Tag: افغان میڈیا

  • افغان میڈیا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دے دی

    افغان میڈیا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دے دی

    اسلام آباد: افغان میڈیا نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی گرفتاری کی بڑی اطلاع دے دی ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت داخلہ نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تقریباً 40 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ عبدالمتین قانی نے کہا ’’ہمارے پاس داعش کے قیدیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور تقریباً 35 سے 40 ٹی ٹی پی کے دہشت گرد ہماری قید میں ہیں۔‘‘

    افغان میڈیا ٹولو نیوز کے مطابق ٹی ٹی پی کے ان دہشت گردوں کی گرفتاریاں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے بارے میں معلومات سے ممکن ہو سکی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا تھا کہ افغانستان کی عبوری حکومت اپنی سرزمین پر موجود عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

    وزارتِ خارجہ پاکستان نے کہا تھا ’’افغانستان پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ نے اعادہ کیا ہے کہ موجودہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے بارے میں کوئی ثبوت ملنے پر فوری کارروائی کرے گی۔

    ٹولیو نیوز کے مطابق ٹی ٹی پی کے ان مٹھی بھر دہشت گردوں کی گرفتاریوں کے افغانستان اور پاکستان کے تعلقات پر اثرات غیر یقینی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان نے سنجیدگی سے اس مسئلے کا حل نکالا تو ممکن ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آ جائے۔

  • امریکا طالبان مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں: افغان میڈیا

    امریکا طالبان مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں: افغان میڈیا

    کابل: امریکا طالبان مذاکرات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فریقین کے درمیان کچھ معاملات میں اتفاق ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا کا دعویٰ ہے کہ قطر میں جاری امریکا طالبان مذاکرات میں فریقین میں کچھ معاملات پر اتفاق ہوا ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات مثبت سمت کی جانب جا رہے ہیں تاہم کچھ معاملات پر ابھی بھی رکاوٹ موجود ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی معاہدہ طے کرنے لیے قطر میں گیارہ دن سے جاری امریکا طالبان مذاکرات میں جمعے کو ایک دن کا وقفہ کیا گیا تھا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذاکرات کار کوشش کر رہے ہیں کہ درپیش رکاوٹوں پر قابو پایا جائے، طالبان نمائندے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ان کا صرف اس بات پر اصرار ہے کہ تمام قابض افواج افغانستان سے نکل جائیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا کا مذاکرات کے دوران طالبان کو دہشت گرد قرار دینے سے گریز

    ان کا کہنا تھا کہ طالبان اس بات پر راضی ہیں کہ غیر ملکی افواج کے افغانستان سے نکلنے کے بعد وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے والا مرکز نہ بننے دیں۔

    طالبان نے کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات سے بھی انکار کیا ہے، طالبان کا مؤقف ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ افواج کے انخلا اور انسدادِ دہشت گردی کے معاملے پر مذاکرات کا کوئی نتیجہ نکلنے کے بعد ہی کابل میں حکومت کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان اس موقع پر سیز فائر سے بھی کترا رہے ہیں جس سے انھیں اندرونی اختلافات ابھرنے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ امریکا طالبان مذاکرات دوحہ قطر میں 25 فروری کو شروع ہوئے، جس کے لیے پاکستان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔

  • کابل میں‌ مسجد پر خودکش حملہ،فائرنگ، 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    کابل میں‌ مسجد پر خودکش حملہ،فائرنگ، 20 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    کابل : افغان دارالحکومت کابل کی مسجد پر خود کش حملے اور فائرنگ میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے، داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں اہل تشیع افراد کی ایک مسجد پر تین مسلح افراد نے حملہ کردیا، ایک حملہ آور نے خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دو مسجد میں داخل ہوگئے جو بعدازاں چار گھنٹے طویل مقابلے کے بعد  سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مارے گئے۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ کابل میں واقع امام زماں مسجد پر حملہ دوپہر میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ پڑھ کر باہر نکل رہے تھے، ایک حملہ آور نے اسی وقت خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ بقیہ حملہ آور مسجد میں داخل ہوگئے اور انہوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔


    کابل: مسجد میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی


    ترجمان نے مزید بتایا کہ چار گھنٹے کے مقابلے کے بعد فورسز نے مسلح شخص کو مار ڈالا۔


    افغانستان، مسجد میں دھماکا، 20 افراد جاں بحق، 30 زخمی


    وزارت صحت کے ترجمان اسماعیل نے بتایا کہ اب تک کم ازکم 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور 40 زخمی ہیں، قبل ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مرنے والوں میں دو پولیس افسر بھی شامل ہیں۔


    دہشت گردی کابل مسجد حملہ: شہدا کی تعداد 32 ہوگئی


    سی این این کے مطابق داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خودکش حملہ آوروں کے گروپ نے حملہ کیا۔

    افغانستان میں رواں ماہ مسجد پر ہونے والا یہ دوسرا حملہ ہے جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں افغان دارالحکومت کابل میں واقع ایک مسجد میں دورانِ نماز خودکش حملے کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل: افغان وزارت دفاع کے قریب دو بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل دھماکوں سے لرز اٹھا وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 93 افراد زخمی ہیں ۔

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں مقامی پولیس کے سربراہ سید زمان، ان کے نائب رزاق سمیت افغان وزارت دفاع کا اہم افسر ہلاک ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2خود کش حملہ آوروں نے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنا یا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق ایک حملہ آور کا مقصد افغان وزارت دفاع کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔


    Two suicide bomb blasts outside Ministry of… by arynews