Tag: افغان اسپنر

  • افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغان اسپنر راشد خان نے ٹی20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بالر راشد خان نے ٹی 20 کرکٹ میں ڈی جے براوو کا ریکارڈ توڑ کر بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

    افغانستان کے اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

    جنوبی افریقا کے خلاف آج کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغان اسپبر  نے اپنے کیریئر کی 632ویں شاندار وکٹ حاصل کی اور 631 وکٹیں حاصل کرنے والے ڈوائن براوو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    ڈے جے براوو نے 546 اننگز میں 11183 گیندیں پھینک کر 631 وکٹیں لی تھیں جبکہ راشد نے 457 اننگز میں 10552 گیندیں کرا کر مجموعی طور پر ڈی جے براوو سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : راشد خان نے سالگرہ کے دن منفرد اعزاز حاصل کرلیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تاریخی ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد منفرد اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔

    شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 312 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 34.2 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، افغان اسپبر کو پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس میچ کی خاص بات افغانستان کے کپتان راشد خان کی اپنی سالگرہ والے دن تباہ کن بولنگ تھی جنہوں نے صرف 19 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

  • معروف افغان اسپنر نے بھی پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کرالی

    معروف افغان اسپنر نے بھی پی ایس ایل کیلئے رجسٹریشن کرالی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کی جانب سے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    پاکستان سپر لیگ 2025 کیلئے افغان اسپنر مجیب الرحمان نے بھی اپنی دستیابی کا اعلان کرتے ہوئے پلیئرز ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔

    افغان اسپنر سے قبل آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے بھی پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروالی۔

    خیال رہے کہ ڈیرل مچل کے بعد پی ایس ایل میں 2 نامور کیوی کرکٹرز بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں، حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل نے 10 ویں پی ایس ایل ایڈیشن کیلئے غیر ملکی پلئیر ڈرافٹ میں اپنا نام درج کروایا ہے۔

    تینوں نامور کرکٹرز نے ڈرافٹس میں اپنی آمد کی تصدیق کردی ہے، اس کے علاوہ انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی، سیم کرن اور ٹام کوہلر بھی ڈرافٹس میں شامل ہوگئے ہیں۔

    ای سی بی کی جانب سے اس سے قبل انگلش کرکٹرز کے لیے پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

    اس کے باوجود انگلش پلیئرز نے پاکستان سپر لیگ اور دیگر لیگز کیلیے ناموں کی رجسٹریشن کروائی ہے، انگلش کرکٹ بورڈ نے پلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کے نام کی بھی پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی جاچکی ہے، جنوبی افریقی کے رئیلی روسو، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا بھی ڈرافٹس میں موجود ہونگے۔

    نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری، بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن بھی ان کرکٹرز میں شامل ہیں جو ڈرافٹ کے لیے اپنا نام درج کرواچکے ہیں۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو گوادر میں منعقد ہوگا جہاں پی اس ایل فرنچائز غیرملکی پلیئرز کو اپنے پاس برقرار رکھنے اور خریدنے کا فیصلہ کریں گی۔

    روہت شرما نے سال 2024 کی آخری پوسٹ میں کیا کہا؟

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا پلیئرز ڈرافٹ 11 جنوری کو ہوگا۔ جبکہ پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن اپریل میں ہوگا۔