Tag: افواج پاکستان

  • پہلے افواج پاکستان نے جنگ جیتی اور اب قدرتی آفات سے نبرد آزما ہیں، وزیر دفاع

    پہلے افواج پاکستان نے جنگ جیتی اور اب قدرتی آفات سے نبرد آزما ہیں، وزیر دفاع

    سیالکوٹ (26 اگست 2025): وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے افواج پاکستان نے جنگ جیتی اور اب قدرتی آفات سے نبرد آزما ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے افواج پاکستان نے جنگ جیتی اور اب قدرتی آفات سے نبرد آزما ہیں۔ عوام کی جانیں بچا کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ جنگ سویلین اداروں کو لڑنی چاہیے جو فوج لڑ رہی ہے اور یہ سب سویلین سیٹ اپ کی ناکامی ہے۔

    وزیر دفاع نے تباہی کی بڑی وجہ نالوں پر تجاوزات اور کرپشن کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پانی کے بہاؤ کی جگہ پر تجاوزات ہیں، جو سٹی گورنمنٹ اور بلدیاتی اداروں کی ناکامی ہے۔ سرکاری اہلکار بھی تجاوزات میں ملوث ہوتے ہیں۔ شہر کا اسٹرکچر تباہ ہو گیا۔

    خواجہ آصف نے ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی حد ہے کہ تمام سڑکیں بارش میں بہہ گئیں۔ ایس ڈی او، ایکسین یا ٹھیکیدار سے کوئی سوال نہیں کرتا۔ کرپشن کی صورتحال یہ ہے کہ ذاتی طور پر کام کراؤ تو 50 ہزار لگتے ہیں، جب کہ سرکاری فنڈز سے وہی کام 5 کروڑ کا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت میں آئے ہوئے صرف ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ تعمیر نو ہو رہی ہے تو بلدیاتی ادارے میں مضبوط کرنا ہوں گے، تاہم تعمیر نو میں وقت لگے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-floods-ahsan-iqbal-visit-narowal-media-talk/

  • افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ

    افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے تاہم سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی جتنی مدد کرسکے پوری مدد کریں گے، یہ صرف افواج کی نہیں پاکستان کی ضرورت ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بورڈ میں قرض پروگرام ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی، کوشش کی گئی اجلاس نہ ہو اور پاکستان کا ایجنڈا ڈسکس نہ ہو، پاکستان کا کیس میرٹ پر ڈسکس ہوا۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف تمام اہداف پورے کیئے،اگر پاکستان اہداف پورے نہ کرتا تو مشکل پیش آتی۔

    مزید پڑھیں : فوج کی تمام فورسز کی تنخواہیں ڈبل اور دفاعی بجٹ بڑھانا پڑے گا: فیصل واوڈا

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف مشن واپس جا چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے ، پاکستان کو آئی ایم ایف کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے ورچوئل بات چیت جاری رہے گی۔

    تنخواہوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تنخواہوں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

  • افواج پاکستان کی میڈیا بریفنگ کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم

    افواج پاکستان کی میڈیا بریفنگ کے بعد بھارتی میڈیا میں صف ماتم

    حال ہی میں افواج پاکستان کی جانب سے ایک مفصل میڈیا بریفنگ منعقد کی گئی، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں ایک واضح صف ماتم دکھائی دے رہی ہے۔

    اس بریفنگ میں پاکستان نے ٹھوس شواہد کے ساتھ کئی اہم حقائق دنیا کے سامنے رکھے، جس نے بھارتی میڈیا کے ان دعوؤں کی قلعی کھول دی جو وہ اب تک پیش کر رہا تھا۔

    پاکستان ایئر فورس نے جس طرح صرف دو دنوں میں زمینی حقائق کو واضح کیا، اس نے بھارتی بیانیے کو بری طرح مجروح کیا ہے، بھارتی کہانی، جو اب تک ادھوری اور مبہم تھی، پاکستانی شواہد کے سامنے دم توڑتی نظر آئی۔

    وہ الفاظ جو بھارتی پروپیگنڈا چھپا نہ سکا، وہ ہیں "ایئر میں دھماکہ”. یہ اصطلاح خود اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت اپنی ناکامیوں اور حقائق کو چھپانے کی کس قدر کوشش کر رہا ہے، سچ بولنے کے لیے جس جرات کی ضرورت ہوتی ہے، وہ بظاہر بھارت کے پاس مفقود ہے۔

    پاکستان نے اپنی بریفنگ میں واضح ثبوت پیش کیے، جبکہ بھارت اب بھی من گھڑت کہانیاں سنانے میں مصروف ہے۔ حقیقت کی گونج اتنی طاقتور ہے کہ وہ بھارتی جھوٹ کے ہر تار کو ہمیشہ بے نقاب کر دیتی ہے۔

    یہ صورتحال صرف میڈیا تک محدود نہیں ہے۔ نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی (این آئی اے ) کی جانب سے ابھی تک پہلگام واقعے کی سچائی جاننے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آئی۔ سوال یہ ہے کہ آخر بھارت کس سے ڈر رہا ہے کہ حقائق کو سامنے لانے سے گریزاں ہے؟

    دنیا اب بھارتی بیانیے پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں، کیونکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ان کے دعوؤں کی اکثریت 99 فیصد جھوٹ پر مبنی ہے۔ بھارت کو اپنے جھوٹ چھپانے کے لیے سوشل میڈیا کی وسیع دنیا بھی ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔

    ایک طرف پاکستان نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ دنیا کو آگاہ کیا، تو دوسری جانب بھارت نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یہ خاموشی خود ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جب حقیقت بولتی ہے، تو بھارت کے بلند و بانگ نعرے بھی بے اثر اور خاموش ہو جاتے ہیں۔

    سچائی کو چھپانے کی ہر کوشش درحقیقت ایک نئی رسوائی کو جنم دیتی ہے۔ بھارت اپنے عوام سے کس بات کا سچ چھپا رہا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جو ہر ذی شعور شہری کے ذہن میں گردش کر رہا ہے۔

    مودی کے نعرے، جو کبھی جوش و خروش پیدا کرتے تھے، نہ تو ان کے طیاروں کو بچا سکے اور نہ ہی ان کی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کر سکے۔ بھارتی پروپیگنڈے کی مضبوط دیواریں حقیقت کی ایک معمولی ٹکر سے بھی ریزہ ریزہ ہو کر بکھر گئی ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    یقیناً حقیقت ہمیشہ سامنے آتی ہے، چاہے بھارت اسے چھپانے کی کتنی ہی کوشش کرے۔ بھارت کے جھوٹ کا جو پردہ اس نے خود پر ڈالا تھا، وہ سچائی کی ایک چھوٹی سی روشنی سے بھی جل کر راکھ ہو گیا ہے۔

    وہ سچ جو پاکستان نے واضح اور غیر مبہم انداز میں دنیا کو دکھایا ہے، بھارت اب تک اس کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں جٹا سکا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ سچ کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ بالآخر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو کر رہتے ہیں۔ اس صورتحال میں بھارتی میڈیا میں جو صف ماتم برپا ہے، وہ دراصل ان کے باطل دعوؤں اور جھوٹ پر مبنی بیانیے کی شکست کا واضح اعلان ہے۔

  • مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی، اسے ٹھیک کردیںگے، مفتی طارق مسعود کا واہگہ بارڈر کا دورہ

    مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی، اسے ٹھیک کردیںگے، مفتی طارق مسعود کا واہگہ بارڈر کا دورہ

    لاہور: مفتی طارق مسعود نے کہا ہے کہ مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے، ہم ملکر اسے ٹھیک کردیں گے، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے آنے والے علمائے کرام کے وفد نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بے گناہ لوگ مارے گئے، پہلگام واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    مولانا طارق مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ بھارت کے عوام کا نہیں، مودی حکومت کا ہے۔

    بھارت میں پتہ بھی ہلتا ہے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے، سابق سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی

    انھوں نے کہا کہ کراچی سے آیا ہوں، افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوں، مودی جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستان پر جھوٹے الزام لگارہا ہے، پاکستان اور بھارت میں کسی تیسرے ملک کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے

    مفتی طارق مسعود نے کہا کہ اپنے ملک کے دفاع کےلیے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم جنگ کی خواہش نہیں رکھتے لیکن اگر مودی کو شوق ہے تو آزما لے۔

    دریں اثنا واہگہ بارڈر پر پریڈ اور قومی پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    شرکا کی جانب سے "نعرہ تکبیر اللہ اکبر” اور "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے، واہگہ بارڈر کی فضا "جیوے جیوے پاکستان” کے نعروں سے گونج اُٹھی، پنجاب رینجرز کے جوانوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/pahalgam-eu-countries-investigation-pakistan/

  • افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت  الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے

    افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے

    اسلام آباد : افواج پاکستان آرٹیکل 245 کےتحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے تاہم سول آرمڈ فورسز اورافواج پاکستان پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتخابات کے حوالے سے سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کی تعیناتی سے متعلق اہم معلومات سامنے آگئی۔

    افواج پاکستان آرٹیکل 245 کے تحت الیکشن 2024 کے انعقاد میں معاونت کریں گے، پاک فوج متعلقہ علاقوں میں تھرڈ ٹیئر کے طور پرکیوآرایف جیسی ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

    الیکشن کے دوران امن عامہ کی صورتحال کو بہتر رکھنے کی پہلی ذمہ داری پولیس کی ہے، سول آرمڈ فورسز جیسا کہ رینجرز ، فرنٹیئرکوردوسرے مرحلے میں سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوں گی۔

    آرمی تھرڈ ٹیئر میں کسی بھی سیکیورٹی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تعینات ہوگی جبکہ سول آرمڈ فورسز اور افواج پاکستان کا عملہ محفوظ انتخابی ماحول کی فراہمی کے لیے تعاون کرے گا۔

    صرف سول آرمڈ فورسز بیلٹ پیپر کی چھپائی کے دوران پر نٹنگ پریس کی حفاظت پر مامور ہوں گی، انتخابی سامان کی ترسیل ،انتخابی عمل کےبعدواپس آراو دفاتر منتقلی کیلئےسیکیورٹی مہیاکی جائے گی۔

    الیکشن کے روز دفعہ 144 کے تحت ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی ہو گی، ہر افسر، جے سی او الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کےتحت اختیارات کابر وقت استعمال کرے گا۔

    سول آرمڈ فورسزاورافواج پاکستان پولنگ عملے کی ذمہ داریاں نہیں سنبھالیں گے اور نہ ہی سول آرمڈ فورسز،افواج پاکستان پولنگ افسران کے کام میں کسی بھی طرح کی مداخلت کریں گے۔

    انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن کے باہر خصوصی طور پر توجہ ماحول پُر امن بنانے پر مرکوز رکھی جائے گی ، سول آرمڈ فورسز لوگوں کی پولنگ اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے جامہ تلاشی لیں گے۔

    سول آرمڈ فورسزاورافواجِ پاکستان گنتی کے عمل میں کسی بھی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے اور گنتی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کے باہر ڈیوٹی مستعدی کے ساتھ انجام دی جائے گی۔

  • افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست

    افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست

    راولپنڈی : پاکستان کی مسلح افواج میں شامل اقلیتی برادری کی وطن عزیزکیلئے قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں ، اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بسنے والے کسی بھی قوم، عقیدے،مذہب یاذات سےتعلق رکھتےہوں لیکن جب دفاع وطن کامرحلہ آتاہےتوسب یکجان ہوکرسیسہ پلائی دیواربن جاتےہیں، افواج پاکستان میں اقلیتی جانثاروں کی ایک طویل فہرست ہے، جنہوں نےدفاع وطن کیلئےکسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کیا۔

    1948 کی کشمیر جنگ میں لانس نائیک یعقوب مسیح نے کیپٹن سرورشہید کے ہمراہ اڑی سیکٹر میں تلپترا پہاڑی کوفتح کےبعدسبزہلالی پرچم لہرایا ، اس پرچم کےسائےمیں لانس نائیک یعقوب مسیح نےاپنی جان پاکستان کی خاطرقربان کردی۔

    اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی پاک فضائیہ کےنامور پائلٹ تھے، جنہوں نے 1965اور1971کی جنگوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دیئے۔

    1971کی جنگ میں اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی کو بھارتی فضائی اڈے جمنانگر کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا ، اسکواڈرن لیڈرپیٹرکرسٹی اپنےساتھی اسکواڈرن لیڈرخسروکےہمراہ مشن مکمل کرنےکےبعدواپس آرہےتھے کہ ایک بھارتی میزائل ان کے طیارے کو آ لگا جس سے مسیحی برادری کایہ پائلٹ وطن عزیزکی خاطر قربان ہوگیا، پیٹر کرسٹی کو ان کی بہادری کےاعتراف میں تمغہ جرأت عطا کیا گیا۔

    مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والےونگ کمانڈر مارون لیسلے1965اور1971کی جنگ میں دفاع وطن میں پیش پیش رہے ، 1971کی جنگ میں ونگ کمانڈرمارون لیسلےکوان کی بہادری اورپیشہ وارانہ ذمہ داریوں کےوجہ سے محافظ کراچی کا خطاب بھی دیا گیا۔

    12دسمبر1971میں ونگ کمانڈرمارون لیسلے کو امرتسر ریڈار تباہ کرنےکاہدف دیاگیا، جس کومکمل کرکے لوٹتےہوئےدشمن کی جانب سےفائرکیاگیامیزائل ان کےجہازمیں لگا، بھارتی فضائیہ کے مطابق وہ پیر اشوٹ کےذریعے جہاز سے سمندر میں آگرے اپنی جان دیکر پاکستان پرقربان ہو گئے، ونگ کمانڈر مارون لیسلے کو ان کی بہادری کے اعتراف میں دو مرتبہ ستارہ جرأت عطا کیا گیا۔

    مسیحی برادری کےایک اور دلیرسپاہی سکینڈ لیفٹیننٹ ڈینیل نےمشرقی پاکستان میں شجاعت کی داستان لکھی ، سکینڈلیفٹیننٹ ڈینیل کےسینےمیں 3 گولیاں لگیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا ، ان کاکہنا تھا یہ گولیاں میری ماں کویادگار کےطور پردےدینااورپھر جان مادروطن پر قربان کردی۔

    اس کے علاوہ کیپٹن مائیکل ولسن1971میں چھمب سکیٹر میں تعینات تھے،دشمن سےلڑتےہوئےگولیوں کی بوچھاڑمیں جان قربان کردی۔

  • 58 واں  یوم شہادت: افواج پاکستان کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت پیش

    58 واں یوم شہادت: افواج پاکستان کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو خراجِ عقیدت پیش

    راولپنڈی : افواج پاکستان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے 58 ویں یومِ شہادت پر میجرراجہ عزیزبھٹی شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان مین کہا گیا ہے کہ میجرراجہ عزیزبھٹی شہید نشان حیدر کے 58ویں یوم شہادت پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس نے خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجرراجہ عزیزبھٹی شہیدجنگ ستمبر1965کادرخشاں ستارہ ہیں، میجرراجہ عزیزبھٹی شہیددشمن کےسامنےسیسہ پلائی دیوار بنےرہے اوردفاعِ وطن کی خاطرجان قربان کی۔

    ترجمان نے کہا کہ میجرراجہ عزیزبھٹی کی بےمثال بہادری دفاع وطن کویقینی بنانےمیں مشعل راہ ہے، انھوں نےاپنےلہوسےسرزمین وطن کی آبیاری کی اور ازلی دشمن بھارت کی فوج پر اپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھائی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ میجرراجہ عزیزبھٹی نےثابت کیاکہ بہادر سپاہی مشکلات میں گھبرایانہیں کرتا، بلا شبہ میجرراجہ عزیزبھٹی کایوم شہادت افواج پاکستان کی مادروطن کیلئےقربانیوں کامظہرہے ، ملک کی آبروکیلئےجان نچھاورکرنیوالےدرخشندہ ستارےبلاشبہ عزت وتکریم کےمستحق ہیں۔

  • معروف تاجروں کا افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین

    معروف تاجروں کا افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین

    اسلام آباد : معروف تاجروں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق معروف تاجروں نے افواج پاکستان کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

    تاجر محسن مسعود ڈار نے کہا کہ شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، انہی کی وجہ ہمارے ملک کی جڑیں مضبوط ہیں،ہمیں بحیثیت قوم اور افواجِ پاکستان کویقین دلانا چاہئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد۔

    سی ایی اوسنٹارس مال سرداریاسرالیاس کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک پہ مشکل وقت آیا،افواج نےاپنی جانیں قربان کرنےسےدریغ نہیں کیا، لازوال اوربےلوث خدمات کےاعتراف میں قوم اپنی فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    سرداریاسرالیاس نے کہا کہ ہم سلام پیش ہیں کرتےہیں جن کی کاوشوں ہماری فوج دنیاکی بہترین افواج میں سےایک ہے، ہمیں اپنی فوج پرفخرہے اور ہم سبز ہلالی پرچم کے سائے میں ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

  • کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے اللہ پاکستان کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پوری طرح تیار ہے، سول اداروں کے ساتھ مل کر تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، وبا پر قابو پانے کے لیے وفاق اور صوبوں سے رابطے میں ہیں۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ آرمی چیف نے تمام فارمیشن کو ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے، جہاں ضرورت ہے وہاں سول انتظامیہ کی مدد کی جا رہی ہے، فوج کے تمام ادارے مشترکہ نگرانی کر رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ داخلی راستوں پر لوگوں کی بھرپور چیکنگ کی جا رہی ہے، 21 مارچ کی صبح سے 6 بڑے ایئرپورٹس کھل گئے ہیں، ایئرپورٹس پر اسکریننگ کے عمل میں انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، زمینی راستوں پر سیکورٹی فورسز، دیگر ادارے عملدرآمد کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تینوں مسلح افواج کی میڈیکل ٹیم کو تیار کر لیاگیا ہے، تینوں مسلح افواج کی میڈیکل سہولت میں اہم سرجریزکی جا رہی ہیں، مسلح افواج کی میڈیکل سہولت میں لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں ہم سب نے مل کر انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے، کرونا وائرس کے خلاف لڑنے کے لیے انفارمیشن بھی اہم پہلو ہے، تمام صورت حال سے میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خوف وہراس نہ پھیلے اس لیے درست انفارمیشن ضروری ہے، بروقت اور درست اطلاعات سے افواہوں کو ختم کیا جاسکتا ہے،ہر کسی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیز کے ساتھ مل کر پیغامات عوام تک پہنچائے جا رہے ہیں، موبائل کمپنیوں سے مل کر احتیاطی تدابیر لوگوں کو بھیجے جائیں گے، سوشل میڈیا پر احتیاطی تدابیر پر مشتمل معلومات دی جا رہی ہیں۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی آگاہی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، میڈیا نے پہلے بھی اہم کردار ادا کیا اب بھی کر رہا ہے، متحد ہو کر ہی ہم اس وبا کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک صبرآزما وقت ہے ہم نے ملک کر اس وبا کو شکست دینی ہے، صبر آزما مرحلہ ہے، ہم مل کر اس چیلنج سے نمٹیں گے، عوام کا اعتماد افواج پاکستان کا اثاثہ ہے، صفائی نصف ایمان ہے اور کرونا کے خلاف موثر ہتھیار ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سینیٹائزر بنانے کے لیے پاک فوج کے سائنسدان مدد کر رہے ہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں قرنطینہ کے لیے مدد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے میڈیکل پلان آف ایکشن تیار کرلیا ہے۔

  • پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: فردوس عاشق اعوان

    پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے: فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کی بات ہو تو تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں، پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوئی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قیادت نے قومی مفاد کو ترجیح دی ہے، سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔ سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہتے ہیں، قومی سلامتی اور مفاد کی بات ہو تو تمام جماعتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے بیانیے کو پاکستان پر نچھاور کردیتی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پیپلز پارٹی نے بہترین قومی مفاد میں تجاویز واپس لیں۔ پیپلز پارٹی نے اہم قانون سازی کے لیے حب الوطنی کا ثبوت دیا۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ملک کو ضرورت پڑی تو سیاسی قیادت سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہیں۔ پرامید ہوں کہ پارلیمنٹ سے یہی یکجہتی آئندہ بھی نظر آئے گی۔ قوم کو مشکلات سے نکالنے کی جوائنٹ اسٹریٹجی کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام نے جس مقصد کے لیے پارلیمنٹ کو منتخب کیا اس کا مداوا ہونا چاہیئے، 2020 امید اور 22 کروڑ عوام کے ریلیف کا سال ہے۔ سیاسی استحکام آتا ہے تو اس کا فائدہ معیشت کو بھی پہنچتا ہے۔ سلامتی کے اداروں پر عدم استحکام جنم لے تو دنیا میں مثبت پیغام نہیں جاتا، پاکستان کے مخالفین کے پروپیگنڈے کو پارلیمنٹ نے دفن کردیا ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، اداروں کو کام کرنے کے لیے طاقت اسی پارلیمنٹ نے دی ہے۔ حکومت اداروں کے کردار کو مضبوط کرنے کا کام کرتی رہے گی۔ اپوزیشن کی تجاویز قومی مفاد میں ہوئی تو حکومت ہچکچاہٹ نہیں دکھائے گی۔