Tag: افغان شہری گرفتار

  • پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتار

    پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنیوالے 2 افغان شہری گرفتار

    ایبٹ آباد: پاکستانی پاسپورٹ کی بےحرمتی کرنے والے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، پاسپورٹ پھاڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

    پاکستان میں رہنے والے افغان باشندوں نے طوطا چشمی اور احسان فراموشی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرڈالی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ کے بے حرمتی کرنے والے دونوں افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

    افغان شہریوں کی جانب سے پاسپورٹ پھاڑنے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر تھانہ لورہ میں مقدمہ درج کروایا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عظمت اللہ اور عظمت دین شامل ہیں۔

    اس سے قبل پچھلے ماہ افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں نے بھی بدتہذیبی کی انتہا ک تھی، سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے وہ پاکستانی قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے رحمت العالمین کانفرنس میں افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کو دعوت دی تھی، افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے تھے۔

    افغان قونصل جنرل کے اس طرزعمل کو غیرمعمولی واقعے کے طور پر دیکھا گیا تھا جو کہ سفارتی آداب کے بالکل برخلاف اور غیر مہذبانہ تھا۔

  • جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    پشاور : جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، اور شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے برآمد کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈبنوانےمیں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ نجیب اللہ نامی افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا گیا، ملزم نجیب اللہ سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ملزم سےافغان تذکرہ بھی برآمد ہوا، ملزم چمن بارڈرکے راستے پاکستان داخل ہوا اور کوئٹہ میں مقیم شخص کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم کی نشاندہی پرمزید5افغان شہریوں کوپشاورسےگرفتارکرلیاگیا ہے جبکہ ملزمان سے پاکستانی شناختی کارڈز، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد ہوئے۔

    ایجنٹ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارےجا رہے ہیں، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ،پاسپورٹ پرسعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔

  • کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    کراچی: ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 6 افغان شہری گرفتار

    کراچی: ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ جمالی گوٹھ سے جرائم میں ملوث 6 غیر ملکی افغان شہری کو گرفتار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے جمالی گوٹھ میں سرچ اینڈ کامبنگ آپریشن کرتے ہوئے جرائم میں ملوث 6 غیر ملکی افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 4 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا، یہ تمام ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہی۔

    ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گل میر، آغانور، سعید میر، خدائے نور، محمد حفیظ اور اللہ داد شامل ہیں، جس میں ملزمان اسد اللہ، عبدالغفور، آغا محمد اور جاوید احمد مفرور تھے۔

    رجمان رینجرز نے بتایا کہ کومبنگ آپریشن میں کباڑ خانے سے 6 کلو چرس اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، آپریشن جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا گیا ہے اس مشترکہ آپریشن میں رینجرز لیڈی سولجرز نے بھی حصہ لیا، گرفتار ملزمان مزید قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانے والے 2 افغان شہری گرفتار

    جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانے والے 2 افغان شہری گرفتار

    کراچی: پشاور ائیرپورٹ پر  سے جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانیوالے 2 افغان بھائیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے ایمیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 افغانی شہری کو آف لوڈ کر دیا گیا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 637کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جارہے تھے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جب ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو وہ افغانی نکلے، مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نے دوران پوچھ گچھ اس بات کا انشاف کیا کہ 30نومبر کووہ اسلام آباد آئے تھے، مسافروں نے جعلسازی کے ذریعے NICOPSحاصل کئے تھے۔

    دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

  • غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہری گرفتار

    غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہری گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نےغیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف بڑا ایکشن کیا ، جس میں غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ افغان باشندے بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہےتھے ، بائیومیٹرک چیکنگ میں تمام افرادکی پاکستانی شہریت ثابت نہ ہوسکی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شناختی کاغذات کی تصدیق نہ ہونےپرگرفتاری عمل میں لائی گئی، مجموعی طور پر 89 مرد، 20 بچے اور 14 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔

    رینجرز کے مطابق تمام افرادکوافغانستان منتقلی کےلیےبلوچستان حکومت کےحوالےکردیا گیا ہے، عوام ایسے عناصر کے بارے میں رینجرز کو اطلاع دیں۔

  • پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا افغان شہری گرفتار

    پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والا افغان شہری گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کرلیا، افغان شہری دبئی جانا چاہ رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کا غیرملکیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے افغانی کو گرفتار کرلیا ، صادق نامی افغان شہری دبئی جانا چاہ رہا تھا۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات چیک کئے تو پاکستانی پاسپورٹ اور ویزاجعلی نکلا۔

    ذرئع نے بتایا کہ گرفتار افغانی مسافر خلیجی ملک کی پرواز کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہونا چاہتا تھا، افغانی شہری سے جعلی پروٹیکٹر، جعلی ویزہ اورورک ویزہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

    گرفتارمسافر نے دوران تفتیش افغان شہری ہونے کا اعتراف کیا ، مسافر نے ایجنٹ کو 8لاکھ روپے دیے، جس نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کا بندوبست کیا۔

    ذرائع کے مطابق مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے انسدادانسانی اسملنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔