Tag: افغان کرکٹ بورڈ

  • سابق کپتان سلمان بٹ کو بڑی پیشکش

    سابق کپتان سلمان بٹ کو بڑی پیشکش

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی  آفر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سلمان بٹ ست رابطہ کیا ہے، انہوں نے سلمان بٹ کو اپنے بورڈ کے ساتھ کام کرنے کی پیشکس کی ہے۔

    پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکشن پینل کا اعلان کر دیا

    افغان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کے لیے سابق کپتان سلمان بٹ کو جاب آفر کی ہے، افغانی بورڈ انہیں بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا خواہاں ہے۔

    وزیراعظم انوارالحق کی ہدایت پر سلمان بٹ کی تعیناتی منسوخ ہوئی

     افغانستان کو آئندہ ماہ بھارت سے بھارت میں سیریز کھیلنی ہے جو کہ 20 جنوری سے شیڈول ہے، سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

    سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا ممبر مقرر کرنے پر رمیز راجا بورڈ پر برس پڑے

    واضح رہے کہ پی سی بی نے سابق پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کو چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کے طور پر تعینات کیا تھا۔

    جس کے بعد کرکٹ کے مداحوں نے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں وہاب ریاض نے سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا تھا۔

    یاد رہے کہ سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار رہے تھے، انھیں اپنے دو ساتھی کرکٹرز محمد آصف اور محمد عامر کے ساتھ نہ صرف آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • افغانستان ٹیم کے کھلاڑی کہاں عید منارہے ہیں؟ تصاویر وائرل

    افغانستان ٹیم کے کھلاڑی کہاں عید منارہے ہیں؟ تصاویر وائرل

    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ابوظہبی میں عید منا رہے ہیں تاہم پاکستان کے 2 سابق کرکٹرز بھی ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

    سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکا میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے، جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ابوظہبی میں عید منائی۔

    سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور کوچز کی تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں افغانستان کے کھلاڑیوں کو روایتی ملبوسات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب آل راؤنڈر راشد خان نے بھی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں آج کے دن عید منانے والوں کو عید کی مبارکباد دی ہے اور اپنی تصویر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rashid Khan (@rashid.khan19)

    پاکستان کے سابق کرکٹرز عمران فرحت بطور بیٹنگ کوچ اور رانا نوید الحسن بطور بولنگ کوچ افغان ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم دورۂ بنگلا دیش اور ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے, آئی سی سی ورلڈکپ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔

  • افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    افغان کھلاڑی گُر باز کی صحت سے متعلق اہم خبر

    برسبین: گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں شاہین شاہ کی گیند پر افغان اوپنر زخمی ہو گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپر 12 مرحلے کی جنگ سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچ کے دوران افغان ٹیم کے زخمی وکٹ کیپر بیٹر رحمٰن اللہ گُرباز کی صحت سے متعلق افغان کرکٹ بورڈ نے اپنا بیان جاری کیا ہے۔

    شاہین آفریدی کی یارکر پر گرباز اسپتال پہنچ گئے

    افغان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ ’گُرباز کے بائیں پاؤں پر گیند لگنے کے بعد انہیں اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا، ان کے سارے ٹیسٹ کلیئر ہیں‘۔

    افغان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ان کے پاؤں کی ہڈی میں کوئی فریکچر نہیں ہے، ڈاکٹرز نے انہیں صحت مند قرار دیا ہے، تاہم توقع ہے کہ وہ ہفتے کو انگلینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہوں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وارم اپ میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پانچویں گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے زخمی بھی ہو گئے۔

    شاہین کی یارکر گیند وکٹ کیپر بیٹر گرباز کے بائیں پاؤں میں لگی جس کے بعد وہ شدید تکلیف کا شکار نظر آئے، بعدازاں انہیں گراؤنڈ سے پیٹھ پر اٹھا کر لے جایا گیا۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور افغانستان کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا تھا۔

  • بھارت سے شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

    بھارت سے شکست افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی

    دبئی: بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللہ فضلی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    عزیز اللہ فضلی کی جگہ میر واعظ اشرف کو افغانستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین میر واعظ نے 46 ون ڈے اور 25 ٹی ٹوینٹی میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی ٹیم افغانستان اور اور اسکاٹ لینڈ سے فتوحات کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گئی ہے۔

    افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظبی میں میچ کھیلنا ہے تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اُس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔