Tag: اقتصادی جائزہ

  • پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی جائزہ مکمل

    پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی جائزہ مکمل

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت اقتصادی جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قلیل مدتی فنانسنگ کی ضرورت پوری کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے ’اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ‘ معاہدے پر حالیہ اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان نے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کر لیا ہے۔

    کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ پاکستان کے لیے دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر مستحکم گروتھ کی جانب بڑھنا مؤثر رہے گا، پاکستان کو مستحکم گروتھ کے لیے ٹیکس نیٹ میں اضافہ، اور سخت معاشی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا سخت معاشی فیصلوں سے پاکستان میں ہونے والی ریکوری سے مستحکم گروتھ ملے گی۔

  • آئی ایم ایف  مشن پاکستان پہنچ گیا ، مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا ، مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مشن اقتصادی جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا، آئی ایم ایف سےمذاکرات کا آغازآج سے ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل مذاکرات میں ڈیٹاشیئرنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مشن پاکستان پہنچ گیا . آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے2 لوگ شریک ہوں گے جبکہ مجموعی طور پر 10 افراد15 تاریخ تک معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے، آئی ایم ایف ٹیم کا پہلا تعارفی سیشن نگران وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم سے ہوگا۔

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغاز آج ہوگا ، حکام نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل مذاکرات میں ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، وزیر خزانہ شمشاد اختر مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی سربراہی کریں گی، سیکریٹری خزانہ امداد بوسال اور چیئرمین ایف بی آرامجدزبیر معاونت کریں گے جبکہ پاکستان کیلئے مشن چیف نیتھن یاؤ آئی ایم ایف ٹیم کی سربراہی کریں گے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تمام اہداف حاصل کرلیے، ڈیزل پر لیوی 55 سے بڑھا کر 60روپے کرنےسےآخری ہدف بھی حاصل ہوگیا ہے اورگیس کے ریٹ بڑھا کر اہم ترین ہدف بھی حاصل کرلیا گیا ہے تاہم جائزے کی کامیابی آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے سے مشروط قرار دی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پہلےجائزےکیلئےآئی ایم ایف کی تمام اہم شرائط پوری کرلیں، پاکستان کامیابی سےپہلےجائزےکی تکمیل کیلئےپرامیدہیں، آئی ایم ایف کیلئے پہلی سہ ماہی کارکردگی قابل قبول ہوناضروری ہے،جائزے کی کامیابی پرپاکستان کوتقریبا70کروڑڈالرزکی قسط ملےگی۔

  • اقتصادی جائزہ: آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

    اقتصادی جائزہ: آئی ایم ایف کی ٹیم اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

    اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزے کے لیے اکتوبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف مشن اکتوبر کے آخری ہفتے پاکستان پہنچے گا۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت توانائی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو شرائط پرعملدرآمد رپورٹس تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ، آئی ایم ایف مشن ایک ہفتے سے زیادہ معاشی ٹیم کے ساتھ اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کرے گا۔

    توانائی شعبے کا گردشی قرضہ،ایف بی آرریونیو اور مارکیٹ بیسڈایکسچینج ریٹ جائزہ کےاہم نکات ہوں گے جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ،سرکلرڈیٹ مینجمنٹ پلان اور بانڈز کے اجرا کا بھی آئی ایم ایف مشن جائزہ لے گا۔

    آئی ایم ایف معاہدے میں شامل شرائط کےمطابق بجلی،گیس نرخوں میں ایڈجسٹمنٹ اور ریبیسنگ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔