Tag: افغان خاتون

  • بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت میں افغان خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی

    بھارت کے اترا کھنڈ کے ہریدوار ضلع کے روڑکی میں ایک افغان خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ نے اس حوالے سے پولیس کو شکایت درج کرائی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خاتون کی شکایت ملنے کے بعد پولیس نے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اس کے علاوہ پولیس نے خاتون کو میڈیکل کے لیے بھیج دیا ہے۔ فرانزک ٹیم ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پولیس کو ڈائل 112 نمبر سے اطلاع ملی تھی۔ جس میں بتایا گیا کہ روڑکی کے دہرادون روڈ پر واقع ہوٹل میں ایک غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور اطلاع دینے والی خاتون سے تفصیلات طلب کیں۔

    خاتون نے بتایا کہ وہ افغانستان کی رہائشی ہے، ایک شخص نے اسے منشیات کھلائی، پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کے الزام کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے خود کو ہینگ کا تاجر بتایا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس کے پاس افغانستان اور ترکی کی شہریت ہے۔ تاہم پولیس فی الحال ملزم سے گہرائی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لیے روڑکی سول اسپتال روانہ کردیا ہے۔

    فرانزک ٹیم نے بھی ہوٹل پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام پہلوؤں کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق دونوں دہلی میں رہتے ہیں۔ اس شخص کے پاس غیر ملکی شہریت ہے۔ اس لیے روڑکی پولیس کی ٹیم پوری سنجیدگی کے ساتھ تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے۔

    19 سالہ لڑکی کی کھیتوں سے تشدد زدہ لاش برآمد، زیادتی کا شبہ

    رپورٹس کے مطابق دونوں تاجر بتائے جاتے ہیں، مرد ہینگ کا کاروبار کرتا ہے اور عورت خشک میوہ جات کا کاروبار کرتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو تقریباً 5 ماہ سے جانتے ہیں۔

  • علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی

    کراچی: کراچی ایئرپورٹ پر علاج کے بہانے پاکستان آنے والی افغان خاتون جعل سازی سے حاصل ویزے پر امریکا جاتے ہوئے پکڑی گئی، ایف آئی اے نے مراکش کے ویزے پر جانے والے ایک مسافر صدام حسین کو بھی آف لوڈ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی میں جعل سازی سے ویزا حاصل کرنے والی افغان خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا، ملزمہ 13 نومبر کو چمن بارڈر کے ذریعے علاج کے نام پر پاکستان آئی تھی، لیکن علاج کے حوالے سے کسی قسم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ علاج کا بہانہ کر کے امریکی ویزا اپلائے کرنے پاکستان آئی تھی، ملزمہ کے کزن نے پاکستان جانے کے لیے میڈیکل ویزا اپلائی کرنے کا مشورہ دیا تھا، ملزمہ نے پاکستان پہنچنے کے بعد امریکی سفارتخانے سے ویزا حاصل کیا۔

    صدام حسین جعلی ویزا

     

    افغان خاتون نے پاکستانی ویزا اپلائی کرنے کے لیے جعلی دستاویزات استعمال کی تھیں، گرفتار ملزمہ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں صدام حسین نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، صدام حسین وزٹ ویزے پر مراکش جا رہا تھا، تاہم ملزم کا مراکش جانے کا مقصد اسپین اور اٹلی کی جانب غیر قانونی بارڈر پار کرنا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ویزا شیخوپورہ کے رہائشی نوید نامی ایجنٹ سے 8 لاکھ روپے میں حاصل کیا تھا، ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جبار اور امجد نامی انسانی اسمگلرز سے رابطے میں تھا، انسانی اسمگلر امجد یورپ میں غیر قانونی ڈنکی اور سمندر کے راستے لوگوں کو بھیجنے میں ملوث ہے۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ انسانی اسمگلر امجد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور بیرون ملک مقیم ہے، امجد نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ثبوتوں کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • افغان خاتون شربت بی بی کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے،عمران خان

    افغان خاتون شربت بی بی کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے،عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ حکومت سےکہا ہے کہ افغان نژاد خاتون شربت گلالئی کو انسانی ہمدردی کی بناء پر ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں تحریر کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت انسانی ہمدری کی بناء پر افغان خاتون کو افغانستان ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے شناختی کارڈز کی دوبارہ سے جانچ پڑتال کے دوران سبز آنکھوں والی شربت گلا لئی کو نادرا افسرامن کی ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈز کے اجراء کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد افغان خاتون کو حراست میں لے لیا گیا تھا جب کہ اس کے دو بیٹے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    اسی سے متعلق : افغان خاتون شربت گلا لئی بی بی کو 15دن قید اور 1لاکھ 10ہزارروپے جرمانےکی سزا

    مقامی عدالت نے شربت گلا لئی کو پندرہ دن قید اور ایک لاکھ دس ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ سزا مکمل ہوتے ہی پاکستان بھی چھوڑنے کا بھی حکم دیدیا تھا۔

     یہ بھی پڑھیں : پشاور سبزآنکھوں والی افغان خاتون شربت بی بی گرفتار

    اسی کی دہائی میں بین الاقوامی جریدے میں تصویر چھپنے کے بعد شہرت پانی والی سبز آنکھوں کی مالک بچی شربت گلا لئی کو معروف فوٹو گرافر نے افغان وار کے خاتمے کے بعد پھر سے ڈھونڈ نکالا تھا تا ہم اب سبز آنکھوں والی وہ بچی شربت گلالئی اب دو بچوں کی ماں بن چکی تھی اور ایک بار پھر شہرت حاصل کر لی تھی۔