ممبئی: ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوکر علیحدگی کی افواہوں کی تردید کر دی۔
پچھلے کچھ دنوں سے بچن خاندان میں مسائل کی خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم ایشوریا رائے یا ابھیشیک بچن کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا، یہاں تک کہ امتیابھ بچن اور جایا بچن بھی خاموش نظر آئے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایشوریا رائے بچن ہاؤس چھوڑ کر چلی گئیں ہیں انہوں نے علیحدہ گھر میں رہائش اختیار کرلیا ہے۔
View this post on Instagram
جس کے بعد بالی وڈ کی اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن امبانی اسکول کی تقریب میں ایک ساتھ شریک ہوئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا، بھارتی میڈیا
تقریب میں اداکارہ سیاہ اور سنہری کے رنگ کے لباس میں جبکہ اُن کے شوہر نیوی بلیو شرٹ اور میچنگ پینٹ میں دکھائی دیے۔
اسکول کی سالانہ تقریب میں ایشوریا رائے بچن اپنی والدہ کے ہمراہ کار میں آئیں جبکہ ابھیشک بچن اپنے والد اور بھانجے اگستیا نندا کے ساتھ پہنچے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی کار سے نکلتے ہی مسکراتے ہوئے ہاتھ کا اشارہ کیا اور پھر انتظار کیا تاکہ ابھیشک، اگستیا اور امیتابھ بچن کے ساتھ تقریب میں شامل ہوں۔
کیا ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن میں روزانہ لڑائی ہوتی ہے؟
ابھیشک اور ایشوریا ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے اسکول میں داخل ہوئے، اس موقع پر جوڑے نے گفتگو بھی کی، ایشوریا نے چلتے ہوئے امیتابھ بچن سے بات چیت کی اور جیسے ہی اگستیا اُن کے قریب آئے تو اُسے پیار سے اپنے ساتھ کھڑا کیا۔
ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007ء کو شادی کی تھی، ان کی بیٹی 16 نومبر 2011 کو پیدا ہوئی۔