Tag: افغان باشندوں کی واپسی

  • ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

    ملک بھر میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کاسلسلہ جاری

    اسلام آباد: ملک بھر میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، 15 جولائی تک 6 لاکھ 53 ہزار 154 افغان باشندے اپنے ملک روانہ ہوچکے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 3 سے 15 جولائی تک 15 ہزار 727 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے، 510 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ۔

    دوسری جانب افغانستان سے غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے 42 ازبک افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    سرحدی حکام نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر پاکستان آنے والے جن افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ان میں 20 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں، گرفتار غیرملکی افراد کو افغان طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    پاکستان نے پہلے ہی بڑھتی دہشتگری اور دگرگوں صورتحال کے پیش نظر لاکھوں افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیا واپس افغانستان بھیج دیا ہے۔

    صنم جاوید رہائی کے بعد پھر سے گرفتار

    پاکستانی شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں دہشت گری میں سب سے زیادہ غیرمقامی افرد ہی ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی بہترین عمل ہے، 90 فیصد جرائم میں یہی لوگ ملوث ہیں جن کو آپ پکڑیں وہ افغانی نکلتے ہیں۔

    عوام کا کہنا تھا کہ بارڈ پر سختی کرنی چاہیے بارڈر کھلا ہوا ہے، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن ان کو اپنے ملک میں جانا چاہیے کیوں کہ ان کا ملک بھی آباد ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: 4 لاکھ 68 ہزار 151 غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی

    ویڈیو رپورٹ: 4 لاکھ 68 ہزار 151 غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی

    اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشہ روز بھی 837 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندے جوق در جوق اپنے وطن افغانستان واپس جا رہے ہیں، گزشہ روز 837 غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی، جن میں 243 مرد، 206 خواتین اور 388 بچے شامل تھے۔

    افغانستان روانگی کے لیے 52 گاڑیوں میں 87 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، 14 جنوری تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 151 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

  • پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی

    پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی

    اسلام آباد: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بھی ایک ہزار 207 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 53 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

    گزشتہ روز ایک ہزار 207 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں آئی، جن میں 374 مرد، 319 خواتین اور 514 بچے شامل ہیں، افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 131 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

    29 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 53 ہزار 480 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

  • افغانیوں کی واپسی، پاک افغان بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا گیا

    افغانیوں کی واپسی، پاک افغان بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا گیا

    چمن: پاکستان نے افغانستان کی حکومت کی درخواست پر پاک افغان بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے احکامات پر پاک افغان باڈر باب دوستی آج سے 9 اپریل تک کھول دیا گیا ہے، باب دوستی سے ہزاروں افغان شہری واپس جا رہے ہیں۔

    یہ افغان شہری 2 مارچ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے، حکومت افغانستان نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ افغان باشندوں کی واپسی کے لیے بارڈر کھولا جائے، جس پر سرحد آج 6 اپریل سے 9 اپریل تک کے لیے کھول دی گئی۔

    پاک افغان سرحد 36 روز بعد دفتر خارجہ کے احکامات پر کھولی گئی ہے، چمن اور طور خم بارڈر کو جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کھولا گیا، پاکستان میں موجود افغان باشندے آج سے 9 اپریل تک واپس جا سکیں گے، یاد رہے کہ پاک افغان چمن بارڈر 2 مارچ کو کرونا پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بند کیا گیا تھا۔

    خیبر پختونخوا: 1 لاکھ خاندانوں کے لیے 1 ارب سے زائد کا بڑا پیکج

    مشیر اطلاعات کے پی اجمل وزیر نے اس سلسلے میں کہا کہ 6 سے 9 اپریل تک طور خم بارڈر کھولنے کا فیصلہ وفاق نے کیا ہے۔

    خیال رہے کہ خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 405 ہو گئی ہے، اب تک وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 62 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان میں کیسز کی تعداد 367 تک پہنچ گئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 7 ہے۔