Tag: اقتصادی ترقی

  • پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر

    اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی 2024، 2025 میں تیزی سے آگے بڑھے گی۔

    اقوام متحدہ نے پاکستان کی اقتصادی سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے اہم اقتصادی سروے میں 2024 میں 26 فیصد رہنے والی مہنگائی 2025 میں 12.2 فیصد تک کم رہنے کی خوشخبری بھی سنائی ہے۔

    اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ایشیا اینڈ پیسفک (یو این ای ایس سی اے پی) کی جانب سے جاری ’2024 اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن‘ میں بتایا کہ پاکستان کو گزشتہ مہینوں میں معیشت کو سیاسی بدامنی کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ کے مطابق سیاسی بے چینی کے باعث کاروبار اور صارفین کے رجحان پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ 2022 میں آنے والے تباہ کن سیلاب نے زرعی پیداوار کو متاثر کیا۔

    یو این اے سروے میں کہا گیا چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے 2023 کے دوران پاکستان کی معیشت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کی۔

     سروے کے مطابق پاکستان کو مجموعی بہتری کے ساتھ ساتھ ٹیکس ریونیو میں بڑے پیمانے پر اضافہ کی ضرورت ہوگی۔

  • اقتصادی ترقی کا خواب، وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

    اقتصادی ترقی کا خواب، وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

    اسلام آباد: پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی اور بڑی خبر آ گئی ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے دیکھے جانے والے خواب کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سی پیک کے تحت ملک کے پہلے خصوصی اقتصادی زون پر کام کا آغاز ہو گیا، وزیر اعظم آج فیصل آباد میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا افتتاح کریں گے، ملکی و غیر ملکی کمپنیاں 400 ارب روپے کی خطیر سرمایہ کاری کریں گی۔

    اقتصادی زون کے قیام سے 3 لاکھ افراد کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، ابتدائی طور پر چین 125 بلین اور پاکستان 35 بلین روپے کی سرمایہ کاری کرے گا، اقتصادی زون میں ٹیکسٹائل، فارماسوٹیکل، کیمیکل کے پلانٹ لگائے جائیں گے، تعمیراتی مٹیریل، آٹو موبائل، اسٹیل اور لائٹ انجنیئرنگ کی صنعتیں بھی قائم کی جائیں گی، حکومت نے اقتصادی زون کے لیے بجلی، پانی اور گیس کی بنیادی سہولیات مہیا کر دیں۔

    ابوظبی ولی عہد کا وزیراعظم سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان

    3200 ایکڑ پر مشتمل اقتصادی زون کا پہلا فیز 2 سال میں مکمل ہوگا، مکمل تعمیراتی کام 5 سال میں پورا کر لیا جائے گا، اقتصادی زون میں ریسیکو 1122 اور سیکورٹی کی سہولیات دستیاب ہوں گی، ووکیشنل ٹریننگ انسٹییٹیوٹ اور اسکلز ڈیویلپمنٹ مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد میں پناہ گاہ کا بھی افتتاح کریں گے، ڈی سی فیصل آباد وزیر اعظم کو کلین فیصل آباد پر بریفنگ دیں گے۔

  • پاکستانی خواتین ملک کی اقتصادی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں، مقررین

    پاکستانی خواتین ملک کی اقتصادی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں، مقررین

    اسلام آباد : اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانیت کی ہائی کمشنر روبینہ علی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں جو ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بنیادی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

    اسلام آباد ویمن چیمبر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کارآمد کردار ادا کر سکیں۔

    روبینہ علی نے مزید کہا کہ صحت تعلیم امن اور کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ غربت کا خاتمہ ممکن ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ اگست میں اسلام آباد میں عالمی نمائش منعقد کی جارہی ہے، جس میں اٹھائیس ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جس سے مقامی مصنوعات کو فروغ ملے گا اور ملک کا امیج بھی بہتر ہو گا، تاجر خواتین کو بلاسود قرضے بھی دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار بہتر اور اس میں توسیع کر سکیں۔

    اس موقع پر ثمینہ فاضل نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے نئے قوانین بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

  • آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر

    آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر

    اسلام آباد: آئندہ مالی سال 20-2019 کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کردیا گیا، زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2.9 فیصد رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 20-2019 کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زرعی شعبے کی ترقی کا ہدف 2.9 فیصد اور صنعتی ترقی کا ہدف 1 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

    اسی طرح آئندہ مالی سال کے لیے خدمات کے شعبے کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ مالی سال 19-2018 کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران تجارتی خسارے میں بھی اضافہ ہوا تھا اور تجارتی خسارہ 21.53 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا۔

    ادارہ بیورو شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ میں 15 ارب 11 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب 83 کروڑ ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر زیادہ رہیں۔

    اسی طرح درآمدات میں 6.13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 24 ارب 19 کروڑ ڈالر تھا جورواں مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب 52 کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کے مقابلے میں دو ارب 68 کروڑ ڈالر کم رہا۔

  • ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا، چینی صدر

    ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا، چینی صدر

    بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدرشی جن پنگ نے کہا کہ آج ہم یہاں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے لیے جمع ہیں۔

    شی جن پنگ نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے 2030 ایجنڈے کے لیے مل کرکام کرنا ہوگا، عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینا ہوگا۔

    چینی صدر نے کہا کہ ہم مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیارزندگی بہتر بناسکتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے، کثیر الجہت تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ایجنڈا ہے۔

    شی جن پنگ نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

    ترقی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، چینی صدر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ملکوں میں پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

  • آج کا پاکستان 6 ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے: عالمی میڈیا

    آج کا پاکستان 6 ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے: عالمی میڈیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے وژن اور کام یاب معاشی و خارجہ پالیسی کی بہ دولت پوری دنیا کا میڈیا پاکستان کی ترقی کا معترف نظر آ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کی اقتصادی و خارجہ پالیسی کے پیشِ نظر عالمی میڈیا اس بات کا معترف ہے کہ پاکستان اب ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

    [bs-quote quote=”پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”عالمی میڈیا”][/bs-quote]

    عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان خطے کے استحکام میں اپنی جغرافیائی اہمیت منوا رہا ہے۔

    فنانشنل ٹائمز کا کہنا ہے کہ آج کا پاکستان چھ ماہ قبل کے پاکستان سے کہیں زیادہ مستحکم اور مضبوط ہے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق تحریکِ انصاف کی حکومت نے محض چھ ماہ میں خلیجی ممالک سے تعلقات میں بہتری سمیت کرتار پور راہ داری اور طالبان امریکا مذاکرات جیسی کام یابیاں حاصل کی ہیں۔

    اخبار کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار بحال ہو رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دے دی

    اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان کا دورہ اس سلسلے کی ایک اور کڑی ہے جو پاکستان کی معیشت کی بحالی میں اہم سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

    صرف چھ ماہ کے قلیل عرصے میں سفارتی و معاشی محاذ پر یہ تمام کام یابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بالکل درست سمت میں گام زن ہے۔

    [bs-quote quote=”خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”ولی نثر” author_job=”ڈین، جان ہاپکنز یونی ورسٹی”][/bs-quote]

    جان ہاپکنز یونی ورسٹی کے اسکول آف ایڈوانسڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ڈین ولی نثر کا کہنا ہے کہ خطے میں پاکستان ایک نئے چیپٹر میں داخل ہو چکا ہے، اب افغانستان کے مسئلے کے کسی بھی حل کے لیے پاکستان ہی کی ضرورت ہے، چناں چہ پاکستان امریکا کے ساتھ کھیلتے ہوئے مطالبات کرنے کی اچھی پوزیشن میں آ چکا ہے۔

    ہانگ کانگ میں ایک عالمی مالیاتی کمپنی کے ریجنل ہیڈ یوحنا شووا کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ سے ملنے والے تعاون نے حکومتِ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے بات چیت کے لیے مزید وقت فراہم کر دیا ہے، اگرچہ یہ تعاون پاکستان کی عالمی پوزیشن کے لیے فوری طور پر مثبت اثر کا حامل نہیں۔

    فنانشل ٹائمز کے مطابق یہ خوش قسمتی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان پر اقتصادی دباؤ کم ہوا ہے، اور بیرونی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے آنے والی کمی کی رفتار بھی کم ہو گئی ہے، تاہم 2017 سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر 30 فی صد گر گئی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات زیادہ مسابقتی ہوں گے۔

  • سی پیک سےبلوچستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،سرتاج عزیز

    سی پیک سےبلوچستان کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں سی پیک کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سی پیک میں کردار اپنی ترجیحات کے مطابق ہے۔

    انہوں نےکہا کہ گوادر پورٹ سے بلوچستان میں ترقی کا دروازہ کھلے گا اور سی پیک سے بلوچستان کی ترقی اوروہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں:وفاق نےکراچی سرکلر ٹرین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرلیا

    مشیر خارجہ سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ ہر صوبے کو سی پیک سے متعلق تجارتی زون قائم کرنے کا کہا گیا،جبکہ اس منصوبے سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں:ملک کے ہر حصے میں سی پیک کے ثمرات پہنچائیں گے،نواز شریف

    سرتاج عزیز نے کہا کہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے چند اصلاحات کرنا ہوں گی،ہمیں انڈسٹریل پارک بنا کر بھی فائدہ اٹھانا ہے۔

    واضح رہےکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ ہمیں اس بات پر انحصار نہیں کرنا چاہیے کہ چینی یہاں آ کر کام کریں لہذا اداروں کو متحرک کرنا ہےتاکہ وہ ماہرافرادی قوت تیار کریں۔

  • تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران : ایران کےمنجمد تیس ارب ڈالر بحال،عالمی بینک

    تہران: ایران اور گروپ فائیوپلس ون کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے نتیجے میں تہران کے منجمد اثاثوں میں30 ارب ڈالرز ریلیز کردیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی پرایران کے ردعمل کے بارے میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ایران کی اقتصادیات پر اثر پڑا ہے تاہم اسےخطے کے تیل پیدا کرنے والے دوسرے ممالک کے مقابلے میں کم نقصان پہنچا ہے.

    عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کی ایک اور وجہ یہ ہے کہ ایرانی اقتصادیات کے مختلف شعبے ہیں اوراس کاانحصارصرف تیل پرنہیں ہے یہاں تک کہ ایرانی حکومت کی آمدنی کے ذرائع میں تیل صرف تیس فیصد کردار کا حامل ہے.