Tag: افغان کرکٹر راشد خان

  • راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل

    راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ویڈیو وائرل

    افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ مشہور اسپِن بولر راشد خان شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی کی تقریب 3 اکتوبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد کی گئی، جس میں ساتھی کرکٹرز اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

    افغان کرکٹر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کی سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے اور انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات مل رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ افغان کرکٹر کی شادی کی تقریبات پشتون روایات کے مطابق منعقد کی گئیں۔

    قومی کرکٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    دولہا کے ساتھ افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنوائیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

  • ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ، راشد خان کپتان مقرر

    ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ، راشد خان کپتان مقرر

    کابل: ورلڈ کپ ناکامی کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ نے گلبدین نائب کو کپتانی سے ہٹا کر لیگ اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے گلبدین نائب کو کپتانی سے ہٹا کر حیران کن طور پر 20 سالہ لیگ اسپنر راشد خان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی سونپ دی۔

    ورلڈ کپ سے قبل کپتانی سے ہٹائے جانے والے اصغر خان نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل گلبدین نائب کو ون ڈے اور لیگ اسپنر راشد خان کو ٹی ٹوینٹی کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

    ورلڈ کپ 2019 میں گلبدین نائب کی کپتانی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنے 9 کے 9 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں راشد خان کی کارکردگی بھی اچھی نہ تھی، انہوں نے 9 میچوں میں 416 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کے 9 اوورز میں 110 رنز بنے تھے۔

    لیگ اسپنر راشد خان 2 ٹیسٹ، 68 ون ڈے اور 38 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور بالترتیب 9، 131 اور 75 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    راشد خان مختلف ممالک کی ٹی ٹوینٹی لیگز میں بھی حصہ لے چکے ہیں جن میں انڈین پریمیئر لیگ اور آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ نمایاں ہے۔

  • افغانی کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، دھوکے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا

    افغانی کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، دھوکے سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لیا

    پشاور: افغان کرکٹر راشد خان جعل ساز نکلے، نادرا کا کہنا ہے کہ راشد خان نے افغانی شہریت چھپا کر جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نادرا کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے کہا ہے کہ راشد خان جن کا اصلی نام راشدین ہے نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا۔

    ترجمان نادرا کے مطابق افغان کرکٹر راشدین کی ماں پاکستانی ہے جب کہ باپ افغانی ہے، انھوں نے شناختی کارڈ نادرا سینٹر پشاور سے حاصل کیا۔

    راشد خان ارمان افغان قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، وہ جون 2018 میں انڈیا کے خلاف اوّلین ٹیسٹ میچ میں افغان ٹیم کے گیارہ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔

    نادرا کے ترجمان نے بتایا کہ راشدین کے والد نے بھی جعلی دستاویزات پر پاکستانی کارڈ حاصل کیا تھا، راشدین اور ان کے والد خلیل خان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔

    قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں راشدین کا خاندان اب بھی مقیم ہے، افغان کرکٹر 2012 سے 2014 تک اسلامیہ کالج میں پڑھتے رہے، وہ کئی ٹورنامنٹس میں اسلامیہ کالج کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں 14 لاکھ افغان شہری رہائش پذیر ہیں: رپورٹ


    نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ راشدین کے خاندان کے دیگر افراد بھی جعلی دستاویزات پر پاکستانی کارڈ بنا چکے ہیں، ان کے رشتہ داروں کے کارڈ اب بھی ایکٹو ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ افغان اور بنگالی مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیج سکتے، مہاجرین کے یہاں پیدا ہونے والے بچوں کو شہریت ملنی چاہیے۔

    وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک میں مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 131 ہے، جب کہ کیمپوں سے باہر 9 لاکھ 41 ہزار 854 رہائش پذیر ہیں۔