Tag: افغان صوبہ پکتیا

  • افغان صوبہ پکتیا میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6افراد جاں بحق

    افغان صوبہ پکتیا میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6افراد جاں بحق

    کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ پکتیا میں باراتیوں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب افغان صوبہ پکتیا میں باراتیوں کی بس ڈنڈا پٹھان سے نواحی گاؤں جا رہی تھی کہ راستے میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

    دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افرد زخمی ہوئے جبکہ بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، دھماکے کے بعد افغان پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔