Tag: اقتصادی تعاون تنظیم

  • وزیراعظم آج  اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم آج اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے

    باکو : وزیراعظم شہباز شریف آج اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں اہم علاقائی اوربین الاقوامی چیلنجز پر پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اپنے دورہ آذربائیجان کے دوران آج خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    وزیر اعظم سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز پر پاکستان کانقطۂ نظرپیش کریں گے ساتھ ہی علاقائی روابط، تجارتی فروغ اور پائیدار ترقی کیلئے اقدامات پر زور دیں گے۔

    سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

    گذشتہ وزیراعظم ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے شوشاکالاراباخ پہنچ گئے، قذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی اور اعلیٰ حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطا تارڑ،معاون خصوصی طارق فاطمی ہمراہ ہیں۔

  • وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا 17واں سربراہی اجلاس آج اور کل باکو میں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم ای سی اووژن 2025 سے پاکستان کی وابستگی کا اعادہ کریں گے، وزیراعظم اہم علاقائی و عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا بتانا ہے کہ وزیراعظم علاقائی تجارت، ٹرانسپورٹ رابطوں اور توانائی تعاون پر زور دیں گے، وزیراعظم دیگر ای سی اور ہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر مملکت سے ملاقات

    اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی صدر مملکت سے ملاقات

    اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان کی پاکستان میں مصروفیات جاری ہیں، صدر عارف علوی سے ان کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ای سی او ممالک جنوبی و شمالی یورپی ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں، ٹرانسپورٹ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی بحالی کے لیے معاونت کرنے والا ای سی او تنظیم کا سب سے بڑا ملک ہے۔

    ای سی او کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں، خطے میں امن و استحکام اور تعاون کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

    صدر مملکت سے ملاقات کے بعد سیکریٹری جنرل وزارت خارجہ پہنچے جہاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کی ملاقات ہوئی۔ سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ کو آرگنائزیشن کے مقاصد سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ہادی سلیمان کا کہنا تھا کہ آرگنائزیشن خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کی کوششیں کر رہی ہے، مختلف ممالک میں تجارتی رابطوں کے فروغ کے لیے مصروف عمل ہیں۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، معاشی سفارت کاری کا آغاز کر چکے ہیں۔ پاکستان ای سی او کا بنیادی رکن اور اہم ترین پارٹنر ہے۔

    یادی سلیمان نے کہا کہ علاقائی ترقی میں ای سی او پاکستان کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    خیال رہے کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان کل صبح اسلام آباد پہنچے تھے۔ گزشتہ روز انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی تھی۔

    سیکریٹری جنرل ای سی او 4 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ وزیر اعظم، وزارئے خزانہ، اطلاعات، منصوبہ بندی اور مواصلات جبکہ مشیر تجارت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    سیکریٹری جنرل ای سی او کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد، وزیر ریلوے سے ملاقات

    اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کی پاکستان آمد، وزیر ریلوے سے ملاقات

    اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم (اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن) کے سیکریٹری جنرل ہادی سلیمان آج صبح اسلام آباد پہنچے۔ پاکستان پہنچنے کے بعد سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں اسلام آباد، تہران، استنبول کنٹینر ٹرین بحالی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین رابطے فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے سیکریٹری جنرل کو ایم ایل ٹو اور تھری منصوبے اور کوئٹہ، تافتان ریلوے لائن اپ گریڈنگ منصوبے پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تنظیم ریل نیٹ ورک کے فروغ میں تعاون کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئٹہ، تافتان منصوبے کو بی او ٹی کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترجیح دے گا۔

    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مالی شراکت داری کے لیے ای سی او ترقیاتی بینک سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ سیکریٹری جنرل ای سی او 4 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ صدر وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

    علاوہ ازیں وہ وزارئے خزانہ، اطلاعات، منصوبہ بندی اور مواصلات جبکہ مشیر تجارت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ سیکریٹری جنرل ای سی او کا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

  • اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے: وزیر خارجہ

    اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم کے دن پر منعقدہ تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے، ای سی او مغرب اور جنوبی ایشیا سب کو یکجا کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے دن پر تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں تنظیم کے رکن ممالک کے سفرا اور مندوبین نے شرکت کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم ارکان میں روابط اور تعاون کا اہم ذریعہ ہے، ارکان نے مل کر عالمی مسائل کا سد باب کرنا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ ای سی او دن منایا۔ دن کو سالانہ بنیادوں پر باقاعدگی سے مناتے رہیں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے روابط کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ای سی او علاقائی امن اور ترقی کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ تجارت کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک متفق ہیں۔ ای سی او مغرب اور جنوبی ایشیا سب کو یکجا کرتا ہے۔

    شاہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کے لیے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • اقتصادی ترقی کےلیےانسانی وسائل پرتوجہ دینا ہوگی‘ احسن اقبال

    اقتصادی ترقی کےلیےانسانی وسائل پرتوجہ دینا ہوگی‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک اکیلا اقتصادی مسائل پرقابو نہیں پاسکتا،ترقی اورخوشحالی کے لیے سب کومل کرکام کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 28 ویں اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ترقی اورخوشحالی کےلیےوسیع تعاون کی ضرورت ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے، 2050 تک دنیا کی ترقی میں 50 فیصد ایشیا کاحصہ ہوگا۔

    وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دنیاکوموسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجزکا سامناہے، موسمیاتی تبدیلیاں معاشی منصوبوں پراثراندازہورہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خطےمیں امن وامان کا قیام ضروری ہے، دنیا کودہشت گردی اورانتہاپسندی جیسے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ مربوط روابط کے لیے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہییں، مربوط ہوتی دنیا میں محاذ آرائی کی نہیں بلکہ تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پشاورسےافغانستان اور وسطی ایشیا تک راہداری بنا رہے ہیں، خطےمیں تعاون کےفروغ کے لیےمنصوبہ بندی کریں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک چین اقتصادی راہداری ای سی اوارکان کےلیےمفیدثابت ہوگا‘اعزازچوہدری

    پاک چین اقتصادی راہداری ای سی اوارکان کےلیےمفیدثابت ہوگا‘اعزازچوہدری

    اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری کا کہناہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کےاجلاس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہناتھاکہ 13ویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

    وفاقی دارالحکومت میں ہونے والےاجلاس میں اقتصادی تعاون تنظیم کےاجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی اوسینئر حکام کاچیئرمین منتخب کرلیاگیا۔

    اعزازچوہدری کا کہناتھاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے،انہوں نےکہاکہ ای سی اوکےتحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتےہیں۔

    واضح رہےکہ اقتصادی تعاون تنظیم کےسیکریٹری جنرل خلیل ابراہیم کا کہناتھاکہ اجلاس کےانعقاد سےمقصد کےحصول میں کامیابی حاصل ہوگی،تجارت ،توانائی،مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔