Tag: افغان فوج

  • کابل میں عسکری تربیت کے مرکز کے نزدیک دھماکا، چھ افراد ہلاک

    کابل میں عسکری تربیت کے مرکز کے نزدیک دھماکا، چھ افراد ہلاک

    کابل: افغانستان دارالحکومت کابل میں ایک خود کش بم بار نے اپنے آپ کو عسکری تربیت کے مرکز کے گیٹ کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور نصف درجن زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ خود کش حملہ آور کو کابل کے مغرب میں واقع مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

    دھماکا اس وقت ہوا جب طلبہ اکیڈمی سے نکل کر واپس جا رہے تھے۔ مذکورہ اکیڈمی افغانستان میں عسکری تربیت کے مرکزی اداروں میں سے ایک ہے۔ادھردہشت گرد تنظیم داعش نے کابل شہر کی ایک عسکری جامعہ کے مرکزی دروازے پر ہوئے ایک خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    اس گروہ کی جانب سے کہا گیا کہ افغان فوج کے ایک اجتماع کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے والا اس کا جنگجو تھا۔

    واضح رہے کہ یہ دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان میں 18 برسوں سے جاری تنازع اور لڑائی ختم کرنے اور تصفیے کی کوششوں کے سلسلے میں تحریک طالبان کے نمائندوں اور سینئر افغان سیاست دانوں کے درمیان ماسکو میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔

  • کابل، طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا، 8 افراد ہلاک

    کابل، طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا، 8 افراد ہلاک

    کابل: طالبان کے زیر قبضہ امریکی گاڑی کو افغان فوج نے راکٹ حملے میں تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کی جانب سے قبضہ کی گئی امریکی گاڑی پر افغان فوج نے راکٹ داغے جس کے نتیجے میں چار جنگجو ہلاک ہوگئے جبکہ راکٹ لگنے سے 2 افغان فوجی اور 2 شہری بھی ہلاک ہوئے، دوسری گاڑیوں میں سوار متعدد طالبان زخمی بھی ہوئے۔

    طالبان ترجمان نے زیر تسلط امریکی وین کے افغان فوج کے راکٹ حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والے طالبان جنگجو نہیں بلکہ 2 افغان فوجی اور دو شہری تھے۔

    افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے ایک امریکی گاڑی کو چرا لیا تھا، افغان فوج نے طالبان کا تعاقب کرتے ہوئے امریکی گاڑی پر راکٹ داغے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

    مزید پڑھیں: کابل، نیٹو کے فضائی حملے کی زد میں آکر 18 افغان پولیس اہلکار ہلاک

    افغان حکام کے مطابق طالبان جنگجو چوری شدہ امریکی گاڑی میں بارود بھر کے لے جارہے تھے جسے افغان فوج نے راکٹ سے نشانہ بنایا، دھماکے میں 10 شہری اور 5 فوجی بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی غزنی میں پولیس نے ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی میں سوار جنگجوؤں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

  • افغان فوج کی سرحدی چوکی پر طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک،آٹھ اغواء

    افغان فوج کی سرحدی چوکی پر طالبان کے حملے میں 20 فوجی ہلاک،آٹھ اغواء

    کابل : افغانستان کے مختلف علاقوں میں تحریک طالبان کے دہشت گرد حملوں میں 20 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، رات گئے صوبہ قندھار میں افغان فوج کی سرحدی چوکی پر طالبان نے حملہ کرکے 20 فوجیوں کو ہلاک اور 8 کو لاپتہ کردیا۔

    دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چوکی پر قبضے کا دعویٰ کیا تاہم افغان حکومت نے کہا ہے کہ فوجی چوکی بدستور ان کے کنٹرول میں ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ بادغیس میں طالبان نے ضلع بالا مرغاب پر بڑا حملہ کیا ہے اور وہاں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

    صوبہ بادغیس میں اب تک 30 سے زائد افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 100 سے زائد طالبان بھی مارے گئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ لاپتہ فوجیوں کو طالبان اغوا کرکے لے گئے۔

    قندھار پولیس کے سیکرٹری قاسم آزاد نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جوابی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی فوجی اڈے بگرام کے قریب طالبان کے حملے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 سال سے جاری اس جنگ کے خاتمے کے لیے طالبان سے مذاکرات بھی کررہے ہیں۔

  • طالبان کا قندوزشہرکےضلع قلعہ ذال پرقبضہ

    طالبان کا قندوزشہرکےضلع قلعہ ذال پرقبضہ

    کابل: افغان حکام کاکہناہےکہ طالبان نے شمالی افغان ضلع ذال پرقبضہ کرلیا ہےجس کےبعد سیکورٹی فورسز اس علاقے سے نکل آئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان صوبے قندوزپولیس کےترجمان محفوظ اکبری کا کہناہےکہ قندوز شہر کےمغرب میں واقع قلعہ ذال پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔

    قندوز پولیس کےترجمان کاکہناہےکہسکیورٹی فورسز نے ایسا قلعہ ذال میں 24 گھنٹوں کی شدید لڑائی کے بعد شہریوں اور فوجی جانوں کو بچانے کے لیے کیا ہے۔

    دوسری جانب طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہاہےکہ طالبان نےپولیس ہیڈ کوارٹر،گورنر کےکمپاؤنڈ اورضلع میں تمام سکیورٹی چوکیوں پرقبضہ کرلیا ہے۔

    طالبان کےترجمان کےمطابق متعدد افغان پولیس کے اہلکار اور فوجی جھڑپوں میں ہلاک اورزخمی ہوئے ہیں۔

    خیال رہےکہ طالبان نے گذشتہ 18 ماہ کے دوران دو مرتبہ مختصر مدت کے لیے قندوز کے مرکز پر قبضہ کیا تھا۔


    افغانستان میں فوجی ہیڈکوارٹر پرحملہ‘140فوجی ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ ماہ مزارِ شریف کے قریب واقع فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں 140 سے زیادہ افغان فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

    واضح رہےکہ افغان حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان جنگجو بھی مارے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • افغان فوج نے گولہ باری کسی اور کے اشارے پر کی، نثار

    افغان فوج نے گولہ باری کسی اور کے اشارے پر کی، نثار

    اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ افغان فورسز نے کسی اور کے اشارے پر ہمارے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی۔

    یہ بات انہوں نے افغان فورسز کی پاکستانی علاقوں میں گولہ باری کے بعد آئی جی ایف سی بلوچستان سے ٹیلی فونک گفتگو میں صورتحال جاننے کے بعد کہی۔

    آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے وزیر داخلہ کو چمن بارڈر کے واقعے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف فورسز پر حملے سے شروع ہوا جسے فوج اور ایف سی کی فوری جواب کارروائی نے غیر مؤثر بنایا۔

    وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ افغان فورسز سے اپنا ملک تو سنبھلتا نہیں،افغان فورسز نے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی، ہماری افواج کے دلیرانہ ردعمل سے آئندہ ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان فورسز نے کسی اور کے اشارے پر یہ کارروائی کی جسے پاک فوج نے روکا اور اسے غیر موثر بنایا۔

    دریں اثنا انہوں نے شہریوں اور ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔


    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


     خیال رہے کہ آج ہی صوبہ بلوچستان کے شہر چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی گولہ باری اورفائرنگ سے 17 سالہ نوجوان محمد اشرف سمیت 10 شہری شہید جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔