Tag: اقتصادیات

  • آئی ایم ایف سے اچھا پروگرام فائنل ہونے پر ہی معاہدہ کریں گے: وزیرِ خزانہ

    آئی ایم ایف سے اچھا پروگرام فائنل ہونے پر ہی معاہدہ کریں گے: وزیرِ خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کوئی اچھا پروگرام فائنل ہونے کے بعد ہی معاہدہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسد عمر اسلام آباد میں اینکر پرسنز سے گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”اسد عمر” author_job=”وزیرِ خزانہ”][/bs-quote]

    وزیرِ خزانہ اسد عمر نے کہا ’آئی یم ایف سے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا، معاہدہ کر لیں گے، لیکن متبادل ذرائع سے بھی فنڈز کے حصول کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے جا رہے ہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ برآمدات و ترسیلاتِ زر میں اضافے سے تجارتی خسارے میں کمی ہوئی، جب کہ درآمدات میں کمی سے بھی تجارتی خسارہ کم ہو رہا ہے۔

    اسد عمر نے کہا ’جولائی تا دسمبر 2018 نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 65 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا، سالِ گزشتہ کے دوران مجموعی طور پر نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی 21 فی صد بڑھی۔‘


    یہ بھی پڑھیںچین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعظم کا ترک ٹی وی کو انٹرویو


    انھوں نے بتایا ’پیپلز پارٹی کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زر کی شرح میں 11.2 فی صد اضافہ ہوا، جب کہ 2013 میں ن لیگ کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زر میں 4 فی صد اضافہ ہوا، دوسری طرف پی ٹی آئی کے پہلے 5 ماہ میں افراطِ زرمیں صرف 0.4 فی صد اضافہ ہوا ہے۔‘

    وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ ضمنی فنانس بل لایا جا رہا ہے جس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی اور فروغ کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے اہم فیصلے

    وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس، کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے اہم فیصلے

    اسلام آباد: ملک میں اقتصادی پیش رفت کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیرِ خزانہ، مشیرِ تجارت اور اقتصادی ماہرین شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں کاروبار کے لیے ساز گار ماحول پیدا کرنے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسز کی تعداد کو 47 سے کم کر کے 21 کر دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”بریفنگ”][/bs-quote]

    اجلاس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو در پیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داوٴد، عشرت حسین، چیئر مین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، اور دیگر اقتصادی ماہرین نے شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی گئی، وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ چین کے ساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ سعودی عرب سے بھی سرمایہ کاری کے لیے معاہدہ اسی ماہ ہوگا، جب کہ یو اے ای کے ساتھ سرمایہ کاری معاہدہ آئندہ ماہ کیا جائے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ


    اجلاس میں بتایا گیا کہ سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکسز کی تعداد کو 47 سے کم کر کے 21 کر دیا گیا۔

    دریں اثنا، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، کابینہ 26 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، 172 افراد کی فہرست پر کمیٹی سفارشات ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں ڈی جی سول ایوی ایشن کا اضافی چارج ، نیشنل ٹیرف کمیشن کی تعیناتی، پاکستان ٹوبیکو کے ڈائریکٹر کی توسیع، اور نئے چیئرمین سی ڈی اے کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔