Tag: افغان کوچ جوناتھ ٹروٹ

  • بھارتی گراؤنڈ کی خطرناک حالت کے باعث کھلاڑیوں کی انجری کا خطرہ

    بھارتی گراؤنڈ کی خطرناک حالت کے باعث کھلاڑیوں کی انجری کا خطرہ

    بھاتی گراؤنڈ کی خطرناک آؤٹ فیلڈ نے کھلاڑیوں کی انجری کے امکانات بڑھا دیے، افغان کوچ جوناتھ ٹروٹ نے مٹی سے اٹے گراؤنڈ کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا تیسرا میچ دھرم شالہ گراؤنڈ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین کھیلا گیا۔ اس دوران مٹی سے اٹی آؤٹ فیلڈ کا مشاہدہ کیا گیا جس کے آس پاس ڈائیو لگانے سے پلیئرز کے انجری کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔

    افغانستان کی شکست کے بعد، ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ کی حالت زیر بحث ہے۔ افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے مجیب الرحمان کی ڈائیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت تھا کہ ڈائیو کرنے کے بعد بھی وہ چوٹ سے بچ گیا۔

    انھوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان کی کارکردگی اور شکست کے لیے سطح کو مورد الزام نہیں ٹھہرا رہے ہیں تاہم انھوں نے رائے دی کہ حکام کو چاہیے کہ ان چیزوں کو درست کریں۔

    جوناتھن ٹراٹ نے کہا کہ اگرپلیئرز کویہ یقین نہ ہو کہ وہ ڈائیو لگا سکتے ہیں یا نہیں تو پھر کیا کریں، پوری دنیا میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ فیلڈنگ بہتر بنائیں۔

    تاہم اگر فیلڈنگ کے دوران کھلاڑی زخمی ہوجائیں تو یہ پریشان کن ہوتا ہے۔ جوناتھن نے کہا کہ میرے خیال میں مجیب کافی خوش قسمت ہیں کہ باؤنڈری بچانے کی کوشش کے دوران ڈائیو لگاتے ہوئے وہ کسی انجری کا شکار نہیں ہوئے۔

    انھوں نے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ گراؤنڈ کی مٹی سے اٹی آؤٹ فیلڈ کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں اور انھیں عالمی معیار کے مطابق بنائیں۔