج میچ بارش کی نذر ہوا تو کیا ہوگا؟

    چیمپئنز ٹرافی میں آج افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈو آر ڈائی میچ کھیلا جائے گا میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ بی کا اہم میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ آسٹریلیا کے تین اور افغانستان کے دو پوائنٹس ہیں۔ افغان ٹیم جیتی تو فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی اگر ہاری تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی۔

    تاہم آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا اور گروپ بی میں سیمی فائنل میں جانے کی جنگ انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

    آج کا میچ اگر نہ کھیلا گیا ایک ایک پوائنٹ ملنے سے آسٹریلیا چار پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گا۔ تاہم افغانستان کے تین پوائنٹ کے ساتھ اس دوڑ میں برقرار رہنے کے معمولی سے امکانات برقرار رہیں گے، لیکن اس کا انحصار جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے اگلے گروپ میچ کے نتیجے پر ہوگا۔

    جنوبی افریقہ کے بھی تین پوائنٹ ہیں تاہم اس کا رن ریٹ 2.14 جب کہ افغانستان کا منفی 0.305 ہے۔ اس صورت میں آسٹریلیا سے بڑی شکست کی صورت میں رن ریٹ گرنے کی صورت میں ہی افغانستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا چانس ہوگا، بصورت دیگر نتیجہ کچھ بھی نکلے کینگروز کے ساتھ پروٹیز بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائیں گے۔

    اگر آج کے میچ کے حوالے سے افغانستان اور آسٹریلیا کے باہمی میچوں کا تقابل کریں تو کینگروز ناقابل شکست ہیں۔ چاروں میچوں میں آسٹریلیا نے افغان ٹیم کو چت کیا ہے۔تاہم افغانستان نے دو روز قبل انگلینڈ کو شکست دی ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں۔

    واضح رہے کہ گروپ اے سے نیوزی لینڈ اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان سمیت انگلینڈ اور بنگلہ دیش میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی کا ایک سیمی فائنل دبئی اور دوسرا لاہور میں بالترتیب 5 اور 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو پھر 9 مارچ کو فائنل میچ دبئی بصورت دیگر لاہور میں کھیلا جائے گا۔

  • ‘افغانستان بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہا ہے’

    ‘افغانستان بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہا ہے’

    کامران اکمل نے کہا ہے کہ افغانستان کی پرفارمنس زبردست ہے، 2023 میں بھی ہم نے کہا تھا کہ یہ بھارت کے بعد ایشیا کی دوسری بڑی ٹیم بن رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں افغان ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ کی تعریف کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ایک میچ انھوں نے گندا کھیلا اور دوسرے میچ میں بڑی مضبوطی سے کم بیک کیا، آپ کہہ سکتے ہیں کہ انھوں نے اس ٹورنامنٹ کی دوسری یا تیسری بڑی ٹیم انگلینڈ کو ہرایا

    کامران اکمل نے کہا کہ ابراہیم زدران، حشمت اللہ شاہدی، محمد نبی اور عمر نے شاندار بیٹنگ کی، انھوں نے چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ لگائی اور زدران نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا اسکور کردیا۔

    انھوں نے کہا کہ ایک مرحلے پر افغانستان کے 37 رنز پر 3 کھلاڑ آئوٹ تھے، اس وقت لگ رہا تھا کہ انگلش ٹیم ہنس رہی ہے اور انجوائے کررہی ہے، جیسے جیسے پارٹنرشپ لگتی رہی تو انگلینڈ کے کھلاڑی انڈرپریشر آتے رہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ یقینی طور پر گریٹ یونس خان ان کے ڈریسنگ روم میں موجود ہیں اور اسکا انھیں بڑا فائدہ بھی ہوا ہوا گا، ابراہیم نے اس بات کا اظہار بھی کیا، یہ بڑا اچھا سائن ہے کہ اس نے 35 میچز میں بڑی ٹیموں کے خلاف 6 سنچریاں بنائی ہوئی ہیں۔

    باسط علی نے کہا کہ افغانستان نے بتادیا اپنے ملک سے کھیلنے کا جذبہ دکھایا، افغان ٹی میں ایک جذبہ نظر آرہا تھا، جس کی بدقسمتی سے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیم میں کمی ہے۔

  • پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

    پاکستانی ٹیم کو افغانستان سے کیا سیکھنا چاہیے؟ احمد شہزاد نے بتا دیا

    لاہور: افغانستان نے انگلینڈ کو گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں 8 رنز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد کی جانب سے بھی افغانستان کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔ ایک پروگرام میں میزبان نے سابق بلے باز سے سوال کیا کہ وہ کیا چیز ہے جو پاکستان ٹیم کو افغانستان کی ٹیم سے سیکھنی چاہئے؟

    جس پر قومی ٹیم کے سابق اوپنر نے کہا کہ جب 2 یا 3 کھلاڑی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ہمت نہیں ہاری جاتی، انہوں نے کہا کہ جس طرح افغانستان کی طرف سے زادران کھیلا ہے اور 177 اسکور کیا، اس طرح کھیلا جاتا ہے، باقی ایک ٹیم بن کر ایک یونٹ بن کر پرفارم کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر سلیکشن کمیٹی، کپتان اور کوچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    نجی چینل کے پروگرام میں ان کے ہمراہ سابق کپتان راشد لطیف بھی موجود تھے، احمد شہزاد نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میں کوئی ٹیم بناؤں گا یا راشد بھائی کوئی ٹیم بنائیں گے تو یہ ان کے ذہن میں ہوگا کہ یہ کام نہیں ہوگا، یوں کرلیں گے، اگر یہ بھی نہ ہوا تو یوں کرلیں، پلان اے، بی، سی، ڈی۔۔اسی طرح ہم توقع کرتے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی، رضوان اور کوچ نے اگر ٹیم بنائی ہے تو یہ انکا سردرد ہونا چاہیے کہ کس طرح رزلٹ دینا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ میری سمجھ سے باہر ہے کیونکہ کراچی میں رات کے اوقات میں پچ زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بولرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

    جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    سابق کرکٹر کا یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔

  • افغانستان میں امریکی اسلحہ، ٹرمپ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی

    افغانستان میں امریکی اسلحہ، ٹرمپ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی

    افغانستان میں امریکی اسلحے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر امریکی فوج کے انخلا کے بعد اسلحہ افغانستان چھوڑنے کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، اب امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کر دی ہے۔

    گزشتہ روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے کابینہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ افغان سرزمین سے انخلا کے وقت اربوں ڈالرز کے ہتھیار چھوڑ دیے گئے تھے، ہم اپنا چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اب امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دنیا کو فروخت کر رہا ہے۔

    ٹرمپ نے ’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے افغان جنگ کے حوالے سے کہا ’’امریکا نے افغانستان میں اربوں ڈالرز خرچ کیے اور وہاں سے واپسی پر اربوں ڈالرز کے ہتھیار وہیں چھوڑ دیے، افغانستان اب امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دنیا کو فروخت کر رہا ہے، ہم افغانستان میں اپنا چھوڑا ہوا اسلحہ واپس لیں گے، افغانستان میں ہر سال ہزاروں امریکی فوجی گاڑیوں اور رائفلز کی نمائش کی جاتی ہے۔‘‘

    یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانت کون دے گا؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    ٹرمپ نے چین کے بارے میں کہا کہ امریکا چین تائیوان تنازع میں ملوث نہیں ہوگا، چین سے سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ٹرمپ نے کہا چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں، ہم چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے، امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا۔

  • جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    جوز بٹلر نے افغانستان سے شکست کی وجہ بتادی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا افغانستان سے شکست کے بعد کہنا تھا کہ ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے اکٹھے ہونا پڑے گا، وائٹ بال فارمیٹ میں ہمیں جلد واپس آنا ہوگا۔

    افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا میچ رہا ہے، ہم نے جلد وکٹیں لیں لیکن ابراہیم زدران نے اچھی سنچری کی، آخری اوورز میں ہم نے بہت رنز دیے، ہمیں چانس ملے کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے۔

    انگلینڈ کے کپتان نے کہا کہ میں بدقسمتی سے اس طرح پرفارم نہیں کر پا رہا جس کی ٹیم کو ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت اپنے بارے میں جذباتی ہوکر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا، ہم وننگ ٹیم رہے ہیں ہمیں پھر سے وننگ ٹیم بننا ہے۔

    واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 326 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 317 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    عظمت اللہ عمر زئی نے آخری اوورز میں 13 رنز نہیں بننے دیے اور افغانستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔جو روٹ نے 111 گیندوں پر 120 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی، کپتان جوز بٹلر 38 رنز بناسکے، بین ڈکٹ نے بھی 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

    ہیری بروک 25 رنز بنا کر محمد نبی کا نشانہ بنے، فل سالٹ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیمی اوورٹن نے 32 رنز بنائے، جوفرا آرچر 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نبی نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    ابراہیم زدران نے 177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 40، عظمت اللہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد نبی نے بھی 40 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

    رحمان اللہ گرباز 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صادق اللہ اور رحمت شاہ 4، 4 رنز بناسکے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیام لیونگسٹن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جیمی اوورٹن، عادل رشید نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ یا افغانستان، آج ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی

    چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ یا افغانستان، آج ایک ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی

    چیمپئنز ٹرافی گروپ بی میں آج انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

    پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جاری ہے۔ آج گروپ بی میں انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ کھیلا جا رہا ہے جو اہمیت کے اعتبار سے ورچوئل ناک آؤٹ میچ بن گیا ہے۔ جو بھی ٹیم یہ میچ ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے۔

    گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، تاہم گروپ بی میں گزشتہ روز آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے اس گروپ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے اب تک تین تین پوائنٹس ہیں اور ان کا ایک ایک میچ باقی ہے۔ انگلینڈ اور افغانستان ٹیمیں اپنے ابتدائی میچ ہار چکی ہیں اور کوئی پوائنٹ نہیں رکھتیں۔

    انگلش ٹیم ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹوٹل بنا کر بھی آسٹریلیا کے خلاف دفاع نہیں کر سکی تھی۔ دوسری جانب افغانستان کو بھی جنوبی افریقہ کیخلاف 107 رنز سے کراری شکست ملی تھی۔۔

    آج کا میچ جیتنے والی دو پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں جانے کے امکانات برقرار رکھے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس لوٹے گی۔

    ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں انگلینڈ آگے ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں نے تین میچز کھیلے اور دو میں انگلش ٹیم فتح یاب رہی، تاہم افغانستان نے گزشتہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کو ہرایا تھا۔

    افغانستان کے کپتان افغان کپتان شاہدی ایک بار پھر ورلڈ کپ 2023 کی تاریخ دہرا کر دوبارہ اپ سیٹ کرنے کا عزم رکھتے ہیں جب کہ انگلینڈ سابقہ شکست کا بدلہ لینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-group-b-semi-final-qualification-scenario/

  • افغانستان میں خواتین ریڈیو پر پابندی ختم کردی گئی

    افغانستان میں خواتین ریڈیو پر پابندی ختم کردی گئی

    افغانستان میں 15 اگست 2021 کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیشتر میڈیا اداروں نے مختلف عوامل کے باعث اپنی سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان نے ملک میں میڈیا کے لیے انتہائی چیلنجنگ ماحول پیدا کردیا، بشمول سنسرشپ اور معلومات تک رسائی میں مشکلات، دھمکیاں، غیر قانونی گرفتاری اور حراست، بدسلوکی، عدالت کے مقدمات اور قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    طالبان کے اقدامات جو ایڈیٹوریل مواد اور میڈیا اداروں کی داخلی سرگرمیوں میں مداخلت کرتے ہیں، میڈیا کی آزادی پر پابندی کے زمرے میں آتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) نے 15 اگست 2021 سے 30 ستمبر 2024 تک، افغانستان میں 336 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزات جمع کئے۔

    رپورٹس کے مطابق طالبان حکام پر تنقید کرنے والوں کے خلاف دھمکیاں، غیر قانونی گرفتاریوں اور حراست کا استعمال میڈیا کو خود سنسرشپ پر مجبور کرتا ہے، جس کا اظہار رائے کی آزادی پر منفی اثر پڑتا ہے۔

    افغانستان میں میڈیا اداروں کی سرگرمیوں پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد ہیں۔ ان میں ایسی موسیقی یا فلموں کی نشریات پر پابندی شامل ہے جسے شریعت کے خلاف سمجھا جاتا ہے۔

    کچھ صوبوں میں خواتین کو ریڈیو پروگرامز میں کال کرنے کی اجازت نہیں ہے، سوائے ان مسائل کے جو خواتین کی صحت یا مذہبی مسائل پر مبنی ہوں۔

    میڈیا اداروں کے دفاتر میں مرد اور خواتین کو علیحدہ علیحدہ کام کرنا ضروری ہوتا ہے، اور مرد اور خواتین براڈکاسٹرز کو ایک پروگرام میں ایک ساتھ پیش ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

    میڈیا کے شعبے سے متعلق نئی پابندیوں میں مخلوقات کی تصاویر بنانے یا دکھانے کی ممانعت، خواتین کی آواز کو اب نجی سمجھنا اور اس کا چھپانا، اور خواتین کو محرم (مرد سرپرست) کے بغیر ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ممانعت شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ میں یوکرین پر نیوٹرل قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی

    21 اگست 2024 کو ”نیکی کے فروغ اور برائی کی روک تھام کے قانون” نے پہلے سے موجود پابندیوں کو قانونی شکل میں منتقل کردیا تھا، ملک میں موجودہ پابندیوں کو مزید بڑھا دیا گیا جبکہ نئی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں۔