Tag: افغان صدر

  • افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو 24مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کی دعوت پر افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ چوبیس مارچ کو واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔

    امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے افغان صدراشرف غنی اور چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کو امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے، جسے قبول کرتے ہوئے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو ایک بڑے وفد کے ہمراہ چوبیس مارچ سے امریکہ کا دورہ کریں گے۔

    جس میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغان امریکہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا دور بھی شامل ہوگا، جس میں امریکی وفد کی سربراہی وزیرِ خارجہ جاری کیر ی کریں گے۔

    امید کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں امریکی صدر باراک اوباما افغانستان سے امریکی فوج کے فوری انخلاء کو موخر کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

  • افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    افغان صدر نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا

    کابل: تین ماہ بعد بالآخر افغان صدر اشرف غنی نے نئی کابینہ کیلئے نامزد وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا،وزارت خارجہ کیلئے سابق افغان صدر برھان الدین ربانی کے بیٹے صلاح الدین ربانی کو نامزد کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئی کابینہ میں شامل پچیس وزرا کے ناموں کا اعلان افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی نے کیا جبکہ تقریب میں شریک افغان صدرنے اس موقع پرکوئی بات نہیں کی۔

     افغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کی جانب سے وزرا کیلئے جن ناموں کا اعلان کیا گیا ان میں افغانستان کے انتہائی اہم منصب وزارت داخلہ کیلئے نور الحق علومی،وزارت دفاع کیلئے شیر محمد کریمی جبکہ وزارتے تجارت کیلئے غلام جیلانی پوپل کے نام شامل ہیں

    اس موقع پرافغان صدر کے چیف آف اسٹاف عبدلسلام رحیمی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت ان ناموں پر اتفاق کیلئے پارلیمان سے رجوع کرے گی۔

  • بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    بھارت پاکستان سے برابری کی سطح پر بات کرے، رحمان ملک

    لاہور : سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو افغان صدر کی پاکستان کی صوبائی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کا نوٹس لینا چاہیے۔افغان حکومت بین الاقوامی سفارتی قدروں کا احترام کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے رابطہ رکھے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارت پاکستان کو ایٹمی قوت تسلیم کرتے ہوئے برابری کی سطح پر بات کرے مودی کا رویہ اب بھی اپوزیشن لیڈر جیسا ہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کی طرز پر دہشت گردی پھیلائی جارہی ہے اہل تشیع کو قتل کیا جاتا ہے تاکہ شیعہ سنی اختلافات کو بڑھایا جائے، خدشہ ہے کہ آئندہ سنی علماء اور مدارس پر بھی حملے ہوسکتے ہیں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پارلیمنٹ سے پا س ہونے والی اکیسویں آئینی ترمیم پر تحفظات دور کرنا ضروری ہیں،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مدرسہ اصلاحات کے لیے پانچوں وفاق المدارس اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا، جسے پارلیمنٹ سے پاس کروانا چاہیئے۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات نہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان نے شادی کرکے اچھا اقدام کیا امید ہے کہ اب دھرنے نہیں ہوں گے۔

  • افغان صدر سے مولوی فضل اللہ کی حوالگی پر بات ہوئی،سرتاج عزیز

    افغان صدر سے مولوی فضل اللہ کی حوالگی پر بات ہوئی،سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان صدر سے مولوی فضل اللہ کی حوالگی پر بات کی ہے، شمالی وزیرستان میں آپریشن بلاتفریق جاری ہے۔

    پاکستان کے مشیر خارجہ نے برطانوی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں افغان صدر سے مولوی فضل اللہ کی حوالگی پر بات چیت کا پردہ اٹھایا، سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضربِ عضب بلا تفریق جاری ہے، دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر ختم کردیا ہے، جو بھاگ گئے وہ بھاگ گئے، جو رہ گئے ان کیخلاف آپریشن جاری ہے۔

    سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک افغانستان کا مسئلہ ہیں، افغان طالبان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن افغان طالبان سےنوے کی دہائی جیسے تعلقات نہیں۔

    سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کےدرمیان اعتماد کی کمی نہیں، امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

  • امریکہ  کا افغان صدر کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم

    امریکہ کا افغان صدر کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم

    واشنگٹن: امریکہ نے افغان صدر اشرف غنی کے دورۂ پاکستان کو خوش آئند اور وقت کی ضروت قرار دیا ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ امریکہ پاک افغان تعلقات کی بہتری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

    جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دونوں ممالک اپنا کردار ان ملاقاتوں کے بعد بہتر طریقے سے انجام دے سکیں گے اور امریکہ آپریشن ضربِ عضب اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان اور افغان حکومت کی کارروائیوں کی بھرپور تائید کرتا ہے۔

  • افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

    افغانستان کا استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، حامد کرزئی

     کابل:افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن و استحکام بیرونی طاقتوں کے ہاتھ میں ہے، افغان عوام متحد ہیں اور ان طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    افغان دارالحکومت کابل میں اپنے الوداعی خطاب میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں غیرملکی ملوث تھے، جو انتخابی عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے تھے، بیرونی طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ  افغان عوام نے متحد رہ کر دنیا پرثابت کردیا کہ پروپیگنڈا افغانیوں کو تقسیم نہیں کرسکتا۔

    کرزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے گذشتہ تیرہ سالوں میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

  • کابل:طالبان سے مزاکرات ، فوجی حملے بند کیے جائیں، کرزئی

    کابل:طالبان سے مزاکرات ، فوجی حملے بند کیے جائیں، کرزئی

    افغان صدر حامد کرزئی نے امریکا سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے امریکہ طالبان سے مزاکرات کرتے ہوئے ڈرون حملوں سے گریز کرے۔

    صدر حامد کرزئی نے امریکہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی سیکیورٹی معاہدے کے لیے امریکہ ڈرون حملے بند کرتے ہوئے طالبان کے ساتھ امن مزاکرات کے لیے پیشرفت کرے۔

    صدر حامد کرزئی نے اس سے قبل بھی امریکہ سے مطالبہ کیا تھا کہ فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت کے باعث مزاحمت کاروں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    کابل میں گزشتہ امریکی کاروائی کے نتیجے میں بارہ عام شہری ہلاک ہوئے تھے، جس کے ردعمل میں طالبان کی جانب سے کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں غیرملکیوں پر حملہ کیا گیا۔