Tag: افغانی

  • طالبان کے خلاف کام کرنے والے 40 ہزار افغانوں سے متعلق یورپی ممالک کا بڑا اعلان

    طالبان کے خلاف کام کرنے والے 40 ہزار افغانوں سے متعلق یورپی ممالک کا بڑا اعلان

    برسلز: طالبان کے خلاف کام کرنے والے 40 ہزار افغانوں سے متعلق یورپی ممالک کا اہم اعلان سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے 15 ممالک کے گروپ نے چالیس ہزار افغانوں کو پناہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ان افغان شہریوں کے لیے کیا گیا ہے جو طالبان کے خلاف کام کر رہے تھے، اور اب ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے یا ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

    جرمنی وہ ملک ہے جو سب سے زیادہ، 25 ہزار، افغان شہریوں کو پناہ دے گا، نیدرلینڈ نے 3 ہزار سے زائد، اسپین اور فرانس نے 25، 25 سو افغان شہریوں کی آبادکاری پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

    یورپی یونین میں افغان شہریوں کی ’غیر قانونی آمد‘ کے حوالے سے بھی تشویش پائی جاتی ہے، اس سلسلے میں یورپی یونین کی کمشنر یلوا جانسن نے کہا ہے کہ زیادہ تعداد میں افغانوں کو کنٹرولڈ طریقے سے ہجرت کرنے کی اجازت دینے سے غیر قانونی آمد کو روکا جا سکے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 85 ہزار افغان باشندے افغانستان چھوڑ کر یورپی یونین کے قریب ممالک میں پہنچ چکے ہیں، جب کہ طالبان کے کابل پر کنٹرول اور شدید خشک سالی کے بعد مہاجرین کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اگست میں یورپی یونین کے 24 ممالک پہلے ہی انخلا کرنے والے 28 ہزار افغان شہریوں کو پناہ دے چکے ہیں۔

  • لیڈز: ممکنہ شکست پر افغانی شائقین آپے سے باہر، پاکستانی شخص پر حملہ کر دیا

    لیڈز: ممکنہ شکست پر افغانی شائقین آپے سے باہر، پاکستانی شخص پر حملہ کر دیا

    لیڈز: پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کے دوران ممکنہ شکست پر افغانی شائقین آپے سے باہر ہوگئے، غصے میں بھرے افغانیوں نے خوشیاں مناتے پاکستانی پر دھاوا بول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے لیڈز میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آگیا۔ لیڈز کے میدان کے باہر افغانی شائقین پاکستانیوں سے الجھ گئے۔

    میچ میں اپنی ٹیم کی پے در پے گرتی وکٹوں سے افغانی شائقین گرم ہوگئے اور بدتہذیبی کی انتہا کرتے ہوئے ایک پاکستانی شخص پر دھاوا بول دیا۔

    پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ٹیم کے شائقین کو پاکستانیوں کی خوشی برداشت نہیں ہوئی اور ایک شخص کے بدتمیزی کرنے پر اسے روکنے کے بجائے وہاں موجود دیگر افغانی بھی مذکورہ شخص کو مارنے لگے۔

    متعدد افغان شائقین نے پاکستانی پر لاٹھی اور گھونسوں کی بارش کردی، مقامی افراد اور پاکستانیوں کی دخل اندازی پر پاکستانی کو چھوڑا گیا۔

    اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی جبکہ اسٹیڈیم کے باہر اسکرینیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا۔

  • کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم،350افغانی گرفتار

    کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم،350افغانی گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز نے قانونی دستاویزات کے بغیر پاکستان میں مقیم 350 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق فرنٹیئر کور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف سی نےکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر افغان شہریوں کو حراست میں لیا.

    ترجمان کا کہنا ہے کہ جن افغان شہریوں کوگرفتار کیا گیا وہ کاروبار وغیرہ کے سلسلے میں یہاں کسی قانونی دستاویز کے بغیر مقیم تھے.ان افغان باشندوں کو افغانستان واپس بھیجنے کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے.

    درایں اثناء کوئٹہ شہر کے مشرقی بائی پاس کے علاقے میں عبد اللہ بن زبیر کے نام سےمدرسے کو بھی سیل کردیا گیا ہے.

    *چمن سے افغان انٹلی جنس ایجنٹ گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    سرکاری حکام کے مطابق اس مدرسے کو سیل کرنے کے علاوہ اس سے سو کے قریب افغان شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مدرسے سے گرفتار ہونے والے لوگ ان ساڑھے تین سو افراد میں شامل ہیں یا نہیں ہیں.

    *کراچی پولیس کی کارروائی،6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

    ذرائع کےمطابق رواں سال اب تک غیر قانونی طور پر بلوچستان میں مقیم ایک ہزار سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے واپس ان کے ملک بھیجا گیا ہے.

    واضح رہے کہ کوئٹہ شہر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں افغان شہریوں کے خلاف گذشتہ دو سال سے کارروائیوں میں تیزی آئی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری حکام کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں افغان شہریوں کی گرفتاری ظاہر کی گئی.

  • ایبٹ آباد میں افغانیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

    ایبٹ آباد میں افغانیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن شروع

    ایبٹ آباد : حساس اداروں کی جانب سے افغانیوں کو پاک چین راہداری منصوبہ اور ایبٹ آباد کی سیکورٹی کیلئے رسک قرار دئیے جانے کے بعدایبٹ آباد کینٹ کی حدودمیں افغانیوں کونکالنے کیلئے پولیس اور کینٹ بورڈ نے آپریشن شروع کر دیا۔

    کالج روڈ پر افغانیوں کے زیراستعمال دکانیں ماربل فیکٹری سیل کر دی۔ ایک ماہ کے نوٹس کی مدت ختم ہونے کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد کے عملہ اور پولیس نے افغانیوں کو کینٹ کی حدود سے نکالنے کیلئے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔

    منڈیاں کالج روڈ پرافغانیوں کے زیراستعمال تھڑے، ریڑھیاں قبضہ میں لے لیں، اور متعدد افغانیوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    کینٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق افغانیوں کو کسی صورت کینٹ کی حدود میں رہائش یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پہلے مرحلہ میں افغانیوں کے کاروبار کو ختم جبکہ دوسرے مرحلہ میں انہیں کینٹ کے رہائشی گھروں سے نکالا جائے گا۔

    پہلے ہی کینٹ بورڈ نے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں جس کی معیاد ختم ہونے کے بعد آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کی قیادت وائس چئیرمین کینٹ بورڈ سردار ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر بورڈ ممبران کر رہے ہیں۔

  • افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے افغان مہاجرین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پاکستان کے ہی خلاف مظاہرہ کرکے احسان فراموشی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر چند افغانیوں نے مل کر پاکستانی حکومت اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

    ان افغانیوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ امریکا سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرہ کرتے ہوئے افغانیوں نے پاکستانی سفارت خانے کو اپنے مطالبات پر تحریری طور پر بھی جمع کرائے۔اس موقع پر امریکی نژاد افغانی پاکستان میں پناہ لئے ہوئے لاکھوں مہاجرین پر بات کرنے سے کتراتے رہے۔

    جبکہ دنیا کے نامور دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر بھی کوئی بات کرنا مناسب نہ سمجھا، پورے مظاہرے میں صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے ان افغانیوں کی احسان فراموشی کو عیاں کرتے رہے۔