Tag: افغان آرمی

  • طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرایا

    کابل : افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغان ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعوی کیا ہے جبکہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام عملہ مارا گیا۔

    دوسری افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آج صبح چاربجے دواہم آئی ہیلی کاپٹر بغلان میں بیس پر سامان کی فراہمی کررہے تھے کہ ان میں سے ایک میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی جو گر کے تباہ ہوگیا۔

    وزارت دفاع کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والے تین فوجی جبکہ چار افراد عملے کا حصہ تھے۔

    ادھرطالبان کے ترجمان ذببیح اللہ نے تصدیق کی ہے کہ افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر طالبان نے بغلان کے علاقے پل خمری کے نزدیک مار گرایاہے۔

  • افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    افغان آرمی کے وفد کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ

    پشاور: افغان آرمی کے وفد نےکورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے وفدکی قیادت میجر جنرل محمد زمان وزیری اور میجرجنرل شیریزیفتالی نےکی، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور ہدایت الرحمان کی دعوت پر افغان آرمی کے وفد نےدورہ کیا، وفد نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان سے ملاقات بھی کی۔

    ملاقات میں پاک افغان سرحد پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان نیشنل آرمی کےوفد نے میرانشاہ اورشمالی وزیرستان کا بھی دورہ کیا۔

    افغان آرمی کے وفدکو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ دی گئی، افغان وفد نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئےکوششوں کوسراہا، افغان آرمی کے وفدنے شہداکی یادگارپرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔