Tag: افغان شہری

  • افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی

    افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی

    اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا جس کے بعد اب افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات پر افغانستان کا نام ویزہ آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”افغان شہری سیکیورٹی اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”ڈائریکٹر امیگریشن” author_job=”عصمت اللہ جونیجو”][/bs-quote]

    ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان شہریوں کی پاکستان میں نقل و حرکت کو محدود کیا گیا ہے، افغان شہریوں کو ایئرپورٹ سے ویزہ کا اجرا روک دیا گیا ہے، افغان شہریوں کو افغانستان میں پاکستانی سفارت خانوں سے ویزہ لینا ہوگا۔

    عصمت اللہ جونیجو کا کہنا ہے کہ افغان شہری سیکیورٹی اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے، افغان شہریوں کو ایئرپورٹ پر فارم سی کے ذریعے انٹری دی جائے گی۔

    ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او، تھانے کو فراہم کی جائے گی، افغان شہریوں کو رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری ہوگا۔

    عصمت اللہ جونیجو نے کہا کہ اس وقت 24 ممالک کے شہریوں کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دی جارہی ہے، جن میں چین، ملائیشیا، امریکا ودیگر ممالک شامل ہیں۔

  • پاکستان میں 14 لاکھ افغان شہری رہائش پذیر ہیں: رپورٹ

    پاکستان میں 14 لاکھ افغان شہری رہائش پذیر ہیں: رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں قیام پذیر افغان شہریوں کے اعداد و شمار وفاقی حکومت کو موصول ہوگئے، پاکستان میں لگ بھگ 14 لاکھ افغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پناہ گزین افغان مہاجرین سے متعلق موصول شدہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد9لاکھ45ہزار131 ہے، جبکہ کیمپوں سے باہر 9لاکھ41ہزار 854 رہائش پذیر ہیں۔

    وفاقی حکومت کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان میں اس وقت کل 13 لاکھ 86 ہزار 985 افغان باشندے قیام پذیر ہیں۔

    دستاویزات کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ افغان شہری خیبرپختونخواہ میں آباد ہیں جن کی تعدادا7لاکھ97ہزار838 نفوس بتائی گئی ہے ۔ ان میں سے 4 لاکھ 16 ہزار 472 افغان شہری اپنے کیمپوں سےباہرہیں۔ دوسری جانب فاٹا میں ایک بھی مہاجر کیمپ نہیں ہے اور وہاں 13 ہزار 772 افغان شہری رہائش پذیر ہیں۔

    دوسرے نمبر پر افغان شہریوں کی اکثریت بلوچستان میں ہے جہاں3لاکھ16ہزار101افغان رہتےہیں، جن میں سے 2لاکھ67ہزار616افغان اپنےکیمپوں سےباہرہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک لاکھ59ہزار202افغان مقیم ہیں جبکہ یہاں کوئی مہاجر کیمپ نہیں ہے۔سندھ میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 63ہزار151 اوراسلام آباد میں33ہزار40 بتائی گئی ہے ۔ دوسری جانب آزادکشمیرمیں3ہزار876 افغان شہری آباد ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات میں محض 5افغان باشندے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں آباد افغان اور بنگالی شہریوں کو پاکستان کی شہریت دینے کا اعلا ن کیا تھا ، بعد ازاں پارلیمنٹ میں ہونے والی گفتگو میں اسے مشکل اور طویل المدتی فیصلہ قرار دیا گیا تھا۔

  • ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم ریلوے اسٹیشن حملہ کیس، ملزم افغان شہری نکلا

    ایمسٹرڈیم : نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری ہے جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے بعد ازاں پولیس نے بھرپور کارروائی کی تھی۔

    ایمسٹرڈیم پولیس کا کہنا تھا کہ چاقو زنی کی واردات میں ملوث 19 سالہ حملہ آور کی شناخت جاوید ایس کے نام ہوئی ہے جس کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ حملہ آور قانوناً جرمنی کا شہری ہے۔

    ڈچ پولیس کی جانب سے چاقو زنی کے واقعے کی تحقیقات دہشت گردانہ حملے کے طور کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 19 سالہ افغان حملہ آور نے ایمسٹرڈیم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ کرکے دو امریکی سیاحوں کو شدید زخمی کردیا تھا، حملے میں امریکی باشندوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ایمسٹرڈیم میں موجود امریکی سفارت خانے نے بھی کردی ہے۔

    ڈچ میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ افغان حملہ آور کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ کارروائی کا مقصد دہشت گردی تھا، البتہ پولیس کی جانب سے حملہ آور کے بیان کی مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اور ڈیٹا ڈیوائسز  کو قبضے میں لے کر معائنے کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ ڈچ پولیس کو تحقیقات میں مدد فراہم کی جاسکے۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ جرمن پولیس کی جانب سے نیدر لینڈز کے سیکیورٹی اداروں کو کیس میں ہر ممکن تعاون کرنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

  • آپریشن رد الفساد : 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار

    آپریشن رد الفساد : 21 افغان اور 57 مشتبہ افراد گرفتار

    راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کےتحت مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن میں 21 افغان شہریوں سمیت 57 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور گولیاں بر آمد کر لیں۔

    فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے مطابق پہلے مرحلے میں یہ آپریشن اسلام آباد،سیالکوٹ،اٹک،نارووال،لاہورمیں کیاگیا جب کہ دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ،رحیم یارخان ،ڈی جی خان،راجن پورمیں میں بھی آپریشن کیاگیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے مذکورہ علاقوں میں آپریشن پہلے سے حاصل کردہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر کی گئی جس میں مقامی پولیس کا تعاون بھی شامل رہا۔

    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن میں رہائشیوں کے دستاویزات بھی چیک کیے گئے جس کے دوران 21 افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر رہائش اختیار کیے رکھنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

    جب کہ آپریشن کے دوران 57 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا اور غیرقانونی اسلحہ سمیت کثیر تعداد میں گولیاں بھی بر آمد ہوئیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

    واضح رہے آپریشن رد الفساد کے دوران اب تک ہزاروں مشتبہ افراد اور غیر ملکی بالخصوص افغان شہریوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جب کہ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔