Tag: افغان عوام

  • افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار

    افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار

    طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے افغانستان میں ناقابل یقین تناسب کا ایک انسانی بحران اور بھی پیچیدہ اور شدید ہو گیا ہے، ہر دس افغان خاندانوں میں سے 9 بنیادی خوراک کے فقدان کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے قبضے کے بعد ملازمتوں میں کمی، نقدی کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں بھوک کا شکار افراد پر مشتمل افغانستان میں ایک نیا طبقہ پیدا کر رہی ہیں۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں بتایا کہ طالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے افغانستان میں ناقابل یقین تناسب کا ایک انسانی بحران اور بھی پیچیدہ اور شدید ہو گیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ہر دس افغان خاندانوں میں سے نو بنیادی خوراک کے فقدان کا شکار ہیں، مجموعی طور پر 15.8 ملین افغان خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، مقامی کرنسی ہر وقت کی کم ترین سطح پر ہے اور خوراک کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید غذائی قلت 34 میں سے 25 صوبوں میں ہنگامی حد سے اوپر ہے، اور اس کے مزید خراب ہونے کی توقع ہے، 5 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف بچے،حاملہ اور دودھ پلانے والی ایک چوتھائی خواتین کو زندگی بچانے والی غذائی امداد کی ضرورت ہوگی۔

    رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں موسم سرما کی وجہ سے خوراک پہنچانا اور اسے دوردراز مقامات پر پہنچانامشکل ہو گیا ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں بموں اور گولیوں سے جتنے افغان باشندے ہلاک ہوئے اْس سے کہیں زیادہ افرادکے اب ملک میں پائی جانے والی بھوک اور بدحالی سے ہلاک ہونے کا امکان پیدا ہو چْکا ہے۔

  • غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختونخوا سے امدادی سامان روانہ

    غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختونخوا سے امدادی سامان روانہ

    پشاور: غذائی قلت کے شکار افغان عوام کے لیے خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کے عوام کی جانب سے غذائی اجناس پر مشتمل امدادی سامان پاک افغان سرحد طورخم پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نیلم خان طورو نے مقامی افراد کے تعاون سے رمضان کے پیش نظر افغان عوام کے لیے 2 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان طور خم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا۔

    امدادی سامان میں چاول، آٹا، دالیں، گھی، چینی، نمک، کھجوریں اور چائے کی پتی شامل ہے۔

    برداشت فاؤنڈیشن خیبر پختون خوا اور انڈیور لائنز کلب مردان کی مرکزی صدر نیلم خان طورو نے پاک افغان کوآپریشن فورم کے منتظمین کی موجودگی میں امدادی سامان امارت اسلامی افغان حکام کے حوالے کیا۔

    یہ امدادی سامان افغانستان میں مستحق خاندانوں کو فراہم کیا جاٸے گا، نیلم خان طورو کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مشکلات کا سامنا کرنے والے اپنے بھائی بہنوں اور بچوں کی آئندہ بھی امداد جاری رکھیں گے اور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ امدادی سامان بھجوایا جائے۔

    انھوں نے مخیر حضرات کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے مظلوم افغانی عوام کی مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

    اس موقع پر امارت اسلامی افغانستان کے حکام نے حکومت پاکستان اور این جی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان عوام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ آٸندہ بھی جاری رکھا جاٸے گا۔

  • پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا: ایپکس کمیٹی کا اعلامیہ

    پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا: ایپکس کمیٹی کا اعلامیہ

    اسلام آباد: اپیکس کمیٹی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ایپکس کمیٹی کا تیسرااجلاس منعقد ہوا جس میں افغانستان کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی، سینئر وفاقی وزرا بھی اجلاس میں موجود تھے، اجلاس سے قبل وزیر اعظم سے سپہ سالار نے ملاقات کی اور قومی سلامتی پالیسی، ملکی داخلی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

    افغانستان سے متعلق ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ انسانی بحران سے بچنے کے لیے افغان عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ہم پُر عزم ہیں، اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے امداد کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ایپکس کمیٹی نے ایک بار پھر افغانستان میں بگڑتی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا، عالمی برادری بھی معاشی تباہی روکنے کے لیے نازک موڑ پر افغانستان کو امداد فراہم کرے۔

    اپیکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جانا سب سے زیادہ ضروری ہے، وزیر اعظم نے اجلاس میں حکام کو دوست ممالک سے دو طرفہ تعاون کے امکانات تلاش کرنے کی ہدایت کی۔

    انھوں نے کہا افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کے لیے مختلف شعبوں میں مدد کی ضرورت ہے، تعلیم یافتہ افرادی قوت میڈیکل، آئی ٹی، فنانس، اور اکاؤنٹنگ جیسے شعبوں میں مدد فراہم کی جائے۔

  • پاکستان  کا افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

    پاکستان کا افغان عوام کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان نے افغان عوام  کیلیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کرلیا ، فضائی امدادی کھیپ کے بعد بقیہ کھیپ زمینی راستے سے بھیجی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان عوام کیلئےامدادی سامان بھیجنےکافیصلہ کرلیا ، افغان عوام کے لیے خوراک،ادویات،دیگرامدادی سامان بھیجنے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کے 3 سی ون تھرٹی طیارے کے زریعے افغانستان روانہ کیا، افغانستان کوزمینی راستوں کے ذریعے بھی  امدادپہنچائی جائے گی، اس مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کیلئے حکومت پاکستان ہرممکن اقدام کرے گی۔

    پاکستان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ انسانی المیے سے بچنے کیلئے افغانستان کے عوام کی مدد کی جائے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صورتحال پر 6 ملکی علاقائی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کوششیں کرناہوں گی اور عالمی برادری کو مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دینا ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی آمد،بارڈر سیکیورٹی جیسے چیلنجز سامنے ہیں، کانفرنس میں موجود تمام ممالک کو افغان صورتحال پر تجویز دیتے ہیں، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے.

    وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ افغانستان طویل عرصے سے جنگ میں رہاہے، افغانستان میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی ، افغان عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، افغانستان کی سالمیت،خودمختاری کا احترام کرتے ہیں۔