Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب ضمنی گرانٹ کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب ضمنی گرانٹ کی منظوری

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے 6 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ پر آنے والے 10 کروڑ کے اخراجات کی ایکس پوسٹ فیٹو کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں کمیٹی کے عارضی سیکیورٹی انتظامات، تاجر برادری کو نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: مشیر خزانہ نے بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کی نوید سنا دی

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے سیکیورٹی کے لیے مستقل بنیادوں پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی، یوٹیلٹی اسٹورز کی ضمنی گرانٹ سے غریبوں کو سستے داموں، آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول فراہم کیا جائے گا۔

    اجلاس میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے لیے 7 ارب 90 کروڑ کی ٹیکنیکلضمنی گرانٹ بھی منظور کرلی گئی، فیڈرل کنسالئڈیٹڈ فنڈ سے 170 ارب سے زائد بجٹ اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں بنولا پر 5 فیصد سیلز ٹیکس چھوٹ کا معاملہ مزید غور کے لیے بھیج دیا گیا۔

  • مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18  ستمبر کو طلب کرلیا

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 18 ستمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےاقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اٹھارہ ستمبر کو طلب کرلیا، جس میں ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اوریوتھ لون اسکیم کے لیے ٹیکنیکل گرانٹس جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس اٹھارہ ستمبر کو ہوگا ، جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    وزیراعظم یوتھ لون اسکیم کے لیے ٹیکنیکل گرانٹس جاری کرنے کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ ای سی سی ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔

    یاد رہے 4 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا تھا اور وزارت قومی تحفظ خوراک کو ملک میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

    اجلاس میں کھاد کمپنیوں کو گیس سبسڈی کی مد میں 5ارب 85 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا کرنے اور مالی سال انیس بیس کے لیے تمباکو سیس ریٹس پر نظرثانی کی بھی منظوری دی گئی تھی جبکہ قرض کی مقامی مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والی نان ریذیڈینٹ کمپنیوں کیلئے ٹیکس نظام کو سادہ اورمزید با سہولت بنانے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

    اس سے قبل 28 اگست کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کو تنخواہ ادا کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مختلف مالیاتی امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کابینہ ڈویژن میں جاری ہے، اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈا زیر غور ہے۔

    ایجنڈے میں پیٹرولیم مصنوعات کی اندرون ملک ریلوے کے ذریعے فراہمی پر غور کیا جارہا ہے جبکہ جلاس میں ملک میں گندم کی طلب و رسد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    اس سے قبل 26 جون کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گھریلوصارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

    منظوری کے بعد گھریلو صارفین کے لیے گیس 190 فیصد تک مہنگی ہوگئی جبکہ دیگر کیٹیگریز کے لیے بھی گیس قیمتوں میں 31 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں سعودی عرب سے ادھار تیل کے طریقہ کار کی بھی منظوری دی گئی تھی جس پر پیپرا رولز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں پاکستان جیمز جیولری کمپنی کو ضمنی گرانٹس فراہم کرنے کی سمری بھی منظور کی گئی تھی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صارفین کیلئے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ، صارفین کو2ارب روپے کا ریلیف ملے گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان میں 4 سے50 روپے تک ریلیف ملے گا۔

    رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء پر 50 روپے تک فی کلو سبسڈی دینے کی تجویز ہے، آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے جبکہ تیل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور جبکہ دال چنا 20 روپے، دال مونگ پر15روپے، دال مسور 10 روپے، سفید چنے پر25 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز پرغور کیا جا رہا ہے۔

    بیسن پر 20 روپے ،کجھور پر 30 روپے فی کلو، باسمتی،سیلا اور ٹوٹا چاول پر 15،15 روپے فی کلو سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری

    گذشتہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی تھی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

    اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا تھا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں تھیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

  • وزیر خزانہ کی آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت

    وزیر خزانہ کی آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ اقتصادی صورتحال اور اشیائےخورونوش کےذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت داخلہ کیلئے چھہتر کروڑ اٹھاسی لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، گرانٹ وزارت داخلہ کے مختلف منصوبہ جات کیلئے استعمال کی جائےگی۔

    اجلاس میں پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل منصوبہ بھی زیر غور آیا اور آئندہ موسم سرما سے پہلے ایل این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے کام کے آغاز کی ہدایت جاری کردیں جبکہ فضل گیس فیلڈ سے نو مکعب فٹ گیس ایس ایس جی سی کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اجلاس میں ملکی معاشی اشارے دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مرحوم ملازمین کے خاندانوں کے لیے 4 کروڑ 60 لاکھ روپے گرانٹ اور پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پرامن بلوچستان کے لیے 20 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری

    اقتصادی کمیٹی نے فنانس ڈویژن کی سپلیمنٹری گرانٹ کے فوری اجرا اور وزارت نجکاری کے لیے 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیکس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے، بڑے لوگوں کو پکڑیں تو خود بہ خود پیغام پہنچ جائے گا، پیغام جائے گا تو جو ٹیکس نہیں دیتے وہ بھی دینا شروع ہو جائیں گے۔

  • وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی  رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرخزانہ اسدعمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی برآمدات میں اضافے کے مختلف اقدامات پر غور کرے گی جبکہ پیٹرولیم کمپنی کو66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی منظوری متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا ایجنڈا پانچ نکات پر مشتمل ہے ، ایجنڈے میں ٹیکس ریفنڈز اور لیویز ڈرابیکس کے بارے میں بات ہوگی، ریفنڈ کا حجم 36 ارب روپے تک ہوگا۔

    اجلاس میں کمیٹی برآمدات میں اضافے کے مختلف اقدامات پر غور کرئےگی جبکہ پیٹرولیم کمپنی کو 66 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہمی کی منظوری متوقع ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کھاد کی قلت پورا کرنے کے فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس فراہمی پرغورکیاجائے گا اور فرٹیلائزر پلانٹس کےلیےآر ایل این جی کےنرخوں کاتعین کیا جائے گا جبکہ شوگر ملز کے مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کو آئی ایم ایف پیکج کی جلدی نہیں، وزیرخزانہ اسد عمر

    یاد رہے 3 روز قبل ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  افغانستان کو 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم تحفہ دینے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےاستفادہ کرنے والے 3 لاکھ 20 ہزار افراد کے لئے 8 کروڑ26 لاکھ ڈالر کے فنڈ کی منظوری دی تھی، یہ امداد غربت کے خاتمے کے فنڈ کو فراہم کی جائے گی۔

    اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں سردیوں میں کم سے کم گیس لوڈشیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا  جبکہ گیس کی قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

  • ایکنک کا اجلاس: 1500 طلبا کو امریکا بھیجنے کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس: 1500 طلبا کو امریکا بھیجنے کی منظوری

    اسلام آباد : حکومت نے 1500 طلباء و طالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری دی گئی منصوبے کے تحت 1500 طلباء وطالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا بھیجا جائے گا۔

    ہائرایجوکیشن کمیشن کے لیے پاک امریکا نالج کوریڈور کے تحت 18 ارب روپے کے پی ایچ ڈی پروگرام کی منظوری اور مختلف اضلاع میں سرکاری یونیورسٹیز کے ذیلی کیمپسز قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی جس پر 5 ارب 21 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    گرین پاکستان جنگلات کا 3ارب 65 کروڑ روپے کا منصوبہ منظورکیا گیا، اس منصوبے سے پنجاب، کے پی کے، سندھ اور گلگت بلتستان میں جنگلات کو فروغ ملے گا۔ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ میں 2450 میگا واٹ کے 2 منصوبے منظور کیے گئے جبکہ نیلم جہلم منصوبے کے لیے پالیسی رپورٹ منظور کی گئی۔

    علاوہ ازیں بلوچستان، سندھ اور کے پی کے میں متعدی امراض سے بچاﺅ کے پروگرام کی منظوری بھی دی گئی۔ بلوچستان میں بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 5 ارب روپے، خیبرپختونخوا کے لیے ساڑھے 6 ارب روپے اور سندھ میں بیماریوں سےبچاؤ کے لیے 8 ارب کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔