Tag: افغان باشندہ

  • کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ پکڑا گیا، اہم انکشافات

    کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ پکڑا گیا، اہم انکشافات

    کراچی(8 اگست 2025): کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز کا بڑا خریدار افغان باشندہ سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق  سہراب گوٹھ پولیس کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز خریدنے والا افغان شہری پکڑا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے مکمل نیٹ ورک کا بتا دیا، ملزمان نے شہریوں کے قیمتی موبائل فونز چند ہزار میں خرید کر بلوچستان فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم جمعہ گل کی گاڑی میں ڈیش بورڈ سے 17 موبائل فونز، اسلحہ اور 2 لاکھ کیش بھی برآمد ہوا، ملزم کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز خریدتا تھا۔

    پولیس حکام کا بتانا ہے کہ محسن اور جانی نامی ڈکیت روزانہ 14 سے 15 موبائل فونز ملزم کو دیتے تھے، ملزم فی موبائل 7 سے 8 ہزار میں خریدتا اور عمرنامی شخص کو بیچ دیتا تھا۔

    چھینے گئے ہر موبائل فون پر ملزم ایک ہزار روپے منافع رکھتا تھا، ملزم سے خریدے گئے موبائل فونز عمر بلوچستان میں فروخت کردیتا تھا، ساتھی ملزم عمر بلوچستان حب کا رہنے والا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان باشندے جمعہ گل کے مطابق وہ 1 سال سے یہ کام کررہا ہے، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر باقاعدہ منظم نیٹ ورک چلا رہا تھا، گرفتار ملزم کا ریمانڈ حاصل کرکے مذید تفتیش کی جائے گی۔

  • تیموریہ، نارتھ ناظم آباد میں تین دن سے وارداتیں کرنے والا ہلاک ڈاکو افغان باشندہ نکلا

    تیموریہ، نارتھ ناظم آباد میں تین دن سے وارداتیں کرنے والا ہلاک ڈاکو افغان باشندہ نکلا

    کراچی: شہر قائد میں پولیس کے ہاتھوں بفر زون نمک بینک کے قریب مقابلے میں مارے جانے والے ملزم کا تعلق افغان ڈکیت گینگ سے نکلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مار دیا، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کا تعلق افغان ڈکیت گینگ سے ہے۔

    رات گئے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق افغان ہاؤس رابر ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان کئی روز سے تیموریہ اور نارتھ ناظم آباد میں وارداتیں کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لیے خصوصی طور پر مختلف پوائنٹس پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی، آج جب پولیس پارٹی نے مشتبہ کار کو دیکھ کر روکنے کی کوشش کی، تو ملزمان پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہونے لگے۔

    ذیشان صدیقی کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ملزمان شدید زخمی ہوئے، پولیس نے جب کار کا پیچھا کیا تو کار میں ایک ملزم کی لاش موجود تھی، جب کہ ایک زخمی سمیت دیگر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔

    کار کی تلاشی کے دوران گھر کے تالے توڑنے، کاٹنے سمیت دیگر کئی اوزار، ایک پستول، دو میگزین اور دستانے کی جوڑی بھی برآمد ہوئی ہے، ذیشان صدیقی کے مطابق ملزمان کی تلاش میں پورے علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے اور پوری کوشش ہے کہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کیا جا سکے۔

  • میٹروول میں بڑی ڈکیتی کی ویڈیو، پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ملزم افغان باشندہ نکلا

    میٹروول میں بڑی ڈکیتی کی ویڈیو، پولیس مقابلے میں مارا جانے والا ملزم افغان باشندہ نکلا

    کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹروول میں بڑی ڈکیتی کی واردات اور دو شہریوں کو بے دردی سے قتل کرنے والا لیٹرا پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں میٹروول میں دوران ڈکیتی 2 افراد کے قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا، اس افسوس ناک واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے رقم کے لیے کار سوار افراد کو گولیاں مار دی تھیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گزشتہ رات اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، مارا گیا یہ ملزم افغان باشندہ نکلا ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم ایک کروڑ 35 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوا تھا، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا، تاہم پولیس کے پہنچنے پر 2 ملزمان نے فائرنگ کی، اور جوابی کارروائی میں عبدالرؤف نامی ایک ملزم ہلاک ہوا، جب کہ ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم سے اسلحہ، 20 لاکھ کیش اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ہے، ہلاک ملزم نے ساتھی کے ہمراہ 8 اپریل کو واردات کی تھی، پولٹری فارم کا کیشیئر اور ساتھی ملازم کار میں 1 کروڑ 35 لاکھ کیش لے کر جا رہے تھے، ملزمان نے کار پر فائرنگ کر کے دونوں افراد کو بے دردی سے قتل کیا تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ملزم چند روز قبل ہی افغانستان سے کراچی آیا تھا۔

  • سکھ و مسیحی برادری کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ، افغان باشندہ ملوث نکلا

    سکھ و مسیحی برادری کی ٹارگٹ کلنگ واقعہ، افغان باشندہ ملوث نکلا

    پشاور: سکھ اور مسیح برادری کے افراد کو فرقہ ورانہ ٹارگٹ کلنگ میں افغان باشندہ ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد گروہ کے سرغنہ کی تفصیلات جاری کردی جس میں بتایا گیا کہ پشاور میں فرقہ ورانی ٹارگٹ کلنگ میں افغان باشندہ ملوث تھا۔

    دستاویزات کے مطابق دہشتگرد ظفر 2 سکھ، 2 مسیح، 5 مذہبی رہنماؤں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، ظفر کا تعلق افغانستان سے ہے اور وہ کالعدم تنظیم کا کارندہ تھا۔

    دستاویزات میں یہ بھی بتایا گا کہ مطلوب دہشتگرد ظفر پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔

  • جعلی دستاویزات پر افغان باشندہ گرفتار، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

    جعلی دستاویزات پر افغان باشندہ گرفتار، لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے چرس برآمد

    اسلام آباد: اسلام آباد ائیر پورٹ پر پی آئی اے ویجلینس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر کینیڈا جانے والے افغانی باشندے کو حراست میں لے لیا، لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر گرفتار ہونے والا افغان مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو جا رہا تھا، پی آئی اے کے ویجلینس افسر نے مسافر میر زادہ سے سفری دستاویزات طلب کیے، افسر کو شک ہوا کہ دستاویز جعلی ہے۔

    جعلی کینیڈا ریزیڈنٹ کارڈ پر مسافر اسلام آباد ایئرپورٹ پر گرفتار

    ویجلینس افسر نے شک ہونے پر ایف آئی اے سے مسافر کے سفری دستاویز کی تصدیق کرائی تو کینیڈا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا، جس پر مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا، بعد ازاں ویجلینس افسر نے مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے ایمگریشن کے حوالے کر دیا، ایف آئی اے نے مسافر کو اپنی تحویل میں لے کر مزید تفتیش کے لیے سیل منتقل کر دیا۔

    علامہ اقبال ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتوں سے چرس برآمد

    دوسری طرف اے ایس ایف نے علامہ اقبال ائیر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر سے چرس برآمد کی گئی، اے ایس ایف ذرایع نے بتایا کہ گجرانوالہ کا رہایشی محمد اصغر نجی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے دوران چیکنگ مسافر کے جوتوں سے 850 گرام چرس برآمد کی، جس پر اے ایس ایف نے مسافر کو قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا۔