Tag: اقامے کی تجدید

  • سعودی عرب: ملازمین کے اقامے سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب: ملازمین کے اقامے سے متعلق اہم خبر

    سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کا اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں موجود گھریلو ملازمین کے اقامے کی تجدید 14 ماہ سے کم مدت ہونے پر کرائی جا سکتی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ جوازات کے ایکس اکاونٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ گھریلو ملازمین کے اقامے کی ایکسپائری میں 6 ماہ کی مدت باقی ہے اس صورت میں اقامہ کی تجدید کرائی جاسکتی ہے یا نہیں؟۔

    جس پر محکمہ جوازات کا کہنا تا کہ گھریلو کارکنوں کے اقامے کی تجدید کے لیے انتہائی مدت 14 ماہ سے کم ہو تو اس صورت میں مزید اس میں توسیع کرائی جا سکتی ہے۔

    جوازات نے بتایا کہ ضوابط کے مطابق کمرشل کارکنوں کے اقامے کی ایکسپائری میں اگر 6 ماہ یا اس سے کم وقت باقی ہونے کی صورت میں تجدید کرنا ممکن ہے تاہم اسکے لیے ضروری ہے کہ کارکنوں کا ورک پرمٹ اور میڈیکل انشورنس کارآمد ہو۔

    سعودی عرب کا اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے اہم خبر:

    سعودی عرب میں رہائش کے لیے آپ کے پاس اقامہ ہونا ضروری ہے جس کی وجہ سے آپ قانونی رہائشی تصور کیے جاتے ہیں اور اقامہ کی تجدید بھی کروانی لازمی ہوتی ہے۔

    2023 کے سروے کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی کل تعداد 10 ملین سے زائد ہے، سعودی گیزٹ میں گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی، پاکستانی، مصری، یمنی اور بنگالی ایک کروڑ سے زائد افراد ملازمت کررہے ہیں۔

    سعودی عرب میں تین ملین ہندوستانی، 25 لاکھ پاکستانی، 2.2 ملین مصری، 1.4 ملین یمنی اور 1.2 بنگالی شہری موجود ہیں۔

    سعودی عرب ایگزٹ اور ری انٹری ویزا فیس

    ایگزٹ اور ری انٹری ویزا میں توسیع کے لیے اپ ڈیٹ شدہ فیس 103.5 سعودی ریال ہے۔

    اقامہ تجدید فیس

    سعودی عرب میں ابشر بزنس پلیٹ فارم نے رہائشی اجازت نامے یا اقامہ کی تجدید کی فیس 57.75 سعودی ریال میں مقرر کی ہے۔

    فائنل ایگزٹ کی فیس 70 سعودی ریال مقرر کی گئی ہے، اقامہ کے اجرا کی تازہ ترین فیس 5.75 سعودی ریال مقرر ہے۔

    سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ، اہم خبر سامنے آگئی

    تاہم غیرملکیوں کے لیے پاسپورٹ کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے کی فیس 69 سعودی ریال ہے۔

    سوشل میڈیا پوسٹ میں ابشر بزنس پلیٹ فارم میں کہا گیا ہے کہ فیس افراد کو فراہم کی جانے والی خدمات کے بدلے وصول کی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلیے اہم معلومات

    سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلیے اہم معلومات

    روزگار کیلیے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کیلئے اپنے اقامے کی تجدید مقررہ ایام میں کرانا ضروری ہے بصورت دیگر اس پر جرمانے کی رقم دُگنی وصول کی جائے گی۔

    اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ اقامہ کی میعاد ختم ہونے پر جلد از جلد تجدید کروائی جائے کیونکہ غلط اقامہ آپ کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے۔

    سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی شہریوں کو اپنے اقامہ کی میعاد ختم ہونے کے تین دن کے اندر اس کی تجدید کروانا لازمی ہے۔

    جرمانے کی تفصیل:

    اگر غیر ملکی کارکنان تین دن کے اندر اپنے اقامے کی تجدید نہیں کرواتے تو ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، حکام کے مطابق پہلی بار اقامے کی تجدید میں تاخیر پر 500 سعودی ریال جبکہ دوسری بار تاخیر کی صورت میں یہ جرمانہ بڑھ کر 1000 سعودی ریال ہو جائے گا۔

    یاد رہے کہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد روزگار کے حصول کیلئے قیام پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں تقریباً 2.6 ملین پاکستانی ملازمت کر رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ مملکت میں عارضی ورک ویزوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج اور عمرہ کی خدمات کے لیے عارضی ورک ویزا یا سیزن ورک ویزا کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹس کی ہیں۔

    اس سے قبل عارضی ورک ویزا کسی فرد کو مملکت میں 90 دن تک رہنے کی اجازت دیتا تھا لیکن ضوابط میں تازہ تبدیلی سے سیزن ویزا رکھنے والوں کو اپنے قیام میں مزید 90 دن کی توسیع مل جائے گی۔