Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، غربت کےخاتمے کیلئے ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، غربت کےخاتمے کیلئے ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان

    اسلام آباد : مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان  ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ، اجلاس میں15 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

    اجلاس میں رواں مالی سال حکومت کی جانب سےخریدی گئی گندم کی رپورٹ پیش ہوگی اور ای سی سی مالی سال 21- 2020 کیلئے کپاس کی قیمت کا تعین کرے گی جبکہ کپاس کی فصل کی امدادی قیمت سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    ای سی سی اجلاس میں 100اور200ارب روپےکےاسلامی سکوک سہولت کےاجراکافیصلہ ہوگا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ منظوری کا امکان ہے۔

    کنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس کیلئے 30کروڑ 66لاکھ روپےاضافی فنڈز ، اسپیشل ایجوکیشن اسکول کیلئے فنڈز مختص کرنے اور اسپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا امکان ہے۔

    ایجںڈے کے مطابق پاورہولڈنگ کمپنی کیلئے40ارب کی سوورن گارنٹی سمری پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں متعدد اداروں کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

  • لاک ڈاؤن ، حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مشکل آسان کردی

    لاک ڈاؤن ، حکومت نے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چھوٹے کاروبار کےلیے50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ چھوٹے کاروبار کےلیے50 ارب کے امدادی پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے ، پیکج کے تحت ایس ایم ایز کو پری پیڈ بجلی کی فراہمی ہوسکے گی۔

    اعلامیے کے مطابق 50 ارب کے پیکیج کو چھوٹا کاروبار و صنعت امدادی پیکج کا نام دیا گیا ہے، پروگرام سے5 کے وی بجلی استعمال کرنے والے72 فیصدافرادکوفائدہ ہوگا جبکہ 70 کےوی تک بجلی استعمال کرنے والےایس ایم ایزکو بھی فائدہ ہوسکے گا۔

    ای سی سی کے اعلامیئے میں کہا گیا کہ پیکیج سے کمرشل صارفین کو 3ماہ کیلئے ایک لاکھ تک اور صنعتی صارفین کو ساڑھے 4 لاکھ تک سہولت ملے گی جبکہ 5 کلوسے70کلو واٹ والے کاروبار کو 3ماہ کیلئے بل ادا نہ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    اعلامیے کے مطابق مئی کے مہینے سے یہ رقم بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی، بلا ضمانت قرض فراہمی کیلئے اسکیموں پر کام کیا جا رہا ہے۔

    ای سی سی نے ملازمین کی برطرفی روکنےاورروزگارفراہمی کےلیے30ارب سبسڈی اور پاک ایران بارڈر پر باڑ کےلیے3 ارب کی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی، منصوبے سے 2 ارب سیل تک کاروبار کرنے والے مستفید ہوں گے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزارت صنعت کل ’’چھوٹا کاروبار امدادی پیکج‘‘ کا پہلا فیزپیش کرے گی، ای سی سی اور کابینہ سے منظوری کے بعدچھوٹے کاروبار اور صنعتیں مستفید ہوں گی۔

    حماداظہر کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج کےدوسرےمرحلےمیں آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرغور ہے، اگلے مرحلے میں کورونا سے شدید متاثر شعبہ جات کیلئےریلیف اقدامات کریں گے۔

  • بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کےبلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کومؤخرکردیا، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں بتایا گیا ای سی سی نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ جون تک مؤخر کر دیی ، فیول ایڈجسٹمنٹ کے موخر کرنے پرحکومت 151 ارب کے خراجات برداشت کرے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے ، جن میں ایف پی ایس سی کے لیے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ ، پائیدار ترقی کےپروگرام کے لیے ایک ارب 70 کروڑ کی گرانٹ ، اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ایک کے لیے 11ارب 48 کروڑ گرانٹ اور ایس سی اوکےلیے 46کروڑ 42 لاکھ روپےکی گرانٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ شعبہ توانائی پرکورونا کے اثرات کا جائزہ لینے کیلئےکمیٹی قائم کردی گئی ہے ، کمیٹی انرجی سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے سفارشات مرتب کرے گی۔

    ای سی سی نے 200 ارب کے پاکستان انرجی سکوک فیز ٹو کےلیےویلوئیٹر کے تقرر کی منظوری بھی دی اور تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت گیس کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

  • رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے بڑی خبر

    رمضان سے قبل ہی عوام کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،جس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

    ای سی سی نے2.5ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

    اجلاس میں کارکےکیس میں لیگل فیس کیلئے1.5ملین ڈالرکی سپلیمنٹری گرانٹ اور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر30جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ، ملک بھر میں ایک کروڑ 20لاکھ افرادمیں رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کیلئے84 کروڑکےسبسڈی چارجز کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان نیوکلیئر یگولیٹری اتھارٹی کیلئے9 کروڑ سے زائد کی ضمنی گرانٹ اور پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے50 لاکھ کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کےپی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام کے پیشگی فنڈ جاری کرنے بھی کی منظوری دی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ای سی سی کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آئےگا، تاپی منصوبے سے حاصل گیس کی قیمت کا تعین پر کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا،روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او و دیگر تیل کمپنیوں کو نقصان پر غور ہوگا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کوہالہ پن بجلی منصوبے کی ادائیگیوں کے معاملے پر بات ہوگی،بیرونی قرضوں،ادائیگیوں کے بارے میں مربوط پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نجی شعبے سے فارن کرنسی لون کی مد میں واجبات کی وصولی پر بات ہوگی، فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کے لیے پیشگی رقم کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت، اسپیئر پارٹس کے لیے50 لاکھ گرانٹ کاامکان ہے۔اجلاس میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 9 کروڑ سے زائد ضمنی گرانٹ اور وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سے منسلک ایگزیکٹیو ایجنسیز کے لیے بھی ضمنی گرانٹ کا امکان ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،  گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کا معاملہ کل تک مؤخر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، گندم کی امدادی قیمت مقررکرنے کا معاملہ کل تک مؤخر

    اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے فی من مقرر کرنے کا معاملہ کل تک مؤخر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور گندم کی امدادی قیمت1400روپےفی من مقررکرنے کا معاملہ کل تک مؤخر کردیا گیا۔

    گندم کی امدادی قیمت کے تعین کیلئے ای سی سی کاخصوصی سیشن کل دوپہرکوہوگا، خصوصی سیشن میں آٹےکی قیمت کم سےکم سطح تک رکھنےکیلئےقابل عمل تجاویززیرغورآئیں گی۔

    ای سی سی نے پاورڈویژن کیلئے 20ارب روپے کا خصوصی ریلیف پیکج منظورکرلیا اورکہا پاور ڈویژن جون تک 5برآمدی سیکٹرز کو سستی بجلی فراہم کرتا رہےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں پیٹرولیم شعبے سےمتعلق تجاویز کاجائزہ لیا گیا اور نیشنل ٹیلی کمیونیکشن کارپوریشن کے آئندہ مالی سال کے بجٹ تخمینے پر بھی غور کیاگیا۔

    گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ایچ ای سی کےلیے5 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ ، اسٹریٹجک ڈیویلپمنٹ پلاننگ سیل کےلیےڈیڑھ کروڑ کی گرانٹ اور ایئر فورس کیلئے انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاونس کیلئے کی منظوری دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، ایچ ای سی کیلئے5 ارب روپے کی گرانٹ منظور

    کمیٹی کےاجلاس میں کے الیکٹرک کے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کے معاملہ بھی زیر غور آیا تھا ، جس پر ای سی سی نے معاملے پر کمیٹی قائم کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے دوبارہ غور ہوگا۔

    کمیٹی نے قانونی چینلز کے زریعے ترسیلات زر بڑھانے سے متعلق تجاویز کی بھی منظوری دی تھی جبکہ اجلاس میں سعودی عرب کے نجی شعبہ کی طوارقی اسٹیل مل کی بحالی اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کےلئے سبسڈی پرغور کیا گیا تھا۔

  • ملک  کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    ملک کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوریاکی بوری پر جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کی قیمت میں 20فیصد تک کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے کسانوں کے لئے بڑی خبر آگئی ، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے یوریا کی بوری پر جی آئی ڈی سی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر اعظم سے وزیرنیشنل فوڈسیکیورٹی خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی تھی۔

    جی آئی ڈی سی ختم کرنے سے یوریا کی قیمت میں 20فیصد تک کمی آئے گی ، اس سے پہلے یہ اضافی رقم جی آئی ڈی سی کی مدمیں وصول کی جاتی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کسانوں کوریلیف کے لئے ای سی سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوریا کی قیمتوں میں کمی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

    یاد رہے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں سستی کھاد کی فراہمی کیلئے اقدام اٹھاتے ہوئے کھاد کی بوری پرعائد400 روپے جی آئی ڈی سی کی چھوٹ دینے کی منظوری دی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گیس انفراسٹر کچرڈ ویلپمنٹ سیس کا خاتمہ کرنے پر ای سی سی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کسان دوست فیصلے سے یوریا فی بوری قیمت میں400روپے تک کمی ہوگی، فیصلہ پاکستان بھر کے کسانوں کے لیے خوشحالی کاباعث بنے گا۔

  • ای سی سی نے کپاس کی درآمد پرعائد 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی

    ای سی سی نے کپاس کی درآمد پرعائد 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمد پرعائد 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، خام کپاس درآمد کرنے کی اجازت سے متعلقہ قوائد میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹرعبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ کے لیے 6 ارب 21 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

    اجلاس میں کمیونٹی بنکرز کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت تجارت کے دو کیسز کی منظوری دی۔

    ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں طورخم بارڈر سے 15جنوری سے خام کپاس کی درآمد کی اجازت دے دی گئی، وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان سے خام کپاس درآمد کی جاسکے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کپاس کی درآمد پرعائد 3 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی، خام کپاس درآمد کرنے کی اجازت سے متعلقہ قوائد میں ترامیم کی بھی منظوری دے دی گئی۔ رواں سال کپاس کی پیداوار15ملین کے بجائے10.20 ملین گانٹھیں رہیں گی۔

    اجلاس میں پی پی ایل کنسورشیم کو ابوظبی میں ایک بلاک میں سرمایہ کاری کے لیے بولی کی اجازت دی گئی، پی پی ایل کنسورشیم اوجی ڈی سی ایل،ایم پی سی ایل اورجی ایچ پی ایل پر مشتمل ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ملک میں تیل کی تلاش اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ملک میں تیل کی تلاش اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری

    اسلام آباد : کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں تیل کی تلاش اور پیداواربڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزرات توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کی تجویز پر ملک میں تیل کی تلاش اور پیداواربڑھانے کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ اورکاروباری سہولتوں کو بہتر بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں توسیع ، تجدید ، منسوخی اور دیگر ضمنی امور سے متعلق اٹھارہ ملکی قوانین اور ان سے جڑے لگ بھگ پچیس قانونی مراحل کو آسان اور سادہ بنانے کے لیے انرجی ٹاسک فورس اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجویز کردہ ترمیمات اور ان ترمیمات کو متعلقہ قوانین میں ضم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی ای سی سی نے ایف بی آر کی تجویز پر ’ایف بی آر ریفنڈ سیٹلمنٹ کمپنی لمیٹڈ‘ کے تحت جاری کردہ 30 ارب روپے کے بانڈز کے عوض اتنی ہی رقم کی ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ کی ادائیگی اور چیکوں کی صورت میں سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا کرنے کی منظوری دی۔

    ای سی سی نے کامرس ڈویژن کی تجویز پر زیرو ریٹڈ ایکسپورٹ سیکٹر کو’ایکسپورٹ اوری اینٹڈ سیکٹرز جس میں کپڑا، قالین بانی، چمڑا، کھیلوں کا سامان اور آلات جراحی شامل ہیں‘، کا نام دینے کی منظوری دے دی۔

    ای سی سی نے وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی تجویز پر تھل نووا پاور تھر لمیٹڈ اور تھر انرجی لمیٹڈ منصوبوں کے نفاذ کے لیے کیے گئے باہمی معاہدہ جات میں حکومت کی جانب سے ان دونوں منصوبوں کو 400 دنوں کے اندر ختم کرنے کے استحقاق کی مدت کو بڑھا کر490 دن کرنے کے ای سی سی کے فیصلہ کی تکمیل کے لیے متعلقہ معاہدہ جات میں مجوزہ شق شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے اضافے کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے من اضافے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت 1350 روپے فی من مقرر کردی گئی، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہوں گی۔ فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں زرعی اجناس، گندم کے ذخائر اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی ارکان کو روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف شعبوں کی معاشی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    اس سے گزشتہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی، ڈیلرز مارجن پر نظر ثانی اور بحری جہازوں کی درآمد کو جی ایس ٹی اور کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن 25 پیسے، پیٹرول پر ڈیلرز مارجن میں 34 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 29 پیسے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

    اجلاس میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے واپڈا پر 1 ارب روپے سے زائد واجبات اور حبیب اللہ کوسٹل پاور کمپنی کو گیس فراہمی کی سمری بھی پیش کی گئی تھی۔