Tag: افغان سفارتخانےکاپاکستانیوں کےساتھ تضحیک آمیزرویہ

  • افغان سفارتخانے کا پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ

    افغان سفارتخانے کا پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ

    اسلا م آباد : پاکستان میں واقع افغان سفارت خانے کی جانب سے ویزہ کے حصول کےلیے آنے والے پاکستانیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویّہ اختیار کیا جارہ اہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع افغان سفارت خانے کے عملے کی جانب سے پاکستانیوں کے نامناسب رویہ اختیار کیا جارہا ہے جس کے باعث پاکستانیوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 300 افراد نے دیزہ کی درخواست دے رکھی ہے جبکہ افغانستان نے پشاور قونصلیٹ بند ہونے کا سرکلر جاری کر رکھا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد آنے والے افراد کو 2 ہفتے سے ایمبیسی کے چکر لگوائے جارہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفارت خانے کے رویے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کےساتھ بھی ایسا ہی رویہ اختیار کیا جائے،شدیداحتجاج پرجلدویزہ دینےکی یقین دہانی کرائی گئی۔