Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی

  • نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    نئی گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام اباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 40 لاکھ یا 1400سی سی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھادیا ، گاڑیوں پر 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اخترکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں مقامی سطح پرمینوفیکچررکاروں پر سیلزٹیکس بڑھانےکی منظوری دے دی گئی۔

    ای سی سی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا کہ 40لاکھ مالیت یا 1400سی سی کی گاڑیوں پر اب25فیصدتک سیلز ٹیکس عائد ہوگا، جس سے ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران اس مد میں 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو ملے گا۔

    40لاکھ مالیت یا 1400سی سی گاڑیوں پر عائد سیلزٹیکس کوآئندہ بجٹ میں بھی عائد کیا جائے گا ، 1400سی سی گاڑی پر25فیصدسیلزٹیکس عائدہونےسے قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

    اجلاس میں کھاد کارخانوں کے لیے گیس کی مساوی قیمت کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ مسابقتی کمیشن کھادکی قیمتوں میں گٹھ جوڑکی تحقیقات کرے۔

  • گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حوالے سے اہم خبر

    گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں امکان ہے کہ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منظوری دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گندم کی ایکسپورٹ سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، فوجی بن قاسم کھاد کارخانے کو گیس دینے کی سمری پر بھی غور ہوگا، اور ملک میں مہنگائی کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق 1263 میگا واٹ کے تھرمل پلانٹ کی کمیشننگ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا، اور درآمدی یوریا کھاد کی سبسڈی پر بھی بات چیت ہوگی، نیز سبسڈی کے لیے وفاق اور صوبوں میں 50،50 فی صد شیئرنگ پر غور ہوگا۔

  • حکومت نے  262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی

    حکومت نے 262 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد: حکومت نے 262 دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی اور کہا وزارت صحت نے دوائیں مہنگی کرنے کا تقابلی جائزہ نہیں دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت ہوا ، جس میں کمیٹی نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی، دو سو باسٹھ دواؤں کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کی گئی۔

    ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت نے دوائیں مہنگی کرنے کا تقابلی جائزہ نہیں دیا۔

    ای سی سی کا کہنا تھا کہ یوریا کھاد کی دو فیکٹریوں کو درآمدی آر ایل این جی فراہم کرنے کی منظوری دے دی، دو لاکھ ٹن یوریا کی سرکاری درآمد پر ٹی سی پی کوطریقہ کار پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ پنجاب کیلئے قرضے کی حد پانچ سو چار ارب اور سندھ کے لیے دو سو چودہ ارب کردی گئی ہے۔

  • اہلیان کراچی کیلئے بری خبر : بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    اہلیان کراچی کیلئے بری خبر : بجلی کی قیمت میں پھر اضافہ

    کراچی شہر قائد کے باسیوں کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، بجلی کی قیمت میں 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

    یہ فیصلہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے ایک اجلاس میں کیا، جس میں کراچی کیلئے بجلی 1روپے72 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اضافہ گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق جنوری تا مارچ2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، اکتوبر تا دسمبر2022کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں47پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

    اس کے علاوہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی، جبکہ دسمبر 2023۔ جنوری اور فروری 2024 میں اضافی وصولیاں کی جائیں گی۔

    ای سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا یہ فیصلہ ملک بھر میں بجلی کا یکساں ٹیرف برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق  جولائی تا ستمبر 2023ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے، نیپرا پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کے حوالے سے 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

  • ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: وزیر خزانہ

    ریڈیو پاکستان کے ملازمین کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کیا جائے: وزیر خزانہ

    سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے خطیر گرانٹ منظور کرلی گئی، وزیر خزانہ نے ریڈیو پاکستان کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور اے پی پی کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو 36 کروڑ روپے کی گرانٹ ملے گی جبکہ اے پی پی کے لیے 34 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے ریڈیو پاکستان کی پنشن کا مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کے مسئلے کے حل کے لیے کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پنشنرز کا مسئلہ 3 سے 4 روز میں حل کیا جائے۔

  • حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    حج کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد: رواں برس حج کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حج انتظامات کی منظوری دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی، حج انتظامات کے لیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    اعلامیے کے مطابق اس سال درخواست دینے والے تمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے، رواں برس کل 72 ہزار 869 افراد حج ادا کریں گے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی ، سی اے اے ملازمین نے آؤٹ سورسنگ کی مخالفت کررکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، وزیرخزانہ اسحاق ڈاراجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی آج تینوں اسلام آباد،کراچی،لاہور ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پرغور کرے گی اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطورٹرانزیکشن ایڈوائزر مقررکرنے کی منظوری بھی متوقع ہے۔

    آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سی اے اے، وزارت ہوا بازی حکام اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ، حکومت اسلام آباد،کراچی،لاہور کے ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ سی اے اے ملازمین سمیت پاکستان ایئرکرافٹ اونرزنے آؤٹ سورسنگ کی مخالفت کر رکھی ہے۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب68 کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کاامکان ہے اور وزارت توانائی کیلئے 60 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    حکومت اور کےالیکٹرک کےدرمیان معاہدے پرعملدرآمد کامعاملہ اور وزارت تجارت کیلئے درآمدی یوریا پر سبسڈی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بین الاقوامی ادارے کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، انٹرنینشل فنانشل انسٹیٹیوشن سی اے اے کے ساتھ مل کر پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ایکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق پلان تیار کرے گی، اور ایئرپورٹ چلانے والے انٹرنیشنل آپریٹرز کو ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں مدعو کیا جائے گا۔

    انٹرنیشنل فنانشل انسٹیٹیوشن کی سفارشات کے بعد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے عمل پر کام شروع کر دیا جائے گا، ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں دل چسپی رکھنے والے انٹرنیشنل آپریٹرز کو دعوت دی جائے گی۔

    آؤٹ سورسنگ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور کار پارکنگ حوالے کی جائے گی، سب سے زیادہ بولی لگانے والی کمپنی کو ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ پر دے دیا جائے گا۔

  • آئی ایم ایف کی شرط ،  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    آئی ایم ایف کی شرط ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی آج گیس کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ کرے گی، آئی ایم ایف کی شرط کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں شام4بجے ہوگا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار صدارت کریں گے ، اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمت فروخت کا تعین کیا جائے گا

    گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا ، آئی ایم ایف کی شرط کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1600ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، گردشی قرض کو کنٹرول کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت بجلی اور گیس کےریٹ بڑھانے پر راضی ہوگئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اورحکومت کے درمیان سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پراتفاق ہوگیا ہے، عالمی مالیاتی ادارہ غریب صارفین کی سبسڈی پرمان گیا، معاہدے کے باوجود غریب طبقات کو ریلیف ملےگا۔

    ذرائع ک کے مطابق غریبوں کے علاوہ باقی صارفین کے لیے بجلی اورگیس مہنگی ہوگی۔

  • ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، فیصلہ آج ہوگا

    ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ، فیصلہ آج ہوگا

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی آج پیراسیٹا مول سمیت 131 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس آج ہوگا۔

    وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پیراسیٹا مول سمیت ایک سواکتیس ادویات کی قیمتوں میں اضافہ فیصلہ کیا جائےگا جبکہ کمیٹی بیس ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی منظوری دے گی۔

    کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری، وزیراعظم آفس کیلئےٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کااجرا اورگلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کا مسئلہ بھی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراسٹامول سیرپ کی قیمت میں بارہ روپے سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد پیراسٹامول کی ایک گولی اسی پیسے مہنگی ہوجائے گی۔

    دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے خام مال کی سپلائی متاثر ہے، ایل سی مسترد ہورہی ہیں، خام مال کی عدم دستیابی اور کم نرخوں کی وجہ سے کمپنیاں دیوالیہ ہو رہی ہیں جبکہ کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنے پلانٹ بند کرچکی ہیں، پرانے نرخوں پر کام کرنا اب ممکن نہیں رہا۔

  • مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور بم گرا دیا گیا

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈریپ کی سفارش پر ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ڈریپ کی تجویز پر کیا گیا۔

    اجلاس میں کابینہ ڈویژن کیلئے تین ارب روپےکی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

    اس کے علاوہ سپریم کورٹ اور ججزکی رہائش گاہوں کی ضروری مرمت کیلئے چوراسی کروڑ فنڈز منظوری کے ساتھ ساتھ ربیع سیزن کیلئے گندم کے بیج پر سبسڈی کی سمری بھی منظور کرلی۔

    اس مد میں وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کوآٹھ اعشاریہ تین نوارب روپے گرانٹ ملے گی، یہ رقم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسانوں میں تقسیم کی جائے گی۔