Tag: افواہیں سرگرم

  • ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    ہنی سنگھ کی 25 سالہ مصری ماڈل کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں سرگرم، ویڈیو وائرل

    بھارت کے معروف گلوکار ہنی سنگھ اور 25 سالہ مصری ماڈل ایماء بکر کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑنے لگی ہیں۔

    یو یو ہنی سنگھ ایک ایسا نام جسے کسی تعارف کی ضرورت نہیں، موسیقی کی دنیا کا یہ بڑا نام، اپنے گانوں سے دلوں پر راج کرنے والا آج اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

    گزشتہ روز فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یویو ہنی سنگھ نے مصری ماڈل ایماء کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ماڈل کی سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)

    انسٹاگرام پر ویڈیو میں یویو ہنی دنگھ پرتعیش ریسٹورنٹ میں ایماء کے لیے سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا اہتمام کرتے نظر آئے جبکہ ماڈل ان کے بالکل ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آئیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یویو کے گانے پر عملہ رقص کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گلوکار کے ساتھ بیٹھی ایماء خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔

    اس موقع پر ہنی سنگھ نے ایماء کا ہاتھ تھامے رکھا، دونوں خوشگوار مزاج میں نظر آئے، یہی نہیں بلکہ ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں ایماء کو "کلیوپیٹرا”(جوکہ قدیم مصر کی ملکہ تھیں) کہہ کر مخاطب کیا۔

    یویو ہنی سنگھ اور مصری ماڈل ایماء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں کا بازار گرم ہو گیا کہ شاید ہنی سنگھ کو ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔

  • اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سرگرم

    اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سرگرم

    پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حریم فاروق نے مختلف تصاویر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو سعد سلطان نامی شخص کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hareem Farooq (@hareemfarooq)

    ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے، آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپسن میں اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی، حریم نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔

    حریم فاروق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

  • شہریار منور کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ افواہیں سرگرم

    شہریار منور کس پاکستانی اداکارہ سے شادی کرنے والے ہیں؟ افواہیں سرگرم

    پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور کی اداکارہ ماہین صدیقی سے جلد شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انستاگرام کے مختلف پیجز پر شہریار منور کی شادی سے متعلق سے افواہیں گردش کررہی ہیں، ان افواہوں کے مطابق شہریار منور رواں سال دسمبر میں اداکارہ ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by People Pakistan (@peoplepakistan)

    انسٹاگرام پیجز پر بتایا جارہا ہے کہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن اس خبر پر اداکار اور اداکارہ نے اب تک کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

    دوسری جانب پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شہریار منور نے ماہین صدیقی کی حالیہ تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل والا ایموجی بنایا، جس سے یہ تاثر جارہا ہے کہ شاید، دونوں فنکاروں کے درمیان واقعی میں محبت کا رشتہ قائم ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)

    واضح رہے کہ اداکار شہریار منور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’رد‘ میں سالار کا کردار نبھا رہے ہیں، اس ڈرامے میں حبا بخاری (ایمان)، اور ارسلان نصیر (زین) کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    ’رد‘ کے ڈائریکٹر احمد بھٹی ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دیے ہیں، جبکہ اس کی کہانی صنم زریاب نے لکھی ہے۔