Tag: افغان فورسز

  • چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی

    چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی

    چمن :صوبہ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں افغان سرزمین سے گھروں پر گولہ باری اور فائرنگ سے 10 شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 45افراد زخمی ہوگئے، نو شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کے شہرچمن کےعلاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں افغان فورسز کی گولہ باری اورفائرنگ سے 17 سالہ نوجوان محمد اشرف سمیت 10 شہری شہید جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے گولہ باری میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔


    افغان فوج نے گولہ باری کیلئے سرحدی علاقے کے شہریوں کوڈھال بنا لیا


    افغان فوج نے چمن پرگولہ باری کے لے سرحدی علاقے کے شہریوں کوڈھال بنا کر فائرنگ کی ،افغان فوجی شہریوں کے گھروں پر مورچے بناکر لوگوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں افغان فورسز کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔

    فائرنگ اور گولہ باری سے ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

    دریں اثنا فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے افغان فوجی گھرسے پاکستانی علاقے پرگولے پھینک رہے ہیں۔

     


    آئی ایس پی آر:


    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کےمطابق افغان سرحدی پولیس کی مردم شماری کی سیکیورٹی پرمامور اہلکاروں پرفائرنگ میں ایک شہری شہید جبکہ 4ایف سی اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیرمیں مردم شماری میں رکاوٹ ڈالی جارہی تھی اور یہ سلسلہ 30اپریل سے جاری تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ افغان حکام کو مردم شماری سے متعلق پیشگی آگاہ کیا گیا تھا اوراس کےلیے سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کیےگئے تھے۔

    چمن کےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی کردی گئی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خون کےعطیات دینے کے اسپتال پہنچ گئی ہے۔

    پاکستانی شہریوں کےتحفظ کےلیے سیکورٹی فورسزنےعلاقے کا کنٹرول سنبھال لیاہے۔فورسز کی جانب سے فائرنگ کابھرپور جواب دیا جارہاہے۔

    سیکورٹی حکام کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ پاک افغان سرحد ہر قسم کی آمدورفت کےلیےبند کردی گئی ہے۔


    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کا حملہ ‘جوابی کارروائی میں 3دہشت گردہلاک


    واضح رہےکہ 2 روز قبل پاک فوج نے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دو چوکیوں پردہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی فائرنگ میں3  دہشت گرد ہلاک کردیئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

    کابل: صوبہ ننگرہار میں افغان فورسز کا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

    کابل : افغان فورسزنےصوبہ ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئےداعش کے ایک سو بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں افغان فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف بڑا آپریشن کیاگیا،جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 122 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا.

    صوبہ ننگرہار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کےبڑے حصہ کوسیل کردیاہےکارروائی میں داعش کا مقامی کمانڈرسعد اماراتی بھی ماراگیاہے.

    افغان وزرات دفاع کے ترجمان نے داعش کو ملک سےختم کرنےکےعزم کااظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.

    *کابل : مظاہرے کے دوران دو بم دھماکے، 80 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

    یاد رہے کہ چار روز قبل افغانستان کے دارالحکومت میں مظاہرے کے دوران دو بم دھماکوں میں 80 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے.

    دھماکے کے فوری بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی نفری کو طلب کرلیا گیا تھا.

    افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاتھا کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے،جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا.

    *کابل : افغان نیشنل پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ 40 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ افغانستان کے دارلحکومت میں افغان نیشنل پولیس کے زیرتربیت اہلکاروں کی بس پر دوخودکش حملے چالیس پولیس اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے.

  • افغان فورسز اورداعش کے درمیان جھڑپیں،143افراد ہلاک

    افغان فورسز اورداعش کے درمیان جھڑپیں،143افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں سیکورٹی فورسز اور دولت اسلامیہ کے جنگجؤں کےدرمیان جھڑپوں میں 143 افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ننگرہار کے گورنر سلیم کندوزی کا صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ جمعے کی رات کو دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے ضلع کوٹ میں حکومتی چوکی پر حملہ کیا، افغان فورسز کی جوابی کاروائی میں 143 دہشت گرد ہلاک جبکہ بارہ سیکورٹی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے.

    اُن کا کہنا تھا کہ چھتیس جنگجو کو زمینی لڑائی اور دیگر کو فضائی حملوں میں ہلاک کیا گیا،سلیم کندوزی کا کہنا تھا کہ بہت جلد داعش سے قبضہ کی ہوئی چوکیاں چھڑا لیں گے.

    صوبہ ننگرہار کے گورنر کا کہنا تھا کہ لڑائی کی وجہ سے کچھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے لیکن اب واپس اپنے گھروں کو آچکے ہیں.

    یاد رہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں ایک عرصہ سے دولت اسلامیہ کے جنگجو سرگرم ہیں.

  • افغانستان: امریکی فوجی کارروائیاں بڑھانےکےمنصوبے میں توسیع

    افغانستان: امریکی فوجی کارروائیاں بڑھانےکےمنصوبے میں توسیع

    واشینگٹن: امریکی صدربراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجی کاروائیاں بڑھانے کی توسیع کردی ہے اور حکم نامے پردستخط بھی کردئیے ہیں۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی فوجیوں کوافغانستان میں دوہزارپندرہ میں براہ راست کارروائیوں کااختیارہوگا۔ امریکی جیٹ طیارے اورڈرونز دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں افغان فورسز کو مدد فراہم کریں گے۔ امریکی مشن کی توسیع کے بعد افغانستان میں جاری امریکی فوجی مشن جو دسمبرکی اکتیس تاریخ کو ختم ہونا تھا آئندہ سال بھی جاری رہے گا۔

    اس سے قبل امریکا نے افغانستان میں فوجی آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم پینٹاگون اور دیگرفوجی اداروں سے طویل مشاورت کے بعد صدراوباما نے امریکی فوجی کارروائیوں میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔