Tag: افغان پالیسی

  • ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوگی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    ٹرمپ کی افغان پالیسی ناکام ہوگی‘ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پنائی نہیں کررہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی صدورکی افغان پالیسی بھی ناکامی سے دوچار ہوئی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی بھی ناکام ہوگی۔

    وزیراعطم پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے دن سےکہہ رہے ہیں افغانستان میں فوجی حکمت عملی کام نہیں کرےگی افغان مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے۔

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کی پشت پنائی نہیں کررہا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت تمام ممالک سےمل کرکام کرنےکوتیارہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہمارا تعاون غیر مشروط ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ کسی کوافغان جنگ پاکستان کی سرزمین پرنہیں لڑنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کےمعاملات افغانستان تک محدود رہنے چاہیں۔


    افغان طالبان قیادت کوئٹہ اورپشاورمیں پناہ گزین ہے، امریکی کمانڈر


    خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی فوجی کمانڈرجنرل جان نکلسن نے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئٹہ شورٰی اورپشاور شورٰی حقیقت ہیں۔


    پاکستان نے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کردیں، آرمی چیف


    یاد رہے کہ گزشتہ روز دوشنبہ میں انسداد دہشت گردی تعاون میکینزم فورم کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں ہیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کرتارہا ہے اورپاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    امریکی نائب وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی، آئندہ ہفتے آمد کا امکان

    اسلام آباد: امریکی نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی وسطی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ پاکستان شیڈول تبدیل ہوگیا ہے جس کے بعد اب وہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکا کی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے حوالے سے ترتیب دیا جانے والا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور اب وہ آئندہ ہفتے کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزعسکری وسول قیادت سےاہم ملاقاتیں کریں گی اور پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی پر تفصیلات فراہم کریں گی۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ پاکستان کے علاوہ سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش بھی جائیں گی اور ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ ساؤتھ ایشیاء کی پالیسی پر تمام ممالک کو اعتماد میں لیں گی۔ ایلس ویلز یکم ستمبر کو کولمبو میں ہونے والی بحرہند کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی اور خطے میں امن اور خوشحالی کے معاملات پراظہار خیال کریں گی۔

    خیال رہے امریکی امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے امریکہ پہنچی تھیں۔


    امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد امریکی کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا، امریکہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتا رہا ہے، پاکستان کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔