Tag: افغان حکام

  • افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے100سے زائد افراد ہلاک

    افغانستان میں برفانی تودے گرنے سے100سے زائد افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کےمختلف صوبوں میں برفانی تودے گرنے سے100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغانستان کےمختلف صوبوں میں گزشتہ تین روز سے ہونے والے شدید برف باری کےنتیجے برفانی تودے گرنےسے100 سے زائد افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    a1

    وزیر مملکت برائےڈیزاسٹرمنیجمنٹ کےترجمان عمر محمدی کےمطابق اتوار کے روز افغان صوبے نورستان میں ایک گاؤں پر برفانی تودی گراجس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

    a2

    عمر محمدی کاکہناہے کہ صوبہ نورستان کےدو گاؤں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں مکمل طور پر تباہ ہوگئے جہاں سے اب تک 50 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    a3

    برفانی تودہ گرنے کا ایک اور واقعہ صوبہ پروان میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے۔صوبہ بدخشاں میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے۔

    a4

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقوں سے اطلاعات موصول ہونے میں تاخیر ہورہی ہے اور توقع ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    a5

    واضح رہےکہ برفانی تودے گرنے سے 550 سے زائد جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

    a6

  • خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام نے بارڈر بند کردیا

    خیبر ایجنسی: افغان حکام کی جانب سے پاک افغان بارڈر بند کردیاگیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے پاک افغان بارڈر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حدود میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک کمپلیکس کی تعمیر کے خلاف افغان حکام نے اعتراض اٹھایا ہے، اسی لئے پاک افغان بارڈر کو بند کردیا ہے۔ جس کے باعث بارڈر کے دونوں اطراد کاروباری افراد اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے مذاکرات کے بعد ہی سرحد کھلنے کا امکان ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکام اور طالبان کے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں، ان مذاکرات میں طالبان نے انیس و نواسی میں روسی طرز پر افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔

    متحدہ عرب امارات میں افغان حکومت کے دو وزیروں نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی، غیرملکی خبر ایجنسی سے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر طالبان کے ایک نمائندے کا کہنا ہے کہ طالبان انیس سو نواسی کی طرز پر افغان حکومت سے بالواسطہ ثالثی قبول کرنے کو تیار ہے، جس کے نتیجے میں روسی فوج نے افغانستان سے انخلا کیا تھا۔

    دوسری جانب افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ یہ شرائط اسی صورت میں قابل قبول ہوسکتی ہیں، جب طالبان افغان حکومت کے ساتھ معطل مذاکرات بحال کریں، پاکستان بھی افغانستان میں قیام امن یقینی بنانے کے کئے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے، جس کے تحت پاکستان میں قید متعدد طالبان قیدیوں کو رہائی مل چکی ہے۔