Tag: اقتصادی رابطہ کمیٹی

  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمرکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی میں 6 نکاتی ایجنڈے سمیت سال 2019 میں کپاس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایئرلائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لیے ضروری ترامیم پیش کی جائیں گی۔

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات مارکیٹنگ لائسنس کے اجرا کے لیے نئے قواعد وضوابط کے حوالے سے سمری بھی پیش کی جائے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مائیک تروجابا آئل پائپ لائن منصوبے کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    آئی ایم ایف سے اختلاف دور ہوگئے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائےگا، وزیرخزانہ اسد عمر

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخزانہ اسدعمرکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اختلافات میں کمی آئی ہے، امید ہے کہ جلدمعاہدہ طے پاجائےگا، کوشش ہوگی آئی ایم ایف سے معاہدہ آخری ہو۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ دبئی فورم میں وزیراعظم نے اپنے وژن سے متعلق بات کی، پاکستان کو ہم نے ہی اٹھانا ہے، کسی نے باہر سے نہیں آنا، بہتر فیصلے کریں گے تو پاکستان کی معیشت اٹھےگی۔

  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں معاشی اعداد وشمار اور معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس کے دوران پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے لیے 83 کروڑ30 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دی گئی، فنڈ تنخواہوں اورریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پراستعمال ہوں گے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اکنامک زونز سے متعلق بریفنگ دی گئی اور اقتصادی زونز میں ایک ماہ کے اندر بجلی اور گیس کے کنکشن دینے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں معاشی اعدادوشمار اورمعاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں‘ اسد عمر

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کوآسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے عمل کوآسان بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2019 کا ٹیکس جمع کرانے کا طریقہ بہت آسان بنا دیا جائے گا، ٹیکس جمع کرانے کا آسان طریقہ ایف بی آرچیئرمین کی ترجیحات میں شامل ہے۔

  • گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری

    گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی، کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    منظوری کے بعد حکومت 200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرے گی، بانڈ اسلامی بینکوں کے کنسورشیم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 5 لاکھ ٹن اضافی گندم برآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

    اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کپاس پر ٹیکس چھوٹ سیمت دیگر اہم فیصلے کیے گئے تھے۔ کمیٹی نے کپاس کی درآمدات پر سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹیز ختم کردیں تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں بیگیج اور گفٹ اسکیم کے تحت آنے والی درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹیز فارن ایکس چینج میں اداکرنے کی بھی منظوری دی گئی تھی جبکہ برآمدات پالیسی اور درآمدات پالیسی میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔

    ای سی سی کی جانب سے دی گئی کپاس کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا اور یہ مراعات 30 جون 2019 تک جاری رہے گی۔

    خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے اپنا دوسرا منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔

    منی بجٹ میں ٹیکس فائلر پر بینک ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا، بینکوں پر انکم ٹیکس 39 فی صد سے کم کر کے 20 فی صد کرنے کی تجویز دی گئی، زرعی قرضوں پر بینکوں کا انکم ٹیکس 20 فیصد کیا گیا، لو انکم ہاؤسنگ کے لیے قرضے کے لیے آمدنی پر ٹیکس 39 سے کم کر 20 فیصد کی گئی۔

    بجٹ میں کاروباری اکاؤنٹس پر 6 فیصد ٹیکس رجیم کو ختم کر دیا گیا، نان فائلر 1300 سی سی تک گاڑیاں خرید سکیں گے مگر اس کے لیے ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ چھوٹے شادی ہالز پر ٹیکس 20 سے کم کر کے 5 ہزار کر دیا گیا۔

  • وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں مختلف امور پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں کاٹن کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں درآمدی کاٹن کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی تجویز دی جائے گی۔

    کپاس کی درآمد پر کسٹمز اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا معاملہ ریونیو ڈویژن کے سپرد کردیا گیا ہے اور ریونیو ڈویژن سے چھوٹ کی صورت میں وصولیوں پر اثرات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

    اجلاس میں وزارت صنعت سے پاکستان اسٹیل کو فعال کرنے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت تفصیلی رپورٹ جلد دے تاکہ اسٹیل ملز کو جلد فعال کیا جا سکے۔

  • وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او اور آذربائیجان کی حکومتی کمپنی سوکار کے درمیان فیول سپلائی معاہدے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں یوریا کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کے ساتھ سرکاری شعبے کی اضافی گندم اور مصنوعات کی برآمد سےمتعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 نومبر کو وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری گوداموں میں پڑی 5 لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اجلاس میں غربت میں کمی کے لیے فنڈز کا معاملہ اور چینی کی قیمت، اس کے ذخائر اور چینی کی تیاری کے خام مال سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

  • وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاسکو کے ذخائر میں موجود 2 لاکھ ٹن گندم پولٹری ایسوسی ایشن کو فروخت کرنے کی منظوری دی گئی۔

    پاسکو پولٹری ایسوسی ایشن کو گندم 1300 روپے فی من فروخت کرے گا۔

    اجلاس میں اسٹیل مل کے وفات پانے والے ملازمین کو پراویڈنٹ، گریجویٹی اور دیگر بقایا جات دینے کی منظوری دے دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے طور خم بارڈر کے راستے افغانستان سے کاٹن درآمد کرنے کی بھی اجازت دے دی، افغانستان سے درآمد کاٹن کے لیے این پی پی او سے فائٹو سینٹری کا سرٹیفکیٹ لانا لازمی ہوگا۔

    اس سے قبل ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی تھی۔

    اجلاس میں برٹ رسم گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ڈھوڈک گیس فیلڈ سے 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردن کو دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی۔

    پی آئی اے کے لیے 17 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے جبکہ برٹ رسم گیس فیلڈ سے سوئی سدرن کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ڈھوڈک گیس فیلڈ سے 120 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سوئی ناردن کو دینے کی منظوری دی گئی۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پر فیصلہ مؤخر کردیا جو اگلے اجلاس میں متوقع ہے۔

    اس سے قبل 7 نومبر کو ہونے والے اقتصادی رابطی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر خزانہ نے اسٹیل مل کے مسائل پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی جبکہ اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

    گزشتہ اجلاس میں کہا گیا تھا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3 ماہ کی تنخواہ بھی جلد جاری کی جائے گی۔ اسی دوران وزارت پیداوار نے اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز بھی دی۔

    گزشتہ اجلاس میں گندم کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ حل کرتے ہوئے گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر جبکہ 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل مل اور زراعت کے لیے اہم فیصلے

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اسٹیل مل اور زراعت کے لیے اہم فیصلے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی اس اجلاس کی صدارت  کرتے وزیرخزانہ نےاسٹیل مل کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جبکہ زراعت کے سیکٹر کے لیے بھی اہم فیصلے لیے۔

    اجلاس میں پاکستان اسٹیل مل ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹیل مل کے پنشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3ماہ کی تنخواہ بھی جاری کی جائے گی۔ اسی دوران وزارت پیداوار نے اسٹیل ملز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی تجویز بھی دی۔

     گندم کی قیمتوں کے تعین کا مسئلہ حل کرتے ہوئے اجلاس میں گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔

    اقتصادی کمیٹی نے 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی بھی منظوری دی۔ کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک فرٹیلائزر کو گیس کے استعمال کی اجازت بھی دے دی گئی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے میں ڈیلرز ملوث ہیں۔ کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو قیمتیں چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

     اس موقع پروزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا ہے، واجبات کی وصولی اور زیر گردش قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ مذکورہ بالا فیصلے کے بعد بجلی اوسطاً 1 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی تھی، 300 یونٹ استعمال کرنے والوں پر کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ اسی اجلاس میں 300 سے 700 یونٹس استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کے نرخ میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

  • بجلی کے نرخوں میں اضافہ، چھوٹے صارفین متاثر نہیں ہوں گے: اعلامیہ

    بجلی کے نرخوں میں اضافہ، چھوٹے صارفین متاثر نہیں ہوں گے: اعلامیہ

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کمرشل صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے اعلامیے میں عوام کو خوش خبری دی ہے کہ 300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

    [bs-quote quote=”300 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل پر بجلی کے نرخ 5 روپے 35 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں، زرعی ٹیوب ویل کے صارفین کے لیے پرانا نرخ 10 روپے 35 پیسے تھا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام کیٹیگریز کے صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 78 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، انڈسٹریل پیکج کے تحت 3 روپے فی یونٹ سبسڈی برقرار رکھی گئی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 بر آمدی سیکٹرز کے لیے بجلی 7 اعشاریہ 5 سینٹ فی یونٹ سے زائد نہیں ہوگی۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری


    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکولوں اور اسپتالوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، بجلی کے نرخوں میں غریب اور متوسط طبقے کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیرِ خزانہ اسد عمر کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان

      اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3 روپے 82 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں دوسےڈھائی روپےفی یونٹ اضافےکاامکان ہے جبکہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں3 روپے 82 پیسے اضافہ تجویز کیا ہے

    گزشتہ روز اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا تھا اور پاورڈویژن سےبجلی چوری،لائن لاسزمیں کمی کاپلان مانگا گیا تھا۔

    وزیرخزانہ نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو جامع پلان اور عملدرآمد سے مشروط کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

    اس سے قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی 4 بار بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کر چکی ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے پہلے بجلی قیمتوں میں اضافہ ناگزیز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے ماہانہ 50 یونٹ تک استعمال والے صارفین کو استثنیٰ کی سفارش بھی کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں اضافے سے سالانہ 200 ارب اضافی حاصل ہوسکتے ہیں۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ اضافہ کیا بھی تو اتنا نہیں کریں گے، بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ بجلی واجبات کی وصولی کا عمل بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وصولیوں کا عمل بہتر ہونے تک بجلی کی قیمت نہیں بڑھانے دوں گا، بدھ کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلایا ہے۔ خصوصی اجلاس میں بجلی واجبات کی وصولیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی، وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ غریب صارفین پر کم از کم بوجھ ڈالا گیا ہے، امیر طبقے کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔