Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی

  • ملک تباہی کے دہانے پر ،  شہباز حکومت کی شاہ خرچیاں جاری

    ملک تباہی کے دہانے پر ، شہباز حکومت کی شاہ خرچیاں جاری

    اسلام آباد : حکومت نے جانب سے وزرات اطلاعات کے لیے پھر خطیر رقم جاری کردی گئی ، ای سی سی نے میڈیا مہم کیلئے دو ارب روپے گرانٹ منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا اور معاشی مشکلات میں ہر روز اضافہ مگر حکومت کی شاہ خرچیاں جاری ہے۔

    وزرات اطلاعات کے لیے پھر خطیر رقم جاری کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات کی سمری پر حکومتی اقدامات کی میڈیا مہم کیلئے دو ارب روپے کی خطیر گرانٹ منظور کر لی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں وزارت اطلاعات کے لیے دو ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

    وزارت نے سمری میں کہا کہ اسے کاروبار کے قواعد کے مطابق آگاہی مہم سمیت اشتہارات کا کام سونپا گیا ہے اور حکومت کے عوامی اقدامات کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے میڈیا مہم چلانے کی مسلسل ضرورت ہے۔

    وزارت نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ فنانس ڈویژن نے اس وزارت کے لیے مالی سال 2022-23 میں سرکاری منصوبوں، پروگراموں اور اقدامات کی تشہیر اور تشہیر کے لیے 151 ملین روپے مختص کیے تھے، یہ فنڈز استعمال کیے جا رہے ہیں لیکن مختلف سرکاری پروگراموں، منصوبوں اور اقدامات پر جامع میڈیا مہم شروع کرنے اور اوپر بیان کردہ ضرورت کی تشخیص کو انجام دینے کے لیے کافی نہیں ہیں۔

  • آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے 41 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کا امکان

    آئندہ عام انتخابات کیلئے 47 ارب روپے 41 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے 47 ارب 41 کروڑ روپے کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

    جس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، الیکشن کمیشن کیلئے47 ارب 41 کروڑ روپے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

    وزارت اطلاعات کی سمری پر میڈیا مہم چلانے کیلئے بجٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    ای سی سی اجلاس میں کےالیکٹرک کیلئے ٹیرف سےمتعلق سمری زیرغور آئے گی اور سال2023 کیلئے تمباکو کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

  • سیلاب متاثرین کیلئے 25 ہزار روپے فی خاندان فراہمی کی منظوری

    سیلاب متاثرین کیلئے 25 ہزار روپے فی خاندان فراہمی کی منظوری

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلاب زدگان کیلئے 25 ہزار روپے کے امدادی کیش کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیش کی فراہمی کی بھی منظوری دی گئی، جس کے تحت سیلاب زدگان میں 25 ہزار روپے فی خاندان کو فراہم کئے جائیں گے اور وفاق صوبوں کو بھی رقم فراہمی میں حصہ ڈالنے کی بات کرے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اقتصادی امور ڈویژن کی جی 20 ممالک سے قرض موخر اقدامات کی سمری کی منظوری دی، قرض موخر اقدام کے تحت جی ٹونٹی ممالک سے قرض موخر کرنے کے معاہدے کیے جائیں گے۔

    ای سی سی نے ایف اے ٹی ایف ٹیم کے دورہ کیلئے انتظامی اخراجات کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں 70 لاکھ کی منظوری بھی دی، ایف اے ٹی ایف 15 رکنی ٹیم 29 اگست سے 2 ستمبر تک آن سائٹ وزٹ کیلئے دورہ پاکستان پر ہے۔

    وزیر خزانہ کت زیر صدارت اجلاس میں گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر 20 لاکھ ٹن کی سطح پر برقرار رکھنے اور این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر 2022 تک کی مہلت کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    این ایچ اے کو بزنس پلان کی تیاری کیلئے 30 ستمبر 2022 کے بعد مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹی سی پی کو 8 لاکھ ٹن گندم کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی گئی تھی، گندم کی درآمد حکومتی سطح پر معاہدے یا اوپن بڈنگ کے ذریعے ہونی تھی اب نجی شعبے کے ذریعے گندم درآمد کی جائے گی۔

    گندم کی درآمد کا فیصلہ مقامی سطح پر گندم کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا، نجی شعبے کو گندم کی درآمد پر سبسڈی نہیں ملے گی۔

  • پٹرول  اور بجلی کی قیمت دگنی کرنے کے بعد شہباز حکومت نے عوام پر گیس بم بھی گرادیا

    پٹرول اور بجلی کی قیمت دگنی کرنے کے بعد شہباز حکومت نے عوام پر گیس بم بھی گرادیا

    اسلام آباد : شہباز حکومت نے دو ماہ میں پٹرول، ڈیزل اوربجلی کی قیمت دگنی کرنےکےبعد گیس کی قیمتوں میں 335 فیصد تک اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    ملک میں گیس کی قیمت335فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی ، گھریلو صارفین کیلئے 43فیصد سے 335تک اضافہ کیا جائے گا، اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

    یہ فیصلہ ای سی سی کے اجلاس میں کیا گیا جو جمعرات کو اسلام آباد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقد ہوا، اضافے سےسوئی سدرن اور سوئی ناردرن کمپنیوں کو تقریباً چھ سوچھیاسٹھ ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

    ای سی سی کے فیصلے مطابق درآمدی اور غیردرآمدی سیکٹرز کیلئے گیس کے نرخ سوروپے فی یونٹ سے بڑھا کر ایک ہزارتین سو پچاس اور ایک ہزار پانچ سوپچاس روپے ایم ایم بی ٹی یو کردیے جائیں گے، جو آٹھ سو باون روپے اور ایک ہزار ستاسی روپے کے موجود نرخوں سے اٹھاون فیصد زیادہ ہوں گے۔

    پچاس کیوبک میٹر کے سب سے کم رہائشی سلیب کیلئے گیس کے نرخ تینتالیس فیصد اضافے سے ایک سو اکہتر روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے وصول کیے جائیں گے، اس سے صارفین کے ماہانہ بلوں میں چھتیس فیصد اضافہ ہوگا جبکہ سوکیوبک میٹر کا اگلا سلیب تین سوروپے فی یونٹ پربرقرار رہے گا۔

    تیسرا سلیب دوسو کیوبک میٹرچھبیس فیصد اضافے سے چھ سو چھیانوے روپے اور تین سو کیوبک میٹرایک ہزارآٹھ سو چھپن روپے فی یونٹ ہوجائےگا۔

    آخری موجودہ سلیب کو چارسو کیوبک میٹر کی ماہانہ کھپت کے ساتھ ضم کردیا گیا، ان پر تین ہزار سات سو بارہ روپے فی یونٹ کی شرح سے چارج کیا جائے گا، جو تقریباً ایل این جی کی لاگت کے برابر ہے۔

    چار سو کیوبک میٹر استعمال کرنےوالوں سے اس وقت فی یونٹ ایک ہزارایک سوسات روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جنہیں اب تین سوپینتیس فیصداضافےکا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے بلوں پر تین سوچھیالیس فیصد اضافہ ہوگا۔

    چار سو کیوبک میٹر سے اوپر کیلئے ایک ہزار چار سوساٹھ روپے فی یونٹ کوایک سوچون فیصداضافےسےتین ہزار سات سوبارہ روپےفی یونٹ کردیا گیا۔

    نظرثانی شدہ نرخوں کا نوٹیفکیشن عیدالاضحی کےفوراًبعد وفاقی کابینہ کی توثیق کےبعد جاری کیا جائے گا کیونکہ قانونی طورپرتیرہ جولائی تک فیصلہ لاگو ہونا ضروری ہے۔

  • سانحہ داسو : پاکستان کا  ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان

    سانحہ داسو : پاکستان کا ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سانحہ داسو میں ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان کردیا، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وزیرخزانہ شوکت ترین ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزرا،مشیروں، معاونین اوردیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    ای سی سی نے داسوہائیڈرومنصوبے پر ہلاک چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کی منظوری دے دی ، لواحقین کوسرکاری طورپر 11.6ملین ڈالر بطو رخیرسگالی معاوضہ ادا کیا جا ئے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کو مخصوص مصنوعات کی برآمد کی اجازت دیتے ہوئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر عائد 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کیلئےتھرڈپارٹی خدمات لینے، فاطمہ فرٹیلائزر،ایگری ٹیک کومارچ تک گیس فراہمی کی منظوری دی گئی اس عرصےکےدوران پلانٹس کو839 روپےفی ایم ایم بی ٹی یوگیس ملےگی۔

    اجلاس میں ربی سیزن کیلئےیوریاکی ضروریات کابھی جائزہ لیا گیا ، ای سی سی نے5جی اسپیکٹرم کیلئےمشاورتی کمیٹی قائم کرنے اور پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ کے سیلولر لائسنس کی رینیوئل کی منظوری دی۔

    ای سی سی اجلاس میں نئی مردم و خانہ شماری کیلئے 5 ارب روپے گرانٹ ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز ، اسلام آبادانتظامیہ کے منصوبوں کیلئے 7.85 کروڑ ، ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے6کروڑ اور ایف سی ہیڈکوارٹرزنارتھ کےہیلی کاپٹرکےپرزہ جات کیلئے30لاکھ کی منظوری دی گئی۔

  • احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ 8 فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔

    ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے، چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، پروگرام میں شمولیت کے لیے کریانہ مالکان کا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

  • یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    اسلام آباد :   اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے  یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکیج میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی اور  ہدایت کی کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاکی قیمتوں میں اضافے سے نظرثانی شدہ سمری پیش کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ای سی سی نے وزیر اعظم یوٹیلیٹی اسٹورز پیکیج پر مزیدایک ماہ کی توسیع دے دی۔

    اجلاس میں وزارت صنعت کو یوٹیلیٹی اسٹورزپیکیج پر تفصیلی سمری دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اشیاکی قیمتوں میں اضافے سے نظرثانی شدہ سمری پیش کی جائے۔

    کمیٹی نے مزید 6 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم برآمد کے ٹینڈر کی منظوری دی اور اوورسیزپاکستانیوں کیلئےپاورآف اٹارنی کی آٹومیشن کیلئے8کروڑ33لاکھ گرانٹ منظور کرلی۔

    خیال رہے وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیکیج کے لئے 71 ارب روپے منظوری کئے تھے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 جنوری 2020 سے 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے۔

    حکام یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق ان کے اسٹورز پر ڈیڑھ سال سے چینی کی قیمت 68 روپے فی کلو مقرر جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 800 روپے مقرر ہے جبکہ گھی کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی، پہلے مرحلےمیں پروگرام بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہو گا ، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلےمرحلےمیں پروگرام بلوچستان ،کے پی، آزاد کشمیر اور جی بی میں شروع ہوگا جبکہ سندھ ،پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی پروگرام شروع کیا جائے گا۔

    ای سی سی نے50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، ،ذرائع ای سی سی نے بتایا کہ چینی کی درآمد 3مراحل میں کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب کی منظوری دی گئی ، پاکستان اسٹیل ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئےاداکی جائیں گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کے لئے فنڈز اور وزارت داخلہ کی سمری پرفرنٹیئرکانسٹیبلری سینٹر کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، متعدد گرانٹس کی منظوری دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، پختونخواہ کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی اور وزارت صنعت و پیداوار کی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    سرکاری ٹی وی چینلز، نیوز ایجنسی کے لیے 27 کروڑ 40 لاکھ گرانٹ منظوری کا امکان ہے، پاک افغان سرحد پر لگائی گئی باڑھ کے لیے بھی 57 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    میری ٹائم امور، گوادر پورٹ اتھارٹی اور میرین اکیڈمی کے لیے گرانٹس کی منظوری اور پاکستان نیو کلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    اجلاس میں حکومتی آمدن میں اضافے کے لیے ایف بی آر کی 2 ارب 46 کروڑ کی سمری بھی شامل ہے۔

  • حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ، مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے اچھی خبر آگئی

    حکومت کا رمضان ریلیف پیکج ، مہنگائی سے پریشان عوام کیلیے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی، رمضان پیکج کےتحت یوٹیلٹی اسٹورز کو 7ارب 60کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز کو 7ارب 60 کروڑ روپے دیے جائیں گے، ریلیف پیکیج میں گھی پر1 ارب 30 کروڑ کی سبسڈی دی جائے گی ، جس کے بعد رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے کلو دستیاب ہوگا۔

    ذرائع نے کہا کہ ایجنڈے کے مطابق طور خم بارڈر سے خام کپاس درآمد اور مختلف وزارتوں کیلئے 7 تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2 فرٹیلائزر پلانٹس آپریٹ کرنے کیلئے آر ایل این جی کی فراہمی کی اجازت دی ، فرٹیلائزر پلانٹس کو آر ایل این جی کی فراہمی یوریا کھاد کی کمی پوراکرنے کیلئے دی گئی۔

    اجلاس میں ای سی سی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیزکے مارجن سےمتعلق پائیڈکواسٹڈی جلدمکمل کرنےکی ہدایت کردی جبکہ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کا ایجنڈا مؤخرکردیا گیا۔