Tag: افغان قونصل جنرل

  • افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بےحرمتی، افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    افغان قونصل جنرل کی قومی ترانے کی بےحرمتی، افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

    اسلام آباد: افغان قونصل جنرل کی پاکستانی قومی ترانے کی بےحرمتی کے واقعے کے بعد افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

    سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور میں قائمقام افغان قونصل جنرل کی بدتہـذیبی اور پاکستانی قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا ہے، افغان ناظم الامورکو کچھ دیر میں احتجاجی مراسلہ دیا جائے گا۔

    افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کی بدتہذیبی اس وقت انتہا کو پہنچ گئی، جب سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

    افغان قونصلیٹ کے عہدیداروں کو آج رحمت العالمین کانفرنس میں پشاور میں دعوت دی گئی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ کےعہدیداروں کو دعوت دی تھی، افغان قونصل جنرل محب اللہ شاکر پاکستان کے قومی ترانے کے دوران بیٹھے رہے۔

    افغان قونصل جنرل سفارتی پروٹوکول کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈھٹائی، بےشرمی کے ساتھ بیٹھے رہے، قومی ترانے کا احترام نہ کرکے محب اللہ شاکر نے اعلان کیا ہے اسے پاکستان اور قوم کا احترام نہیں۔

    افغان قونصل جنرل کا یہ طرزعمل غیرمعمولی واقعے کے طور پر دیکھا جارہا ہے جو کہ سفارتی آداب کے بالکل برخلاف ہے۔

  • پڑوسی ملک کے قونصل جنرل کا سندھ پولیس پر بھتہ خوری کا الزام

    کراچی: افغان قونصل جنرل نے سندھ پولیس پر بھتہ خوری کا الزام عائد کردیا اور آئی سندھ کو بتایا مستند افغان باشندوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے رشوت لی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کےخلاف آپریشن کے معاملے پر پڑوسی ملک کےقونصل جنرل نے سندھ پولیس پر بھتہ خوری کا الزام عائد کردیا۔

    افغان قونصل جنرل کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات ہوئی ، جس میں انھوں نے افغان مہاجرین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آپریشن کے دوران پولیس کی لوٹ مار اور بلیک میلنگ کی شکایت کی۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سنگین شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملاقات میں افغان قونصل جنرل نےمکمل تفصیلات سےآگاہ کیا۔

    افغان قونصل جنرل نے کہا کہ غیرقانونی مقیم عناصرکےخلاف کریک ڈاون قابل تحسین ہے لیکن مستند افغان باشندوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے رشوت لی جاتی ہے اور انکشاف کیا بھتے کی رقم نا دیں تو فارن ایکٹ کے تحت چالان کیا جاتا ہے۔

    افغان قونصل جنرل نے ایسے 180 کیس رپورٹ ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا کہ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے ساتھ اور زیادہ غلط رویہ رکھا گیا، علاج کے لیے پیسے لانے والے افغان باشندوں کو بھی گرفتار کیا گیا، رقم برآمد کچھ کی گئی اور واپس تھوڑی کی گئی۔

    آئی جی سندھ نے قونصل جنرل کی تفصیلات پر سخت نوٹس لے لیا اور افغان باشندوں کےحوالے سےباقاعدہ ایک کمیونی کیشن چینل کھول دیا۔

    آئی جی سندھ نے سندھ کے متعلقہ تمام افسران کو ہدایات جاری کردی کہ افغان قونصلیٹ سےموصول کسی بھی شکایات کی انکوائری ہونی چاہیے، آئی جی