Tag: افغان طالبان حکومت

  • روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

    روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

    ماسکو : روس افغان طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا اور افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد قبول کرلیں، افغانستان کی طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

    بی بی سی فارسی کی جانب سے بتایا گیا کہ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے یہ اقدام دو طرفہ تعمیری تعاون کو فروغ دینے کے عمل کو تیز کرے گا۔ بعض ممالک کی جانب سے افغان سفارت خانے کے کچھ حصے طالبان نمائندگان کے حوالے کر دیے گئے ہیں لیکن ابھی تک طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

    طالبان کو اب روس کی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے بھی نکال دیا جائے گا۔

    روس کا یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب مغربی سفارت کاروں نے واضح کیا کہ طالبان کو تسلیم کرنے کا راستہ اس وقت تک بند ہے جب تک ان کی حکومت خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتی۔

    خیال رہے اگست 2021 کے بعد سے روس طالبان کے ساتھ بتدریج تعلقات استوار کرتا رہا ہے۔

  • ملک بھر میں تمام بیوٹی پارلرز 10 دن میں بند کرنے کا حکم

    کابل : افغان طالبان حکومت نے دس دن کے اندر بیوٹی پارلز اور مارکیٹ میں خواتین کی دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کی عبوری حکومت نے ملک بھر میں دس دن کے اندر بیوٹی پارلز بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    حکام کی جانب سے مزارشریف کی مارکیٹ میں خواتین دکانیں بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے اور کہا کہ مالز میں خواتین کے کام کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    افغان حکام کا کہنا تھا کہ چونکہ مرد و خواتین ایک ساتھ کام کرتے ہیں اس لیے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

    افغان خواتین نے حکام سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے وہ دکانوں سے حاصل آمدنی کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت کررہی ہیں۔

    خیال رہے قندوز، تخار اور بدخشاں صوبوں میں خواتین کے سیلونز کو پہلے ہی بند کردیا گیا تھا۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان شاہین سہیل نے خواتین پر نئی پابندیوں کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا خبروں کی غلط رپورٹنگ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان حکام نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی تھی ، جس کے بعد کئی صوبوں میں لڑکیوں کے پرائمری اسکول بھی بند کر دیےگئے تھے۔

    اس پابندی کے بعد متعدد شہروں میں خواتین نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا، جبکہ دنیا بھر میں طالبان کے اس عمل پر تنقید کی گئی تھی۔

  • افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

    اسلام آباد : طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچے گا ، طالبان حکومتی وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پردورہ کررہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان حکومت کا اعلیٰ سطح وفد آج پاکستان کا دورہ کرے گا ، طالبان حکومت وفدکی قیادت وزیرخارجہ امیرخان متقی کریں گے، وفد کا پاکستان میں قیام 10نومبر سے 12نومبر تک ہوگا۔

    طالبان وفد میں ان کے تجارت اور خزانہ کے وزیر بھی شامل ہوں گے، دورے کے دوران جہاں وفد اعلی حکام سے ملاقات کرے گا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں توسیع اور افغان مہاجرین سے متعلق بات ہوگی۔

    ملاقاتوں میں افغان وزیرِ خارجہ راہداری ،تجارت، مہاجرین اور آمدو رفت میں سہولیات پر بھی گفتگو کریں گے۔

    افغان وفد افغان صورتحال پر 2روزہ ٹرائیکا پلس اجلاس میں بھی شرکت کرے گا، دو روزہ ٹرائیکاپلس اجلاس 11اور12 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان،روس،امریکااور چین کے وفود شرکت کریں گے۔

    طالبان حکومتی وفد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ پاکستان کر رہا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا تھا ، جہاں افغانستان کےعبوری وزیر اعظم ملاحسن آخوند سے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں افغان عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں تعاون سمیت افغان عوام کومعاشی بحران سے نکالنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے کہا تھا پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اوراستحکام کاخواہاں ہے اور انسانی بنیادوں پرافغان بھائیوں کی مددکیلئےپرعزم ہے۔