Tag: افغان انٹیلی جنس

  • راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی سے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکار گرفتار

    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے راولپنڈی کے علاقے چک ویلی میں کارروائی کر کے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پانچوں افراد افغان انٹیلی جنس کے اہلکار ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران افغان انٹیلی جنس کے پانچ اہلکاروں دولت خان، نذرخان، نادر خان، باز خان اور حسنین گل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

    افغان ایجنٹ پاکستان میں آمد اور رہائش کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔ان پانچوں افراد کو چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ایک چھاپے کے دوران حراست میں لئے گئے دو افغان انٹیلی جنس اہلکاروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ اک ہفتے کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد سے دوسری مرتبہ افغان انٹیلی جنس کے جاسوسوں کو پکڑا گیا ہے۔

  • چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن :سیکورٹی فورسز کی کاروائی،افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈرسمیت 4دہشت گرد گرفتار

    چمن:  پاک افغان سرحدی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا ہے ۔

    سیکورٹی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چمن کے علاقے سکان کانڑ میں گذشتہ شب مکان پر چھاپہ مارکر افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر اور چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، کاروائی میں اہم دستاویزات اور نقشے بھی سیکورٹی فورسز نے برآمد کرلیں ہے جبکہ گرفتار افغان انٹیلی جنس کمانڈر اور دہشت گرد چمن میں ہونے والے دھماکوں میں ملوث ہے ، گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ۔

    یاد رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بار ہاں کہہ چکے ہیں کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں افغان انٹیلی جنس ادارہ خاد ملوث ہے اور گذشتہ شب کی کاروائی نے یہ ثابت کردیا کہ افغان انٹیلی جنس کے اہم کمانڈر خود پاکستان میں داخل ہوکر ملک کی حالات خراب کرنے اور بم دھماکے کر وا رہے ہیں۔