Tag: افواجِ پاکستان

  • افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے منفرد انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا ، بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے منفرد انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا ، بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے دوران افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنا دیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب ٹاپ ٹرینڈ بن گیاا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کرتی رہیں لیکن جن دو ایونٹس کی سب سے زیادہ گونج رہی، اس میں ایک تو وہ رافیل طیارے تھے جو پاکستان ایئر فورس نے مار گرائے اور دوسری تھیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی نیوز کانفرنس۔

    سوشل میڈیا پر افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کی پریس کانفرنسز کو بڑی پزیرائی ملی۔

    ان پریس کانفرنسز میں جہاں اس جنگ سے متعلق سب تفصیلات تھیں وہیں افواجِ پاکستان کے ترجمانوں کے انداز نے دنیا کو ان کا گرویدہ بنا دیا۔

    دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاک نیوی راجا رب نواز کے بھارت کو منہ توڑ جواب ایکس پر ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آری کے فقرے بھی گردش کرتے رہے جبکہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے اسکور بتانے کے چرچے رہے۔

    وائس ایڈمرل راجہ رب نوازوائس ایڈمرل رب نواز کا ایک جملہ ہی کئی لوگوں کا سوشل میڈیا اسٹیٹس بن گیا اور وائس ایڈمرل راج رب نواز کو صارفین خوب سراہا رہے ہیں۔

    واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ‘آپریشن سندھور’ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

    بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف اور  افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ

    آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ

    برمنگھم : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، محتاط رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے اعزاز میں برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    گورنر سندھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اور افواجِ پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں، محتاط رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، بھارت سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی و معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے،سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں، غلط خبروں سے پاکستان کے وقار کو نقصان پہنچتا ہے۔

    کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، پاکستانی نژاد کا لقب اتنا معتبر ہونا چاہیے کہ دنیا پاکستان اور اس کے شہریوں کو عزت دے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور ایس آئی ایف وہ ادارے ہیں جو ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا کرسکتے ہیں، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے، پاکستان کی عزت اور وقار ہم سب کی ذمہ داری ہے، مثبت کردار ادا کریں۔

    میں یہاں کسی کی حمایت کے لیے نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کی بات کرنے آیا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے، اسے مضبوط بنانے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • سانحہ 9مئی یوم سیاہ پر افواجِ پاکستان کا  واضح مؤقف

    سانحہ 9مئی یوم سیاہ پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف

    راولپنڈی : سانحہ 9مئی یوم سیاہ پر افواجِ پاکستان نے واضح مؤقف میں کہا کہ 9مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں سےکوئی نہ سمجھوتہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ااور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی یوم سیاہ پر ہونیوالی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ برین واشڈشرپسندوں نےبغاوت کی ،جان بوجھ کرریاستی اداروں کیخلاف تشددکاسہارا لیا، شرپسندعناصر نے جان بوجھ کرریاست کی مقدس علامتوں ،قومی ورثے کےمقامات کی توڑ پھوڑ کی ، اس توڑ پھوڑ کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نےتحمل کیساتھ تخریب کاروں ،منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کوناکام بنا دیا، شر پسندعناصرکامقصدافراتفری پھیلا کرعوام ،مسلح افواج میں تصادم کوہوا دےکرپاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ قومی ہم آہنگی،استحکام کونقصان پہنچانےمیں ناکام عناصرنے مسلح افواج ،ریاست کیخلاف نفرت کی مہم شروع کی، شرپسندعناصرنے بیانیےکوتوڑمروڑکرخودکوبری الذمہ اورالزام ریاستی اداروں پرڈالنےکی بھی کوشش کی، انہی وجوہات پر9مئی کےمنصوبہ سازوں،سہولت کاروں اورکرنیوالوں سےکوئی نہ سمجھوتہ ہوگا اور مجرموں کوسزا ملے تاکہ مستقبل میں ہیروز،اتحادکی علامتوں کی بےحرمتی کی کسی کوجرات نہ ہو۔

    ترجمان کے مطابق آج کے دن مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کےعزم کی تجدید کرتی ہے اور مسلح افواج اندرونی وبیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے پرعزم ہے۔

    پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدااور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے، آئیے آج پاکستان کوکمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کریں اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں، پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

  • بر آمد ی سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہے گی، عبد الرزاق داؤد

    بر آمد ی سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈی جاری رہے گی، عبد الرزاق داؤد

    اسلا م آباد: وفاقی مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد نے برآمدی سیکٹر کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات بڑھانے کے لیے دی جانےوالی میں سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت ملک میں تجارتی خسارےمیں کمی اوربرآمدات میں اضافےکے لیے ہمہ جہت کوششیں کررہی ہے اور اس مقصد کے لیے برآمدکنندگان کوسبسڈی جاری رکھی جائےگی ۔

    مشیرتجارت رزاق داؤدکاکہناہےکہ تجارتی خسارےمیں کمی ہورہی ہے۔برآمدات میں سات فیصد کااضافہ ہواہے۔رجحان کو جاری رکھنےکے لیے مراعات جاری رکھی جائیں گی۔

    وفاقی مشیرتجارت کا کہناتھاکہ گارمنٹس کی برآمدات میں انتیس فیصد، سیمنٹ پچیس فیصد،باسمتی چاول اکیس فیصدجبکہ فٹ وئیرز کی برآمدات چھبیس فیصد بڑھیں۔ جبکہ درآمدات کی مالیت میں چار ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

    مشیر تجارت نے یہ بھی بتایاکہ برآمدی سیکٹرکوبجلی اورگیس پردی جانے والی سبسڈی آئندہ مالی سال بھی جاری رکھی جائےگی تاکہ برآمدات بڑھانے کے اہداف حاصل کیے جاسکیں ۔
    .
    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اجلاس مین قومی اقتصادی کونسل نے وزیر اعظم کے زیر قیادت 1.837 ٹریلین روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی تھی ، یہ بجٹ وفاقی اور صوبائی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

    وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت سنبھالی تو ملک کو شدید مالی بحران کا سامنا تھا، تمام تر کوششیں ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے پر تھیں، موجودہ معاشی بحران ہمارے لیے ایک موقع ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اب ہم وہ تمام کام کر سکتے ہیں جو پہلے بھی کیے جا سکتے تھے، اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

    آئندہ بجٹ میں سگریٹ اورمیٹھےمشروبات پر ہیلتھ ٹیکس لگانے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔، ہیلتھ ٹیکس سے حاصل آمدن صحت کے شعبے پر خرچ کی جائے گی ، 20 سگریٹوں کی ڈبی پر10 روپے ٹیکس، 250 ملی لیٹر کے مشروبات پر ایک روپے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب افواجِ پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال کے پیش ِ نظر رضاکارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوج کا راشن، سفری الاؤنس اور انتظامی اخراجات میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاک فوج نے رواں مالی سال میں دفاعی ترقیاتی اخراجات مؤخر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، بچت کی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوگی۔