Tag: افغان کرکٹر

  • افغان کرکٹر نے بابر اعظم کے نام پیغام جاری کر دیا

    افغان کرکٹر نے بابر اعظم کے نام پیغام جاری کر دیا

    افغانستان کے وکٹ کیپر بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے بلے کا تحفہ دینے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ زبردست کھلاڑی اور شخصیت کی جانب سے بہترین تحفہ ہے، بابر اعظم ایک شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

    اپنے پیغام میں رحمان اللّٰہ گرباز نے بابر اعظم کا حوصلہ بڑھایا اور لکھا کہ آپ مضبوط رہیں اور چمکتے رہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان افغانستان کے میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنا بیٹ رحمان اللّٰہ گرباز کو تحفے میں دیا تھا۔

    واضح رہے کہ 23 اکتوبر کو آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔

  • ون ڈے سیریز سے دستبرداری پر افغان کرکٹر کا آسٹریلیا کو کرارا جواب

    کرکٹ آسٹریلیا کے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبرداری کے بعد افغان کرکٹر نوین الحق نے آسٹریلوی لیگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے کے خلاف افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً بیگ بیش لیگ چھوڑ دی ہے۔

    افغان کرکٹر نوین الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں اب بھ بیگ لیگ کا حصہ نہیں ہوں، جب تک کرکٹ آسٹریلیا یہ بچکانہ فیصلہ ختم نہیں کرےگی تب تک میں بی بی  ایل میں شرکت نہیں کروں گا۔

    افغان کرکٹر نوین الحق نے لکھا کہ پہلے واحد ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے، ایسے ملک کو جسے سپورٹ کی ضرورت ہے آپ ان سے ایک خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان پر لڑکیوں پر پابندی لگانے کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

  • افغانی کرکٹرکو پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر زدوکوب کیا گیا

    افغانی کرکٹرکو پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ ادا کرنے پر زدوکوب کیا گیا

    پشاور: افغان قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شفیق اللہ شفیق نے خیبر پختونخوا کی پشاور یونیورسٹی میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران افغانی جھنڈا لہرانے پرہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ہونے والے ایک میچ کے دوران افغانی کرکٹر شفیق اللہ شفیق نے افغانی جھنڈا لہرا دیا اور پاکستان کے خلاف ناذیبا بات کردی جس سُن کر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے افغانی کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    بین الاقوامی جریدے ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے ایک طالب علم اور عینی شاہد نے بتایا کہ شفیق اللہ شفق نے میچ کے دوران افغان جھنڈا لہراتے ہوئے پاکستان کے خلاف سخت اور نامناسب زبان استعمال کی جس پر وہاں موجود لوگ مشتعل ہو گئے اور گراؤنڈ میں ہی افغانی کرکٹرکو زدکوب کیا گیا۔

    اس حوالے سے پاکستان کے ایک افغان طالب علم رہنما خالد امیری کا سوشل میڈیا پر کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت ظاہر کرتا ہے۔

    افغان طالب علم رہنما نے انکشاف کیا کہ افغانی کرکٹر شفیق اللہ افغان بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔

    یاد رہے رمضان کی آمد سے ہی کالجوں اور جامعات میں نائیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو جاتے ہیں،اسی قسم کا ایک ٹورنامنٹ پشاور یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں افغانی کرکٹر شفیق اللہ شفیق نے خصوصی شرکت کی تھی۔