Tag: افغان ڈکیت

  • ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے 3 افغان ڈکیتوں کے اہم انکشافات

    ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے 3 افغان ڈکیتوں کے اہم انکشافات

    کراچی : شاہ لطیف سے ڈکیتی اور پاکستان مخالف ٹک ٹاک بنانے والے گرفتار تین ملزمان نے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے گرفتار تین افغان ڈکیتوں نے دوران تفتیش انکشافات کئے ، ملزم قسمت نے انکشاف کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے کلاشنکوف اویس نامی پولیس اہلکار سے لی تھی، پولیس اہلکار اویس عوامی کالونی تھانے میں تعینات ہے۔

    ملزم قسمت نے بتایا کہ واردات کیلئے اشرف نامی کباڑی سے پستول لیتے تھے۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم کی ڈیفنس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں ملزم کو سڑک پر گاڑیاں روک کر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اور کراچی پولیس کیخلاف نفرت انگیز ویڈیو بنانے والے گرفتار ڈاکو افغانی نکلے

    حکام کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کئی سالوں سےکراچی میں رہائشی پذیر ہیں، مرکزی ملزم قسمت خان کا تعلق افغان علاقےغزنی کٹاوازسےہے جبکہ گرفتار ملزم فضل کا تعلق افغانستان صوبےپکتیا کا رہنےوالاہے اور گرفتار اعظم حسین کے مطابق مانسہرہ کا رہائشی ہے۔

    یاد رہے شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر 22 میں ہوٹل سے ملزمان کو گرفتار کیا تھا، بعد ازاں پتہ چلا تھا کہ پاکستان مخالف ٹک ٹاک اور کراچی میں ڈکیتی میں ملوث شاہ لطیف پولیس کے ہاتھوں گرفتار تینوں ڈاکو افغان باشندے ہیں ، افغان ڈکیت ملیر ساوتھ اورایسٹ میں بھی وارداتیں کرچکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی پولیس کے لیے شدید نفرت رکھتے ہیں، ایک ویڈیو میں ملزمان نے ساتھی کو پولیس یونیفارم پہنا رکھی ہے پولیس اہلکار کو گولی مار کر بدترین تشدد بھی کیا جارہا تھا۔

  • اسلام آباد: ہائی پروفائل افراد کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    اسلام آباد: ہائی پروفائل افراد کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    اسلام آباد: پولیس انویسٹگیشن برانچ کے انسداد ڈکیتی و رابری یونٹ نے ایک بڑی کارروائی میں خطرناک افغان نژاد گروہ کے 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں متعدد ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث افغان ڈکیت کو گرفتار کر لیا ہے، یہ گروہ راولپنڈی میں ایک سیشن جج کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق گروہ سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتار زخمی افغان ڈکیت کے حوالے سے کچھ انکشافات سامنے آئے ہیں، معلوم ہوا ہے کہ ان ڈاکوؤں نے سابق چیئرمین سینٹ وسیم سجاد کے گھر ڈکیتی کی، انھوں نے مرحوم نعیم الحق کے گھر میں بھی واردات کی، اور غیر ملکی سفارت خانے میں تعینات خاتون کے گھر میں بھی ڈکیتی کی۔

    پولیس حکام کا کے مطابق غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران ان ملزمان کے نام سامنے آئے ہیں، جو کئی سالوں سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے، ملزمان کے مکمل گینگ کے حوالے سے مزید تحیقیقات جاری ہیں، جب کہ زخمی ملزمان کا اسپتال میں اس وقت علاج جاری ہے۔

  • کراچی: منشیات فروشی میں ملوث افغان ڈکیت گرفتار

    کراچی: منشیات فروشی میں ملوث افغان ڈکیت گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مختلف وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث 2 افغان ڈکیت گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی میں انتہائی مطلوب خیالو ڈکیت گروپ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار ملزم خلیل احمد اور حیات اللہ کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے مختلف علاقوں میں وارداتوں اور منشیات فروشی کا اعتراف کیا ہے۔

    ملزمان نے 5 جون کو میٹروول میں موبائل شاپ پر واردات کی تھی، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    کراچی میں ڈکیتیوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے، پولیس رپورٹ میں انکشاف

    کراچی: پولیس نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہرِ قائد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں افغان گروہ بھی ملوث ہے جو آٹھ سال سے شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایک افغان گروہ بھی کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ہے جس کے 10 ارکان پولیس کے ہاتھوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق یہ ڈکیت گروہ گھروں، دکانوں اور پٹرول پمپوں پر گزشتہ 8 سال سے ڈکیتیاں کر رہا ہے، گروہ کے 4 ملزمان مفرور ہیں جن کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان ڈکیت گروہ ڈکیتی کی وارداتوں کے لیے ٹویوٹا کرولا استعمال کرتا تھا، وارداتوں میں جرائم پیشہ گروہ نے بھاری اور چھوٹے ہتھیار بھی استعمال کیے۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق گروہ کی ریکی کرنے والا کارندہ موٹر سائیکل پر ہر وقت موجود رہتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک گروہ کے دس ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کالی بھیڑوں کو سنبھلنے کا بہت موقع فراہم کیا، کراچی پولیس چیف


    رپورٹ کے مطابق مفرور ملزمان میں سعید، شاداب، رؤف اور کامل شامل ہیں جو پولیس کو انتہائی مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے ان ملزمان کی تصاویر بھی جاری کی جا چکی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈکیت گروہ نے ایسٹ زون میں 20، ساؤتھ زون میں 14 وارداتیں کیں، جب کہ کراچی سینٹرل میں 13، ملیر میں17 اور کورنگی میں 16 وارداتیں کیں۔

    حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے انسپیکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر امیر شیخ کا دعویٰ ہے کہ کراچی میں مجرمانہ کارروائیوں میں بالخصوص اسٹریٹ کرائمز میں بہت حد تک کمی لائی جا چکی ہے۔

  • کراچی، بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ سامان بر آمد

    کراچی، بین الصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار، مسروقہ سامان بر آمد

    کراچی : سرسید پولیس نے ایک کارروائی کے دوران بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 6 ارکان کو گرفتار کر کےطلائی زیورات، موبائل فونز، لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا ہے۔

    ایس پی نیو کراچی کے مطابق 15 رکنی گروہ کے6 ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے یہ ملزمان نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد میں کچرا چننے کے بہانےگھروں میں داخل ہو کر ڈکیتیاں کیا کرتے تھے۔

    ایس پی نیو کراچی کا کہنا تھا کہ حراست میں لیے گئے ملزمان سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جس کے تحت باقاعدہ حکمت عملی سے گروہ کے دیگر ارکان کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ضلع وسطی کے لوگوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس گروہ میں نوے فیصد افغان باشندے شامل ہیں جو دوران واردات افغانی اور پشتو زبان میں ایک دوسرے سے گفتگو کر تے تھے سر سید پولیس نے موثر نگرانی اور بہترین منصوبہ بندی کر کے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا ہے جو کہ قابل ستائش عمل ہے۔

    واضح رہے کہ عرصہ دراز سے سر سید اور شاہراہ نورجہاں تھانے کے مکین شکایات درج کروا رہے تھےکہ کچرا چننے والےافغانی علی الصبح گھروں میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناتے اور انہیں قیمتی اشیاء سے محروم کردیتے ہیں جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔