Tag: افغان سفارتخانہ

  • بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

    بھارت میں افغان سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا

    بھارت میں 24 نومبر کو بند کئے گئے افغان سفارتخانے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حیدرآباد اور ممبئی کے قونصل جنرل نے نئی دلی میں سفارتی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ بھارتی حکومت کی درخواست پر لیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں افغانستان کے سفیرفرید ماموند زئی نے نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ 23 نومبر سے مستقل بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سے کیا گیا ہے۔

    افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ خاموشی سے کھول دیا گیا

    افغان سفیر فرید ماموند زئی نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

  • بھارت میں افغان سفارتخانہ بند کردیا گیا

    بھارت میں افغان سفارتخانہ بند کردیا گیا

    بھارت میں افغانستان کے سفیرفرید ماموند زئی نے نئی دہلی میں افغان سفارت خانہ مستقل بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان نے بھارت میں درپیش چیلنجز کے باعث اپنا سفارتخانہ مستقل بنیادوں پر بند کیا ہے جس کی تصدیق افغانستان ایمبیسی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے، جس میں کہا گیا کہ سفارتی تعاون نہ ملنے پر سفارتخانہ بند کیا گیا ہے جس کا اطلاق 23 نومبر سے کیا گیا ہے۔

    افغان سفیر فرید ماموند زئی نے سوشل میڈیا پر لکھا بھارتی حکومت کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے سفارت خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا، بھارتی حکومت اور طالبان کی جانب سے مسلسل عہدہ چھوڑنے کی دباؤ کی بات بھی کی ہے۔

    افغانی سفیر کے مطابق 30 ستمبر کو سفارتخانے میں کام معطل کیا گیا تھا لیکن بھارتی حکومت نے سفارتخانے میں معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنےکی حمایت نہیں کی، آٹھ ہفتے کے انتظار کے باوجود سفارتکاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ دہلی میں واقع افغان سفارتخانے میں اشرف غنی حکومت کی جانب سے تعینات کیا گیا اسٹاف فرائض انجام دے رہا تھا۔

    روئٹرز کے مطابق نئی بھارت 2021  میں اقتدار سنبھالنے والی طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔

  • بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند

    بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند

    نئی دہلی: بھارت میں سابق حکومت کے دور کا افغان سفارت خانہ بند کر دیا گیا، اور افغان سفیر اور کئی اعلیٰ عہدے دار سفارت کار یورپ اور امریکا چلے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں افغان سفارت خانہ سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، تاہم اب یہ سفارت خانہ بند ہو گیا ہے، بھارت میں افغان سفارتخانے نے جمعے کے روز ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تمام کارروائیاں معطل کر دی تھیں، اور افغان سفیر اور کئی اعلیٰ عہدے دار سفارت کار یورپ اور امریکا چلے گئے، جہاں انھوں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی تھی۔

    افغان سفارت خانے کے عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ کر سفارت خانہ بند کرے کی وجوہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانیوں کی جانب سے سفارتی کام میں تعاون نہیں کیا جا رہا، سفارت خانے کو بائی پاس کیا جا رہا ہے، اور افغانستان سے براہ راست رابطے کیے جا رہے ہیں۔

    خط کے مطابق اگست 2021 میں آئی ای اے کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلبہ ویزوں کے منتظر ہیں، اور ان کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، افغان مریض جو ہندوستان آتے تھے وہ بھی پریشانی کا شکار ہیں، اس لیے عملہ اب سفارت خانہ بند کر رہا ہے۔

    روس کا افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر اظہارِ تشویش

    واضح رہے کہ کسی بھی قوم نے افغانوں کو اتنی تیزی سے نہیں چھوڑا جتنا ہندوستانیوں نے چھوڑا، ہندوستان اب مختلف ذرائع اور طریقوں سے نئی عبوری حکومت تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان سرکاری طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا اور 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر کابل میں اپنا سفارت خانہ بھی بند کر دیا تھا۔

    اصل چیلنج یہ ہے کہ ہندوستانی میڈیا میں آئی ای اے کو کس طرح پیش کیا جاتا ہے اورآئی ای اے مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق کیا رویہ اپناتا ہے۔