کراچی: پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے بین الااقوامی ہوائی اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے ایک افغانی مسافر کر گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق محمد شریف افغانستان کے شہری ہیں لیکن پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب جا رہے تھے۔
ایف آئی اے حکام نے محمد شریف کو آف لوڈ کردیا، مسافر کے پاسپورٹ پر سعودی عرب کے لئے ملازمت کا ویزہ لگا ہوا تھا۔
بیان کے مطابق دوران تفتیش افغان شہری امیگریشن حکام کے سوالات پر حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا، مسافر اپنی جائے پیدائش اور خاندانی افراد کے حوالے سے مکمل طور پر لاعلم تھا۔
افغان مسافر کے موبائل میں افغانستان کے متعدد فون نمبرز بھی ملے، جب کہ موبائل سےشناختی دستاویزات اور مختلف تصاویر بھی حاصل کرلی گئیں، جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں لے گئی تھیں۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔