Tag: افغان ٹیم

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغان ٹیم کو بڑا جھٹکا، اہم کھلاڑی باہر

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل افغانستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور ان کا اہم کھلاڑی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شریک افغانستان کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ سے قبل انجری مسائل نے گھیر لیا ہے اور ان کے اہم کھلاڑی اسپنر اے ایم غضنفر زخمی ہونے کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اے ایم غضنفر فریکچر کے باعث چار ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔

    افغان سلیکشن ٹیم نے اسپنر کی جگہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو میگا ایونٹ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
    افغانستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ مجیب الرحمٰن مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ وہ آج آرام کے بعد کل سے میگا ایونٹ کی تیاریاں شروع کرے گی۔

    افغانستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 21 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-afghanistan-team-reached-pakistan/

  • افغانستان نے سری لنکا کیخلاف باقاعدہ حساب کتاب کے ذریعے ہدف حاصل کیا!

    افغانستان نے سری لنکا کیخلاف باقاعدہ حساب کتاب کے ذریعے ہدف حاصل کیا!

    افغانستان نے کس طرح سری لنکا کے خلاف حساب کتاب لگاتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا، جوناتھن ٹروٹ کے وائٹ بورڈ نے یہ بات آشکار کردی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے افغان ٹیم کے کوچ نے پوری طرح سے حساب کتاب لگایا ہوا تھا۔ افغان ٹیم نے باقاعدہ حکمت عملی کو اپناتے ہوئے 242 رنز کا ہدف حاصل کیا۔

    افغانستان کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور جب کیمرہ افغانستان کے ڈگ آؤٹ پر مرکوز ہوا تو ناظرین نے دیکھا کہ ایک وائٹ بورڈ پر ہدف کے تعاقب کے حوالے سے افغان کوچ حکمت بنائے بیٹھے ہیں۔

    وائٹ بورڈ پر جو اعداد و شمار لکھے نظر آرہے تھے اس کے مطابق افغانستان کو پہلے 10 اوورز میں 50 رنز، 20 اوورز میں 100 رنز، 30 اوورز میں 150 رنز اور 40 اوورز میں 200 رنز بنانے کی ضرورت تھی جب کہ 242 رنز کا ہدف اسے 48 ویں اوور تک حاصل کرنا تھا۔

    دس، دس اوورز میں یہ اہداف اس لیے طے کیے گئے تھے کہ ٹیم کی بیٹنگ کے دوران ایک جامع حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ہدف کا تعاقب کیا جائے۔

    دلچسپ بات یہ ہے یہ ابتدائی مثبت آغاز کے بعد افغانستان نے 10ویں اوور کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنا لیے تھے، تاہم 20 ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 87 رنز اور اس کی2 وکٹیں گر چکی تھیں یعنی ٹیم طے کیے گئے ہدف سے 13 رنز کی دور پر تھی۔

    تاہم چیلنجز کے باوجود افغانستان کی ٹیم نے ایک بار پھر پُراعتماد انداز میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 242 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آئی سی سی ایونٹ میں یہ افغانستان کی تیسری فتح ہے۔

  • ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ایشیا کپ میں شرکت کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاہور: سری لنکا میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد افغان ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل منتقل کردیا گیا، جبکہ افغان ٹیم کولمبو سے لاہور پہنچی ہے۔

    یاد رہے کہ ایشیا کپ کے لیے پاکستان پہنچنے والی ٹیموں کو صدارتی پروٹوکول دیا جارہا ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کل سے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کریگی، جبکہ افغان ٹیم 3 ستمبر کو بنگلا دیش کے خلاف ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلے گی۔

    اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے افغانستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد عالمی نمبر ایک ٹیم بننے پر اللہ کا شکر ادا کیا تھا۔

    میچ اور سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ الحمدللہ ہم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن گئے ہیں۔ اس کامیابی کا کریڈٹ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو جاتا ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں، آخری میچ میں مختلف کمبی نیشن آزمایا اور ایشیا کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی کوشش کی۔ بابر اعظم نے کہا تھا کہ سعود شکیل اسپن کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، انہیں ایشیا کپ کے اسکواڈ میں بھی شامل کر لیا ہے۔

  • کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    کرکٹر راشد خان نے معافی مانگ لی

    دبئی: افغان ٹیم کے اسپنر راشد خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں شکست پر کرکٹر راشد خان نے اپنےمداحوں سے معافی مانگ لی۔

    اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ میں افغان اسپنر نے گزشتہ روز پاک ٹیم سے مقابلے میں فتح حاصل نہ کرنے پر معذرت کی۔

    انھوں نے لکھا افغانستان اور پوری دنیا میں موجود شائقین کرکٹ سے معذرت، کہ میں آپ کو جشن منانے کے لیے فتح نہ دے سکا، اور آپ کے چہروں پر اپنی جیت سے مسکراہٹ نہ لا سکے۔

    راشد خان نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے باقی میچز کے لیے آپ کا تعاون اور دعائیں اہم ہیں، میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے پر آپ تمام لوگوں کے میسجز کا بھی شکرگزار ہوں۔

    راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    میچ سے قبل راشد خان نے مداحوں کے نام اپنے ایک پیغام میں 2019 ورلڈ کپ والے ناخوش گوار واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف میچ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے، کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے، کھیل اقوام میں یک جہتی پیدا کرتے ہیں، ماضی کے واقعے کو نہ دہرائیں۔