Tag: افغان کوچ

  • ہم باآسانی جیتے، پاکستان کی شکست کوئی اپ سیٹ نہیں! افغان کوچ

    ہم باآسانی جیتے، پاکستان کی شکست کوئی اپ سیٹ نہیں! افغان کوچ

    ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو شکست دینے کے بعد افغانی کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ یہ شکست اپ سیٹ نہیں، ہم گرین شرٹس کو شکست دینے کے لے پُرامید تھے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان نے انگلینڈ کو ہرانے کے بعد پاکستان کو شکست دیتے ہوئے دوسرا بڑا اپ سیٹ کیا ہے، تاہم افغان کوچ مصر ہیں کہ اسے اپ سیٹ نہ کہا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن نے کہا کہ جیت سے ہم کافی خوش ہیں اور ہمارا اعتماد بڑھ گیا ہے۔

    تاریخی کامیابی کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ انگلینڈ کے بعد پاکستان کو شکست دی، ہمارے بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی۔ اچھی بات ہے کہ ٹیم کسی بھی لمحے پریشان نہیں ہوئی، افغانستان کی کارکردگی میں مستقل مزاجی آرہی ہے۔

    دوران بیٹنگ مختلف گولز سیٹ کیے، اس وکٹ پر ہدف اچھا ملا تھا لیکن جس طرح کا آغاز ملا اس نے راستہ آسان بنایا، گرباز اور زدران کی پاٹنرشپ ہی ٹرنینگ پوائنٹ تھی۔

    ٹروٹ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور پاکستان کی شکست کو اپ سیٹ قرار دینا مناسب نہیں، کھلاڑیوں نے محنت کی جو رنگ لائی ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف با آسانی 49 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    یہ فتح افغانستان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی کامیابی ہے جبکہ رواں ورلڈکپ میں افغان ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بھی شکست دے چکی ہے۔